Women Aid Trust Research cell

Call Directions Website Contact the organization

Women Aid Trust Research cell Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Women Aid Trust Research cell, Non-Governmental Organization (NGO), Taqwa Market, G10/4, islamabad, Islamabad.

Women Aid Trust is dedicated to alleviating the sufferings of women.It provides legal aid and rehabilitation services for imprisoned women and juvenile, undertakes research and advocacy efforts to improve the legal and judicial system of country.

16/10/2026

Case Story Series:
نصرت کی کہانی
سچی توبہ، قانونی جدوجہد اور اک لمبا سفر*
نصرت کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا جب گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ گاڑی اس کا بھائی چلا رہا تھا اور ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔

Women Aid Trust
کی قانونی ٹیم نے نصرت کا کیس کی پیروی کی اور ہائی کورٹ سے مسلسل قانونی جدوجہد کے بعد جتنی سزا وہ کاٹ چکی تھی، اسی پر اس کی رہائی (Sentence Undergone) ممکن کروائی۔

رہائی کے بعد اصل امتحان شروع ہوا۔ Women Aid Trust نے نصرت کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اسے نوکری دی، جہاں اس نے کافی عرصہ محنت سے کام کیا۔ شوہر نے بھی چھوٹی موٹی ملازمتیں کر کے زندگی کا پہیہ چلایا۔ دونوں نے آئندہ کے لیے سچی توبہ کی اور تمام تر مالی و معاشرتی مسائل اور مصائب کے باوجود باوقار طریقے سے اپنی زندگی بسر کی۔

کل جب نصرت کے شوہر کی طویل بیماری کے بعد انتقال کی خبر ملی، تو ان دونوں میاں بیوی کا وہ پورا لمبا اور صبر آزما سفر یاد آ کر دل بھر آیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور نصرت کے لیے آگے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔ آمین۔

1. *مظلوم کی بروقت قانونی مدد probono (مفت) قانونی امداد اور صحیح قانونی رہنمائی سے ناگہانی حالات میں پھنسے افراد کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔
2. غلطیوں کے بعد سچی توبہ اور محنت سے باوقار زندگی گزارنا ہی اصل کامیابی ہے۔
3. قانونی جنگ کے بعد متاثرہ افراد کی سماجی اور مالی بحالی (Rehabilitation) ان کا حق اور ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

06/10/2026

*[Case Story Series - Episode 4]:
صغریٰ کی کہانی — بے گناہی کی جنگ، بچوں کا تحفظ اور وکیل کا فرض*

وکالت کی عملی زندگی میں کئی ایسے موڑ آتے ہیں جو انسان کو اندر تک ہلا دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دردناک کیس صغریٰ کا تھا، جس پر اس کے سسرال والوں نے اس کے شوہر کے قتل کا الزام لگا دیا۔ صغریٰ گرفتار ہو کر جیل چلی گئی، جبکہ اس کے دو معصوم بچے—8 سالہ بیٹی اور 15 سالہ بیٹا—اپنے ماموں کے پاس رہ گئے۔

سن2010میں *Women Aid Trust* کے لیگل سیل میں پرو بونو (مفت قانونی امداد) کے تحت کام کررہی تھی اور ہر ہفتے اڈیالہ جیل وومن سیل کا دورہ کرتی تھی۔ میں نے صغریٰ کا کیس لیا اور ہائی کورٹ سے اس کی ضمانت منظور کروائی۔
ڈٹ کر کیس لڑا، لیکن ٹرائل کورٹ نے صغریٰ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ جس دن سزا سنائی گئی، اس کی 10 سالہ بیٹی اس کے ساتھ عدالت میں موجود تھی۔ صغریٰ نے بچی کو اپنے ساتھ جیل لے جانے کی کوشش کی لیکن جج صاحب نے اجازت نہ دی۔ صغریٰ نے روتے ہوئے بچی میرے حوالے کی اور کہا: _"آپ اسے کسی محفوظ ادارے میں چھوڑ دیں تاکہ اس کا ماموں وہاں سے لے جائے، لیکن اس کے چچا کے حوالے ہرگز نہ کیجیے گا۔"_

عدالت کے باہر چچا نے بچی کو حاصل کرنے کی شدید کوشش کی، لیکن میں اور ایسوسی ایٹ تمام تر خطرات کے باوجود بچی کو باحفاظت کاشانہ (سرکاری فلاحی ادارے) پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔
(حصہ اول)( نام فرضی ہے)

02/10/2026

شازیہ کی کہانی — جبر، قانونی جدوجہد اور نئی امید*
شازیہ کی شادی اس کی مرضی کے خلاف اس سے 20 سال بڑے شخص سے طے کی گئی۔ جب اس نے انکار کیا تو اسے نشہ آور دوا دے کر نکاح اور رخصتی کروا دی گئی۔

ہوش میں آنے پر شازیہ وہاں سے بھاگ نکلی، جس پر اس کے شوہر نے اس پر اور ایک مقامی ٹیچر پر زنا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا اور دونوں کو جیل بھجوا دیا۔ ایسے میں *Women Aid Trust* نے مفت قانونی امداد فراہم کی اور شازیہ کی ضمانت کروائی اور اسکاکیس لڑا۔۔۔
چونکہ والدین اسے اپنانے پر تیار نہیں تھے، اس لیے اسے دارالامان منتقل کیا گیا، جہاں سے اس نے شوہر کے خلاف خلع کا کیس دائر کیا۔ اس پوری قانونی جنگ میں اس کی زندگی کے 10 قیمتی سال گزر گئے—لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔

آج شازیہ اپنے گاؤں میں ایک کامیاب دستکاری اسکول چلا رہی ہے اور باوقار زندگی گزار رہی ہے۔

*Key Takeaways:*
1. زبردستی یا نشے کی حالت میں کروایا گیا نکاح قانونی اور شرعی طور پر باطل ہے۔
2. جھوٹے مقدمات کے خلاف بروقت قانونی مشاورت اور امداد حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے۔
3. مشکلات کے باوجود قانون کے صحیح استعمال سے خواتین کو انصاف اور تحفظ مل سکتا ہے۔

Address

Taqwa Market, G10/4, Islamabad
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

051-2352290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Aid Trust Research cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Women Aid Trust Research cell:

Shortcuts

Share