22/09/2026
**پشاور ہائی کورٹ کا صحافیوں کے بقایاجات اور اجرتوں سے متعلق اہم حکم**
پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ اخباری مالکان کی جانب سے جمع کرائے گئے ملازمین، تنخواہوں اور بقایاجات کے ڈیٹا کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے ان اخباری مالکان کو بھی 5 اکتوبر سے قبل ملازمین سے متعلق مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی جنہوں نے تاحال معلومات فراہم نہیں کیں۔
سماعت کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بقایاجات، مناسب اجرت، کم از کم اجرت اور ملازمت کے تحفظ سے متعلق درپیش مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق، بروقت اجرت اور ملازمت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔