Network for Human Rights and Justice - Pakistan

Network for Human Rights and Justice - Pakistan This is the Official Facebook of Network for Human Rights and Justice. NHRJ is registered human rights organisation in Pakistan.

NHRJ is working for promotion and advocacy of human rights in Pakistan.

📢 Concern Over Internet and Mobile Service Shutdown in Azad Jammu & KashmirThe Network for Human Rights and Justice Paki...
05/06/2026

📢 Concern Over Internet and Mobile Service Shutdown in Azad Jammu & Kashmir

The Network for Human Rights and Justice Pakistan expresses serious concern regarding the suspension of internet and mobile phone services in Azad Jammu & Kashmir.

Access to communication and information is closely linked to fundamental human rights, including freedom of expression, access to information, and civic participation. Widespread communication shutdowns disrupt daily life, education, healthcare, emergency services, journalism, business activities, and humanitarian coordination.

We urge the Government of Pakistan and the Government of Azad Jammu & Kashmir to immediately restore internet and mobile services and to ensure that measures taken in response to public events remain consistent with international human rights standards.

We also call upon international human rights organizations, digital rights advocates, civil society groups, media freedom organizations, and the global community to closely monitor the situation and raise their voices in support of the protection of fundamental freedoms.

Protecting digital rights is essential to safeguarding human dignity, democratic values, and lasting peace.

📢 آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی معطلی پر شدید تشویشنیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان آزا...
05/06/2026

📢 آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی معطلی پر شدید تشویش

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش کو شہری آزادیوں، معلومات تک رسائی اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے ایک سنگین مسئلہ سمجھتا ہے۔

انٹرنیٹ اور مواصلاتی ذرائع کی بندش سے لاکھوں شہری متاثر ہوتے ہیں۔ تعلیم، صحت، کاروبار، ہنگامی خدمات، صحافت اور روزمرہ زندگی کا نظام متاثر ہوتا ہے جبکہ عوام کے اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کے حقوق بھی محدود ہو جاتے ہیں۔

ہم حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز فوری طور پر بحال کی جائیں اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو بنیادی حقوق اور شہری آزادیوں کو متاثر کرتے ہوں۔

ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈیجیٹل حقوق کے اداروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مواصلاتی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

بنیادی حقوق کا تحفظ ہی پائیدار امن، جمہوری استحکام اور انسانی وقار کی ضمانت ہے۔

🌍 World Environment Day 2026On this World Environment Day, Network for Human Rights and Justice Pakistan reaffirms its c...
05/06/2026

🌍 World Environment Day 2026

On this World Environment Day, Network for Human Rights and Justice Pakistan reaffirms its commitment to environmental protection, climate resilience, and sustainable development.

Protecting our forests, rivers, biodiversity, and natural resources is a shared responsibility. Together, through awareness, tree plantation, waste reduction, and climate action, we can build a cleaner, greener, and more sustainable future for generations to come.

Every small action matters. Let's work together to protect our planet and ensure environmental justice for all.

🌱 Our Planet. Our Responsibility. Our Future.

انسانی حقوق، سماجی آگاہی اور معاشرتی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور فعال ٹیم کی تشکیل جاری ہے۔نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ ج...
04/06/2026

انسانی حقوق، سماجی آگاہی اور معاشرتی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور فعال ٹیم کی تشکیل جاری ہے۔

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ایسے مرد و خواتین کو خوش آمدید کہتا ہے جو رضاکارانہ طور پر انسانی حقوق کے تحفظ، عوامی فلاح، سماجی مسائل کے حل اور مثبت معاشرتی تبدیلی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ خدمتِ خلق کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے علاقے میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

📍 یہ ممبرشپ مہم فی الحال صرف ضلع مانسہرہ کے لیے ہے۔

🚴‍♂️ ورلڈ سائیکل ڈے کے موقع پر نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان سائیکلنگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔سائیکل چلانا ...
03/06/2026

🚴‍♂️ ورلڈ سائیکل ڈے کے موقع پر نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان سائیکلنگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

سائیکل چلانا نہ صرف صحت مند زندگی کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول کے تحفظ اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم بھی ہے۔

31/05/2026

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کوٹڑی کے علاقے خدا کی بستی میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد اور زبان کاٹنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف انسانی وقار بلکہ قانون اور بنیادی انسانی حقوق پر بھی سنگین حملہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ، انصاف اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم اور...
30/05/2026

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کے مبینہ واقعات پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتا ہے۔
جمہوری معاشروں میں سیاسی جماعتوں کو آئینی، قانونی اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور انتخابی عمل میں مساوی شرکت کا حق حاصل ہوتا ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کے رہنماؤں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنا نہ صرف جمہوری اقدار بلکہ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابی عمل کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی تصور کیا جاتا ہے۔
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان اس امر پر زور دیتا ہے کہ ریاستی ادارے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام مکمل غیر جانبداری کو یقینی بنائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو بلاامتیاز اور مساوی سیاسی و انتخابی مواقع میسر آسکیں۔
ہم معزز چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مبینہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حقائق کی شفاف جانچ اور قانون کے مطابق مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں، تاکہ انتخابی عمل پر عوامی اعتماد برقرار رہے اور بنیادی شہری و سیاسی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی، بنیادی انسانی حقوق اور آزاد و منصفانہ انتخابی عمل کے فروغ کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

🌍 اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پرنیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان دنیا بھر میں قیامِ امن، انسا...
29/05/2026

🌍 اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان دنیا بھر میں قیامِ امن، انسانی خدمت اور استحکام کیلئے خدمات انجام دینے والے پاکستانی اقوامِ متحدہ امن فوج کے مرد و خواتین اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

پاکستانی امن دستوں نے مشکل ترین حالات میں انسانیت، امن اور عالمی بھائی چارے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ہم ان تمام امن محافظوں کی خدمات، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 🇵🇰🕊️

🌙 نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی جانب سےعید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر پوری قوم اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکب...
27/05/2026

🌙 نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی جانب سے
عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر پوری قوم اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد۔

یہ عظیم دن قربانی، اخوت، مساوات اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہم سب کو حق و انصاف کے راستے پر قائم رکھے۔

عید مبارک 🇵🇰✨

مارخور پاکستان کا قومی جانور، ہماری قدرتی خوبصورتی اور جنگلی حیات کی پہچان ہے۔نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان ...
24/05/2026

مارخور پاکستان کا قومی جانور، ہماری قدرتی خوبصورتی اور جنگلی حیات کی پہچان ہے۔
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ قدرتی ماحول، جنگلات اور نایاب جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آئیں اپنے قومی ورثے کی حفاظت کیلئے مل کر آواز بلند کریں۔ 🇵🇰🌿

Address

Islamabad
1435

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Network for Human Rights and Justice - Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share