National Trust of Pakistan-Regd

National Trust of Pakistan-Regd National trust is about the idea of ‘one nation’. The idea of the country which we rebuild together, Deep in the daily way we go about our daily lives.

The idea of the country which we rebuild together, where everyone plays their role. It is an idea rooted deep in our history and in the soul of our nation. Our relationship with our family, our friends, our neighbours and world at large. Today, our country risks becoming two nations, with a million young people out of work, the gap between the richest and everyone else getting worse and hard work

not rewarded to educated people. We often see Engineers from one of the best institution of the country are marketing products. Science and Engineering graduates are suffering day by day. Our core belief is in leaving this country a better place than we found it, and that when people join together, we can overcome any odds. We did it during the creation of this country and we did it when rebuilding the country afterwards. That is the spirit Pakistan needs today.

25/07/2026
25/07/2026

قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ

‏‎9 جنوری 1948 کراچی کی تاریخ کا پہلا فساد ہوا ایک منظم طریقے سے پرامن مقامی ہندوئوں کا قتل عام اور املاک پر قبضہ کیا گیا قائد اعظم نے ایک پیغام جاری کیا جو اس وقت اور
آج کے حالات کی پروپیگنڈہ زرد جرنلزم اور
فسادی ذہنیت کے تناظر میں پڑھنے کے لائق ہے ۔۔

مہاجرین کے نام پیغام: غیر متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر
تاریخ: 9 جنوری 1948
جگہ: کراچی

میں مسلمانوں مہاجرین اور ان تمام لوگوں کے جذبات کو پوری طرح سمجھتا ہوں
جنہوں نے تکلیفیں اٹھائی ہیں، اور انہیں میری مکمل ہمدردی حاصل ہے،
لیکن اُنہیں ضبط سے کام لینا چاہیے اور ذمہ دار شہریوں کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔
اُنہیں اس مہمان نوازی کا غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے جو ان کے لیے فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی ان تمام کوششوں کو فراموش کرنا چاہیے جو ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

میں ایک بار پھر تمام مسلمانوں پر زور دینا چاہتا ہوں کہ وہ حکومت اور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے ہندو پڑوسیوں کو ان بےقانون عناصر، اندرونی سازشیوں (ففتھ کالمسٹ) اور شرپسند گروہوں سے تحفظ فراہم کریں جو ان فسادات کے ذمہ دار ہیں۔
ہمیں تمام اقلیتوں اور برادریوں کے درمیان اعتماد اور بھروسے کو بحال کرنا ہوگا۔

پاکستان کو ایک باقاعدہ قائم شدہ حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا،
نہ کہ کسی گروہ، اندرونی سازشیوں یا ہجوم کے ذریعے۔
پاکستان کی حکومت ایسے مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی،
اور ان سے انتہائی سختی اور بےرحمی سے نمٹا جائے گا۔

مجھے ان ہندوؤں سے بھی مکمل ہمدردی ہے،
جنہیں گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے سندھ سے نکلنے پر آمادہ کیا گیا، اور اس کے نتیجے میں کئی معصوم ہندو شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

جہاں تک اس افسوسناک واقعے کا تعلق ہے، ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ
سکھوں کو کراچی لانے اور بغیر سندھ کے کسی مجسٹریٹ، پولیس یا کسی بھی اتھارٹی کو اطلاع دیے،
اُنہیں گردوارے میں ٹھہرانے کا ذمہ دار کون تھا۔
یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو مکمل چھان بین کا تقاضا کرتا ہے۔
اس وقت یہ سب کچھ کچھ پراسرار معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

(ماخذ: سول اینڈ ملٹری گزٹ، 11 جنوری 1948)
Act for Pakistan

24/04/2026
22/04/2026

Time 100 Most Influential 2026 🌍

Time includes Japan’s first female PM Sanae Takaichi, praised for breaking male dominance in politics.

Also featuring Donald Trump, Xi Jinping, Balendra Shah, Sundar Pichai, Ralph Lauren & Alysa Liu.

A big step for women in Japanese politics 🇯🇵

22/04/2026

اسلام آباد کا زیرِ زمین پانی اور ایک خاموش تباہی جو ہمارے*
*دروازے پر دستک دے رہی ہے

اسلام آباد، جسے کبھی پاکستان کا سب سے محفوظ، سرسبز اور پانی سے بھرپور شہر سمجھا جاتا تھا، آج ایک ایسے بحران کی زد میں ہے جسے عالمی ماہرین
“Silent Groundwater Collapse”
قرار دیتے ہیں۔ یہ ایک خاموش بحران ہے، جو زمین کے اندر سے زندگی کی بنیادیں کھوکھلی کرتا جا رہا ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (PCRWR)
کی 2016، 2020 اور 2023 کی رپورٹس اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی کی سطح گزشتہ تین دہائیوں میں 15 سے 30 فٹ کی گہرائی سے کھسک کر 300 سے 500 فٹ تک جا پہنچی ہے۔ شہر کے کئی حصوں خصوصاً
F‑7، F‑8، G‑10، G‑7،
بنی گالہ اور چک شہزاد میں زیرِ زمین پانی مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ یہ محض ایک سائنسی انتباہ نہیں بلکہ ایک ایسا بحران ہے جو مستقبل کی نسلوں کے لیے پانی کی دستیابی کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔
PCRWR 2021

کے مانیٹرنگ ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی سالانہ 2 سے 4 فٹ کی رفتار سے نیچے جا رہا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں یہ رفتار 6 فٹ سالانہ تک ریکارڈ کی گئی۔ WWF-Pakistan
کی 2022 کی “Urban Water Risk Assessment”
نے اسلام آباد کو ان شہروں میں شامل کیا ہے جہاں شہری پھیلاؤ نے قدرتی ریچارج زونز کو 50 فیصد تک ختم کر دیا ہے۔ بارش کا 60 فیصد پانی کنکریٹ کی سڑکوں سے بہہ کر ضائع ہو جاتا ہے، اور زمین کے اندر موجود آبی ذخائر بھر ہی نہیں پاتے۔ یہ وہی شہر ہے جسے کبھی مارگلہ کی پہاڑیوں سے اترنے والے چشمے سیراب کرتے تھے، مگر آج وہ چشمے بھی موسمیاتی تبدیلی اور بے قابو تعمیرات کے باعث سکڑ چکے ہیں۔
PCRWR
کے مطابق اسلام آباد شہر میں پانی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ بے لگام بورنگ اور غیر منظم شہری پھیلاؤ ہے۔ اس وقت 35 ہزار سے زائد نجی ٹیوب ویل چل رہے ہیں، جن میں سے 80 فیصد غیر رجسٹرڈ ہیں۔ یہ وہ پانی نکال رہے ہیں جو ہزاروں سال میں زمین نے ذخیرہ کیا تھا۔
Asian Development Bank
نے 2020 کی اپنی
“Pakistan Water Security Assessment”

میں واضح کیا کہ اسلام آباد میں پانی نکالنے کی رفتار، پانی بھرنے کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ یہ وہی صورتحال ہے جس نے دہلی، تہران اور میکسیکو سٹی جیسے شہروں کو پانی کے شدید بحران تک پہنچایا۔ اسلام آباد بھی اسی راستے پر چل رہا ہے، مگر رفتار کہیں زیادہ تیز ہے۔

مزید تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ اسلام آباد میں روزانہ تقریباً 70 ملین گیلن گندا پانی پیدا ہوتا ہے، مگر اس میں سے صرف 9 سے 10 ملین گیلن ٹریٹمنٹ سے گزرتا ہے۔
UN-WATER 2021
کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 80 فیصد گندے پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ کے چھوڑ دیا جاتا ہے، اور اسلام آباد اس مسئلے سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل ہے۔ اگر یہی پانی جدید (STP) "Sewage Treatment Plants
کے ذریعے صاف کر کے دوبارہ استعمال کیا جائے تو زیرِ زمین پانی پر دباؤ 40 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، مگر بدقسمتی سے شہر میں اس سمت میں کوئی سنجیدہ پیش رفت نظر نہیں آتی۔
2023 میں NUST
کے محققین نے
“Geospatial Analysis of Groundwater Depletion in Islamabad”
کے عنوان سے ایک تحقیق شائع کی جس میں شہر کے کچھ علاقوں میں
Land Subsidence
یعنی زمین کے بیٹھنے کے ابتدائی آثار ریکارڈ کیے گئے۔ یہ وہی عمل ہے جس نے جکارتہ اور میکسیکو سٹی کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا۔ اگر اسلام آباد میں یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے برسوں میں عمارتوں، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ صورتحال کسی ایک ادارے، ایک حکومت یا ایک شہر کی ناکامی نہیں یہ ایک قومی غفلت کا نتیجہ ہے۔ اسلام آباد کو بچانے کے لیے سب سے پہلے ایک سخت، غیر جذباتی اور سائنسی بنیادوں پر
National Water Emergency
نافذ کرنا ہوگی۔ ہر قسم کی نئی بورنگ پر پابندی، موجودہ ٹیوب ویلوں کی رجسٹریشن، پانی نکالنے کی مقدار کی حد، صنعتی و کمرشل استعمال کے لیے لازمی ری سائیکلنگ، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے STP
اور ریچارج ویل کی قانونی پابندی یہ وہ اقدامات ہیں جن کے بغیر اسلام آباد کا مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنے شہروں کو بچانے کے لیے یہی راستہ اختیار کیا، مگر پاکستان میں زیرِ زمین پانی کو اب تک ایک “مفت اور لامحدود” وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ سوچ اگر نہ بدلی تو اسلام آباد وہ شہر بن جائے گا جس کے نیچے پانی نہیں، صرف خالی، مردہ زمین رہ جائے گی۔

اسلام آباد کا بحران ہمیں آگاہ کر رہا ہے کہ اگر ہم نے آج فیصلہ نہ کیا تو کل ہمارے پاس فیصلہ کرنے کے لیے پانی ہی نہیں بچے گا۔ یہ مسئلہ کسی ایک حکومت یا ایک دور کا نہیں یہ آنے والی نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ پانی کے بغیر نہ شہر چلتے ہیں، نہ صنعتیں، نہ زراعت، نہ زندگی۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم اس بحران کو جذبات نہیں بلکہ سائنس کی آنکھ سے دیکھیں، اور وہ اقدامات کریں جو دنیا نے اپنے شہروں کو بچانے کے لیے کیے۔ اگر ہم نے آج قدم نہ اٹھایا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

تحریر:
توصیف احمد عباسی

خودی میں گُم ہے خدائی ، تلاش کر غافل !یہی ہے تیرے لیے اب صلاحِ کار کی راہحدیثِ دل کسی درویشِ بے گلیم سے پوچھخدا کرے تجھے...
21/04/2026

خودی میں گُم ہے خدائی ، تلاش کر غافل !
یہی ہے تیرے لیے اب صلاحِ کار کی راہ

حدیثِ دل کسی درویشِ بے گلیم سے پوچھ
خدا کرے تجھے تیرے مقام سے آگاہ

(بال جبریل سے)
National Center for Missing & Exploited Children, Pakistan Act for Pakistan Crimestoppers Pakistan Pakistan Aerospace & Science Administration-Official

Address

PO Box 6060
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 11:00
Tuesday 08:00 - 11:00
Wednesday 08:00 - 11:00
Thursday 08:00 - 11:00
Friday 08:00 - 11:00

Telephone

0092 33 67 123 123

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Trust of Pakistan-Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Trust of Pakistan-Regd:

Shortcuts

Share