12/12/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
12 دسمبر، بروز جمعہ، ٹھیک *11 بجے* خانپور کے مسیحا ڈاکٹر زاہد محمود خان رند (مرحوم) کے ہسپتال، نزد بی ٹی ایم پھاٹک، میں *شجر کاری مہم 2025-26* کے سلسلے میں پودے لگائے جائیں گے۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانپور، محمد افضل سکھیرا ہوں گے۔
آئیے! ہم سب مل کر *انسانیت کی خدمت* اور *صدقۂ جاریہ* کے سلسلے میں اس شجر کاری مہم کا حصہ بنیں۔
اپنی تحصیل خانپور کو *صاف، ستھرا، سرسبز اور شاداب* بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منجانب:
پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود خان رند
چیف کوآرڈینیٹر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب
و جملہ عہدیداران
محمد وقاص جٹ
فنانس سیکرٹری، فلورا فاؤنڈیشن
و جملہ عہدیداران