Save Urdu

Save Urdu Urdu is historically associated with the Muslims of the region of Hindustan. Apart from specialized

Urdu is a living language which, according to estimates, is spoken by close to 100 million people around the world. It is the official language of Pakistan, a status which it shares with English. It is also spoken and understood in parts of India, Bangladesh, Nepal, the Middle East, and many other countries around the world where Pakistani communities have settled. Many English words are commonly

used in spoken and written Urdu.

سائنس [science], science
گلاس [glass], glass
کرپٹ [corrupt], corrupt
مائنڈ [mind], mind
کورٹ [court], court
جیل [jail], jail
فائل [file], file
کاپی [copy], copy
فوٹو [photo], photo
لائبریری [library] library
کار [car], car
بس [bus], bus
ریلوے [railway], railway
ائرپورٹ [airport], airport

Similarly, Urdu has also contributed a few words to the English language.

04/03/2025

ﺟﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﻣﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻣﺮﺩ ﺍﭨﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﯾﮧ ﮨﯽ ﻣﺮﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺐ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﯽ ﻣﺮﺩ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺯﺍﻥ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﮑﻮ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﻔﻆ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﮯ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺖ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ کچھ مرد ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮩﺖ ھوس ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﺳﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺳﻨﺪﮪ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﮐﯽﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺍﻧﺪﻟﺲ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺼﻤﺖ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﮐﺮ ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺳﭻ ﮐﮩﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺮﺩ ھوس ﮐﮯ ﭘﺠﺎﺭﯼ ﮨﯿﮟ ۔ ﻭﮦ ﭼﺎﺭ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﮞ، ﺑﮩﻦ ، ﺑﯿﭩﯽ ، ﺑﯿﻮﯼ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺤﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﺮﺩ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ھوس ﮐﺎ ﭘﺠﺎﺭﯼ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﮐﮭﻼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﮐﺮ ﻧﺎ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﮐﺘﮯ ﺑﻠﮯ ﺗﻮ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﯽ، ﺍﺏ ﻗﺼﻮﺭ ﺗﻮ ﮐﺘﮯ ﺑﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ ﮐﮯ ﻭﮦ ﮔﻮﺷﺖ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﻗﺼﻮﺭ ﻣﺮﺩ ﮐﺎ ﮨﯽ۔ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﮩﻦ، ﺑﯿﭩﯽ، ﺑﮩﻮ، ﺑﯿﻮﯼ ﺑﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﮨﻮﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻏﯿﺮﺕ ﮐﺎ ﻣﻈﺎﮨﺮﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﻭﮐﻨﺎ ﭼﺎﺋﯿﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﻣﺮﺩ ﺭﻭﮐﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺗﻨﮓ ﻧﻈﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻃﻌﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻃﺮﺡ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺳﻨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﺁﺝ ﮐﯽ ﺁﺯﺍﺩ ﺧﯿﺎﻝ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﺗﻮ ﮐﮭﻼ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﮐﺘﻮﮞ ﺑﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﯽ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ.... ✌🏻

اس دنیا میں عنقریب ایسی تباہی آنیوالی ھے جسکے نتیجے میں قریب قریب 5 ارب انسانوں کا صفایا ہو جائے گا تمام مشینیں بشمول ہو...
10/10/2024

اس دنیا میں عنقریب ایسی تباہی آنیوالی ھے جسکے نتیجے میں قریب قریب 5 ارب انسانوں کا صفایا ہو جائے گا تمام مشینیں بشمول ہوائی جہاز گاڑیاں اور موبائل فون ناکارہ ہو جائیں گے پھلوں ،اناج اور سبزیوں کا بھی کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا
اگر کبھی دنیا میں ایسی تباہی آئی جس نے سب کچھ تباہ کر دیا تو یہ بنکر جو ناروے میں زیر زمین قائم کیا گیا ہے جہاں ہزاروں قسم کے بیج اور درختوں کی نسلوں کو محفوظ کیا گیا ہے تاکہ نسل انسانی کے لیے دوبارہ خوراک پیدا کرنے کا موقع مل سکے
یہ بنکر ناروے سے 800 کلومیٹر دور ایک دور دراز جزیرے سوالبرد کے مقام پر بنایا گیا ھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایٹمی تابکاری سے متاثر نہیں ہو گا کیونکہ یہ باقی دنیا سے الگ تھلگ ایک دور دراز جزیرہ ھے

ایک ماں اپنے نشئی بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اُس کا نشہ اُترے اور وہ اُسے گھر لے کر جائے ۔بانو قدسی...
30/09/2024

ایک ماں اپنے نشئی بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اُس کا نشہ اُترے اور وہ اُسے گھر لے کر جائے ۔
بانو قدسیہ نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر کسی کے سات بیٹے ہوئے، 6 جنت میں گئے اور ساتواں دوز-خ میں گیا تو ماں کو جنت میں تلاش نہ کرنا
"وہ ساتویں کے ساتھ دوز-خ میں ملے گی"
کہ چھ بیٹے تو آرام و سکون سے ہیں لیکن ماں کا چین و قرار اس ساتویں کے پاس ہوگا۔
اللّٰہ میری اور آپ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین !

وہ پوچھنا یہ تھا کہ ۔۔😁 اکثر سنا ہے کہ گرم مصالحہ جات مثلاً دار چینی، لونگ، بڑی الائچی کا قہوہ پینے سے وزن کم ہوتا ہے😍 💕...
03/09/2024

وہ پوچھنا یہ تھا کہ ۔۔😁
اکثر سنا ہے کہ گرم مصالحہ جات مثلاً دار چینی، لونگ، بڑی الائچی کا قہوہ پینے سے وزن کم ہوتا ہے😍 💕
اگر یہ قہوہ پینا مشکل ہو تو کیا ان تمام مصالحہ جات کو چاولوں میں ڈال کے بریانی بنا کر کھا لینے سے بھی وزن کم ہو جائے گا 😝🙄😬🙄😋

30/08/2024

دو دن سے لگی بارش نے راولپنڈی اسلام اباد کو مری بنا دیا پنکھے اور AC بند ہو گئے

بیوی کے لیئے کوئی چیز لاتا تو کہتا جاؤ امی کو بھی دو امی کے لیئے کچھ لاتا تو کہتا امی اُس کو بھی دینابیوی کو لگتا کہ امی...
26/08/2024

بیوی کے لیئے کوئی چیز لاتا تو کہتا جاؤ امی کو بھی دو امی کے لیئے کچھ لاتا تو کہتا امی اُس کو بھی دینا

بیوی کو لگتا کہ امی نے اپنی خوشی سے دی ہے امی کو لگتا کہ بہو نے اپنی خوشی سے دی ہے محسوس کرتا کہ بھائیوں کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو خود اپنے پیسوں سے لاتا بیوی کو کہتا جاؤ دے آؤ اور یہ محسوس نہ ہونے دینا کہ تمہارا شوہر لایا بلکہ اُن کو ایسا لگے آپ لائی ہو

ماشاء اللّه کئی سال ہوگئے اب تو میری ماں اور میری بیوی کی آپس میں ایسی بنتی جیسے ماں بیٹی ہوں کہ ایک دوسرے کے بغیر ایک دن بھی رہنا مشکل ہو جاتا ہے بیوی جب ایک دن کے لیئے مائکے جائے تو امی سے گلے مل کر جاتی ہے

بھائی اگر کچھ لائیں تو مجھے دینے سے پہلے بھابھی کو دیتے ہیں کہ وہ بھی تو ہمارے لیئے چیزیں لاتی ہے میرے بھائی اور میری بہن کی میری بیوی سے ایسی دوستی جُڑ گئی ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں گھر میں کوئی مہمان ہوں باقی لوگ آپس میں بہن بھائی ہیں

بیوی کپڑے دھوتی تو امی کو کہتا امی زرا ہاتھ لگوا دینا امی اگر سلائی کر رہی ہو تو بیوی کو کہتا ہوں امی کے ساتھ زرا ہاتھ لگوا دینا تا کہ اُس کا کام جلدی ہو جائے۔۔
بہن کھانا پکا رہی ہو تو بیوی کو کہتا ہوں ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتی رہو کھانا بھی پک جائے گا اور میری بہن بور بھی نہ ہوگی اگر بیوی کھانا پکا رہی ہو تو بہن کو کہتا ہوں جاؤ زرا اُس کے ساتھ کچھ باتیں کرو وہ اکیلی ہو تو بہت جلد بور ہو جاتی ہے۔۔

اب ماشاء اللّه.. اللّه پاک نظر بد سے بچائے دونوں کی ایسی دوستی ہوگئی ہے کہ شاید ہی ایسا کوئی کام ہو جو وہ اکیلی کرتی ہوں ورنہ سب کام مل کر کرتی ہیں۔۔

اگر مجھے بھوک لگی ہے اور بھائیوں کو بھی تو بیوی کو کہتا ہوں پہلے میرے بھائیوں کو کھانا دو مجھے بعد میں دینا عید پر بھائیوں کے کپڑے میں اپنے پیسوں سے لاتا ہوں بیوی کو کہتا ہوں کہ تم کہنا امی نے پیسے دیئے تھے اُس سے آپ کے لیئے کپڑے لائی ہوں

بیوی جب مائکے جاتی ہے تو میری امی اُس کی پیٹھ پیچھے اُس کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی اکثر کہتی ہے میں نے نہ جانے کون سے اچھے کام کیئے تھے جو اتنی اچھی بہو ملی۔

بیوی میرے ساتھ اکیلی بیٹھی ہو تو خُدا کی قسم اکثر کہا کرتی ہے نہ جانے کون سے اچھے کام کیئے تھے جو اتنی اچھی ساس ملی ہے۔۔

میرا آپ لوگوں کو یہ سب بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ اگر بنیاد اچھی رکھی گئی ہو تو گھر کئی سال تک مظبوط رہتا ہے بیوی کے گھر میں آتے ہی الگ سلوک ہو برابر کا سلوک نہ ہو تو وہ گھر جلدی گِر جاتے ہیں جلد ہی ٹوٹ جاتے ہیں

کوئی بھی ساس یہ نہیں چاہتی کہ میری بہو مجھ سے لڑے اور کوئی بھی بہو یہ نہیں چاہتی کہ میری ساس مجھ سے لڑے

مگر شوہر کی غلطیوں کی وجہ سے ساس بہو کی آپسی لڑائی ہوتی ہے دوسرا شوہر کی بے وقوفی کی وجہ سے کسی ایک کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ قصور سب سے زیادہ شوہر کا ہی ہوتا ہے

آپ کو لگتا ہے کہ شادی کر لی تو بس سب ہی خواہشات پوری ہوگئی سب کچھ اب خود ہی چلے گا بیوی اور امی خود ہی آپسی دوستی بنائیں گی*
کبھی نہیں شادی کے بعد شوہر کی زمہ داری بڑھ جاتی ہے
تم کسی کے گھر سے کسی کے جگر کا ٹُکڑا لائے ہو تمہیں کیا علم اُس کو ماں باپ نے کتنے لاڈ پیار سے پالا ہے
تمہیں کیا پتا عورت کتنی حساس اور نازک ہے تمہیں بس اتنا پتا ہے کہ رات گزار لی ہے صبح کام پر جانا ہے بس باقی گھر خود ہی چلتا رہے گا

نہیں میرے بھائی جس پودے کو پانی نہ دیا جائے وہ سوکھ جاتا ہےجس گھر کو ٹائم نہ دیا جائے ہر اچھے بُرے کا خیال نہ رکھا جائے وہ گھر بھی مرجھائے ہوئے پھولوں کی طرح ہو جاتا ہے۔۔

کوشش کریں ہر لمحہ خوشیاں بانٹیں.....

12/03/2024
کامیابی حاصل کرنے کے لئے توجہ اور مقصد کی ضرورت ہوتی ہے. ہمیں اپنے لکشیوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے پیروی کرنا چاہیے اور مش...
14/10/2023

کامیابی حاصل کرنے کے لئے توجہ اور مقصد کی ضرورت ہوتی ہے. ہمیں اپنے لکشیوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے پیروی کرنا چاہیے اور مشکلات کا سامنا کرتے وقت بھی ہمیں نے کامیابی تک پہنچنے کیلئے نیکی اور قوت معاونت کی ضرورت ہوتی ہے.

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے۔اس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے دو دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں۔پہلا واقعہ:مجھے آی...
14/10/2023

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے۔
اس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے دو دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں۔
پہلا واقعہ:
مجھے آیرلینڈ میں میڈیکل کا امتحان دینا تھا. امتحان فیس 309 ڈالر تھی۔ میرے پاس کھلی رقم (ریزگاری) نہیں تھی، اس لیے میں نے 310 ڈالر ادا کر دیے۔ اہم بات یہ کہ میں امتحان میں بیٹھا، امتحان بھی دے دیا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد سوڈان واپس آ گیا۔ ایک دن اچانک آئرلینڈ سے میرے پاس ایک خط آیا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ "آپ نے امتحان کی فیس ادا کرتے وقت غلطی سے 309 کی جگہ 310 ڈالر جمع کر دیے تھے۔ ایک ڈالر کا چیک آپ کو بھیجا جارہا ہے، کیوں کہ ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں لیتے"
حالانکہ یہ بات وہ بھی جانتے تھے کہ لفافے اور ٹکٹ پر ایک ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے ہوں گے!!
دوسرا واقعہ:
میں کالج اور اپنی رہائش کے درمیان جس راستے سے میں گزرتا تھا، اس راستے میں ایک عورت کی دوکان تھی جس سے میں 18 پینس میں کاکاو کا ایک ڈبہ خریدتا تھا۔
ایک دن دیکھا کہ اس نے اسی کاکاو کا ایک ڈبہ اور رکھ رکھا ہے جس پر قیمت 20 پینس لکھی ہوئی ہے۔
مجھے حیرت ہوئی اور اس سے پوچھا کہ کیا دونوں ڈبوں کی نوعیت (کوالٹی) میں کچھ فرق ہے کیا؟
اس نے کہا : نہیں، دونوں کی کوالٹی یکساں ہے۔
میں نے پوچھا کہ پھر قیمت کا یہ فرق کیوں؟
اس نے جواب دیا کہ نائجیریا، جہاں سے یہ کاکاو ہمارے ملک میں آتا ہے، اس کے ساتھ کچھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے قیمت میں اچھال آگیا ہے۔ زیادہ قیمت والا مال نیا ہے، اسے ہم 20 کا بیچ رہے ہیں اور کم قیمت والا پہلے کا ہے، اسے ہم 18 کا پیچ رہے ہیں۔
میں نے کہا، پھر تو 18 والا ہی خریدیں گے جب تک یہ ختم نہ ہوجائے؟ 20 والا تو اس کے بعد ہی کوئی خریدے گا۔
اس نے کہا: ہاں، یہ مجھے معلوم ہے۔
میں نے دونوں ڈبوں کو مکس کر دو اور 20 کا ہی بیچو ۔ کسی کے لیے قیمت کا یہ فرق جاننا مشکل ہوگا۔
اس نے میرے کان میں پھسپھساتے ہوئے کہا : کیا تم کوئی لٹیرے ہو؟؟؟
مجھے اس کا یہ جواب عجیب لگا اور میں آگے بڑھ گیا۔
لیکن یہ سوال آج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے کہ کیا میں کوئی لٹیرا ہوں؟
یہ کون سا اخلاق ہے؟
دراصل یہ ہمارا اخلاق ہونا چاہیے تھا۔
یہ ہمارے دین کا اخلاق ہے ۔
یہ وہ اخلاق ہے جو ہمارے نبی کریم صلی علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سکھایا تھا، لیکن؟
اپنی ایمانداری سے بتائیں کیا ہم لٹیرے نہیں ؟
جگاڑ میں حلال حرام تک کو ایک ہی گاڑی سے روندتے چلے جاتے ہیں

‏ایک دوست بتا رہا تھا کہ اس نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“د...
31/07/2023

‏ایک دوست بتا رہا تھا کہ اس نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“

دوست جواباً کہنے لگا ”اگر میں فوت ہوا ہوتا تو دُکانیں اس طرح کُھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔“

ایک دن واقعی اس کا دوست فوت ہوگیا۔

بتانے والا بتاتا ہے ‏کہ بازار میں کوئی دُکان بند ہونا تو درکنار اس کے سگے بھائی کی بھی دُکان کھلی ہوئی تھی۔جب اس کے بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ ”جنازہ ابھی لیٹ ہے۔دودھ، دھی خراب نہ ہوجائے۔میں جلدی سے ان کو بیچ کر دُکان بند کرکے آتا ہوں۔“

قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی!!

اپنے اعمال کی اصلاح کیجئے جانے کب بلاوا آ جائے اور توبہ کا موقع بھی نہ مل سکے۔اللہ کریم ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے...(آمین یارب العالمین)

‏یوسفی صاحب بتاتے ہیں کے راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آگیا.. اس کو بچانے کے چکر میں کنٹرول م...
20/07/2023

‏یوسفی صاحب بتاتے ہیں کے راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آگیا..

اس کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا اور میں اسکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا.

بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا
‏ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے میری طرف دیکھ رہی تھیں.
انہوں نے پوچھا "کہیں لگی تو نہیں"
"نہیں.... نہیں".... میں نے جواب دیا.
"میرا گھر نزدیک ہی ھے" انہوں نے کہا...."چلو کپڑے صاف کرلو اور تھوڑا آرام بھی کر لو, آپ کو زیادہ زخم آئے ھیں یا نہیں یہ بھی چیک کر لیتے ھیں".

‏میں نے جواب دیا "آپ کا بہت بہت شکریہ... میں ضرور آپ کے ساتھ چلتا لیکن میری بیوی ناراض ہو جائےگی".

"آپ بالکل ٹینشن نہ لیں... میں ایک ڈاکٹر ھوں... چلئے"... انہوں نے زور دے کر کہا.
"میں دیکھنا چاہتی ھوں کے کہیں آپ کو فریکچر تو نہیں ھوا ھے".

در حقیقت وہ اک خوبصورت اور ‏اچھے اخلاق کی خاتون تھیں اور میں نہ نہیں کر پایا.
میں نے کہا "ٹھیک ھے میں چل رہا ھوں لیکن مجھے یقین ھے کے میری بیوی ضرور ناراض ھو جائےگی".

ھم اس کے گھر آئے, کپڑے, ہاتھ پیر صاف کرنے کے بعد انھوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا.

میں نے جوس پیا اور کہا "اب میں پہلے بہتر محسوس کر رھا ھوں.... میری بیوی یقینا آگ بگولہ ھو جائے گی.... اب میں چلتا ھوں".
انھوں نے مسکراتے ھوئے کہا
"رک جائیے اب, آپ کی بیوی کو کچھ بھی پتہ نھیں چلے گا..... وہ تو گھر پر بیٹھی ھو گی نا"...
"نہیں..... نہیں..... شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ھوگی".

17/07/2023

آج سے ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ ساون میں ضروری احتیاطیں کریں ۔
1۔ اگر آپ کے گھروں کی دیواریں یا چھتیں کمزور ہیں تو انہیں درست کر لیں ۔
2۔ گھر سے غیر ضروری گھاس پھوس ، جڑی بوٹیاں صاف کر لیں کیونکہ اِس موسم میں حشرات الارض نکل آتے ہیں۔ سانپ ، بچھو کیڑے مکوڑے جن میں زہر بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
3۔ گھروں میں ایمرجنسی ادویات فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔
4۔ بچوں کو گھمبوں ،تاروں سے دور رکھیں کیونکہ اِس موسم میں ہوا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔
5۔ دریاؤں یا نہروں کے قریب رہنے والے احتیاط کریں ۔
6۔ مسالحے دار کھانوں اور مرچوں کا استعمال کم کریں کیونکہ پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے مزید مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔
7۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ پالتو جانوروں کا بھی خیال رکھیں۔ اس موسم میں انفکشن بہت جلدی ہو جاتی ہے ۔
8۔ سوتے وقت یا لیٹتے وقت اپنے بستر اور تکیے کو اچھی طرح چھانٹ لیا کریں ۔
9۔ گھروں میں پانی نہ کھڑا رہنے دیا کریں ۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Save Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Save Urdu:

Share