BISP information center for public

BISP information center for public A step towards the awareness of common people.

01/06/2025
01/06/2025

*چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی سینٹرل زونل آفس لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو*
بی آئی ایس پی سیاسی و مذہبی وابستگی سے بالاتر ایک قومی سماجی تحفظ پروگرام ہے، جو اس وقت ملک کے 98 لاکھ غریب و مستحق گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام نے نہ صرف پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت دی بلکہ ب فارم کی شرط کی بدولت بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا۔ بلوچستان میں نشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لیے پی ایم ٹی کی حد 32 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گھرانے اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں ہنر مند افراد کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستحق خواتین اور ان کے خاندانوں کو فنی تربیت دے کر انہیں خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ غربت کے دائرے سے باہر آ سکیں۔ چیئرپرسن نے یہ بھی بتایا کہ نئے بینکنگ ماڈل کے تحت چھ بینکوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز جلد کیا جارہا ہے، جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رقوم کی شفاف ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت کے مطابق مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف طریقے سے امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ کٹوتی سے متعلق شکایات کے ازالے کا بھی مؤثر نظام موجود ہے۔ چیئرپرسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا بھر میں بی آئی ایس پی کی ایک منفرد شناخت ہے، کئی افریقی و مغربی ممالک نے اس پروگرام کے مطالعاتی دورے کیے ہیں اور قومی سماجی و معاشی رجسٹری ڈیٹا بیس کو سراہا ہے۔ انہوں نےآگاہ کیا کہ بی آئی ایس پی کا سروے بالکل مفت ہے، اس کے لیے نہ کوئی فیس ہے نہ ہی فارم، اور بی آئی ایس پی کا میسج صرف 8171سے آتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب بی آئی ایس پی ناصر خلیلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

01/06/2025

*بریکنگ نیوز*
*بینظیر کی جو ریگولر بینیفیشری ہیں ان کے لیے ایک اور سبسٹی بجلی کے بلو میں ان کو رعایت دی جائے گی 200 تک یونٹ استعمال کرنے پر ان کو سبسیٹی ملے گی باقی اور کسی کو نہیں صرف بے نظیر میں جو گھرانے اہل ہیں ان کو یہ سب سٹی فراہم کی جائے گی 200 یونٹ تک*

Address

Islamabad
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP information center for public posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share