Janjua Welfare Society

Janjua Welfare Society Janjua Welfare Society is the united platform of Janjua community. Janjua Welfare Society(Registered) is the united platform of Janjua community.

It serves the purpose of solidarity and integrity of Janjua Family; and works for the welfare of Janjua Community and other communities at large. It serves the purpose of solidarity and integrity of Janjua Family.

30/07/2026

مولانا زاہد جنجوعہ اختتامی دعا کراتے ہوئے۔

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجا جاوید اقبال جنجوعہ کے آبائی گائوں میں ایک پروقار تقریب۔ آج انتہائی خوشی اور مسرت کا د...
26/07/2026

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجا جاوید اقبال جنجوعہ کے آبائی گائوں میں ایک پروقار تقریب۔

آج انتہائی خوشی اور مسرت کا دن تھا کہ ہمارے خاندان کی ایک یادگار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی خاندان کے بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

قوم، کنبہ اور قبیلہ بلاشبہ تعارف کا ذریعہ ہیں، مگر برتری کی بنیاد نہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللّٰهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللّٰهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ

(سورۃ الحجرات: 13)

ترجمہ:
"اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا، اور تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں اس لیے تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔ یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا، پوری خبر رکھنے والا ہے۔"

آج کی اس پروقار تقریب کا مقصد باہمی میل جول اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا، خصوصاً تعلیمی میدان میں اپنی توانائیاں صرف کرنے کے عزم کی تجدید کرنا اور اپنی نئی نسل کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا۔ بلاشبہ علم ہی وہ زیور ہے جس کی بدولت کوئی فرد، خاندان، قبیلہ یا قوم معاشرے کا مفید اور باوقار حصہ بن سکتی ہے۔ اسی جذبے کے تحت اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ تعلیم کو اولین ترجیح دے کر یہ خاندان نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک مفید اور کارآمد کردار ادا کرتا رہے گا، اور دیگر برادریوں اور خاندانوں کے شانہ بشانہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے اپنا بھرپور تعمیری کردار ادا کرے گا۔

اس تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں راجا زمان علی جنجوعہ مرحوم کی نسل نے شرکت کی، جو 1901ء میں اس پورے علاقے کے پہلے مسلم ٹیچر مقرر ہوئے تھے۔ ان کے پندرہ پوتوں میں سے نو اس وقت حیات ہیں، اور خوش نصیبی سے وہ سب اس تقریب میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان میں راجا ظفر اقبال جنجوعہ، راجا جاوید اقبال جنجوعہ، راجا ظہیر اقبال جنجوعہ، راجا سعید اقبال جنجوعہ، راجا نذیر جنجوعہ، رسالدار راجا امین جنجوعہ، راجا ادریس جنجوعہ، راجا شفیق جنجوعہ اور راجا حفیظ جنجوعہ شامل تھے۔

اس خاکسار کو تقریب کی اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کرنے کا شرف حاصل ہوا، جو میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میں اپنے خاندان کے بزرگوں کی محبت، اعتماد اور عزت افزائی پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں۔

تقریب کا آغاز راجا مصور اقبال جنجوعہ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ راجا شفیق جنجوعہ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

اس کے بعد راجا جاوید اقبال جنجوعہ نے خاندان کے شاندار تعلیمی پس منظر پر روشنی ڈالی اور علم کی اہمیت و ضرورت کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

بعد ازاں نوجوانوں کے لیے ایک اوپن سیشن منعقد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیشن میں راجا اجمل جنجوعہ، راجا حسن معاویہ جنجوعہ، راجا جواد امین جنجوعہ اور راجا اعجاز جنجوعہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تعلیم، اتحاد اور سماجی خدمت کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات پیش کیے۔

اوپن سیشن کے بعد خاندان کے معزز بزرگوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان میں رسالدار راجا امین جنجوعہ، راجا ظفر اقبال جنجوعہ، راجا ظہیر اقبال جنجوعہ، راجا ادریس جنجوعہ، راجا عبدالغفار جنجوعہ اور راجا حفیظ جنجوعہ شامل تھے۔ تمام بزرگوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا، انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خاندان کی ترقی اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

اس پروقار تقریب کا اختتام راجا جاوید اقبال جنجوعہ کی اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں اپنے گاؤں، پورے علاقے، ملک کی ترقی و خوشحالی، خاندان کے اتحاد اور نئی نسل کی دینی و دنیاوی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے خاندان میں ہمیشہ محبت، اتحاد، اخلاص اور علم کی شمع روشن رکھے، ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی روشن روایات کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری نئی نسل کو دین، علم، کردار اور خدمتِ خلق کا پیکر بنائے۔

آمین یا رب العالمین۔

#جنیدجنجوعہ

24/07/2026

اجلاس کے موقع پر عمران جنجوعہ کا خوبصورت ہدیہ عقیدت

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کا سہ ماہی اجلاس الفجر فاونڈیشن،  سکیم 3 میں منعقد ہوا جس میں مختلف یونین کونسلز سے نمائندگان نے ...
24/07/2026

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کا سہ ماہی اجلاس الفجر فاونڈیشن، سکیم 3 میں منعقد ہوا جس میں مختلف یونین کونسلز سے نمائندگان نے شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت صدر سوسائٹی راجا جاوید اقبال جنجوعہ، نائب صدر راجا عتیق جنجوعہ اور مولانا زاہد جنجوعہ نے کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر یوتھ ونگ راجا جنید اقبال جنجوعہ نے ادا کیے۔
اجلاس کے مہمان خصوصی جنجوعہ راجپوت آرگنائزیشن آزاد کشمیر (JRO) کے صدر راجا ریاض فیروز جنجوعہ تھے۔
اس موقع پر راجا اشفاق جنجوعہ، انسپکٹر راجا محمود جنجوعہ، راجا وقاص جنجوعہ، راجا فیضان جنجوعہ اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سوسائٹی کے دیرینہ سرگرم رکن راجا جبار جنجوعہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب بھی کیا گیا اور ان کے بھائی راجا عمران جنجوعہ نے نعت رسول مقبول بھی پیش کی۔

اس موقع پر راجا عتیق جنجوعہ، راجا طارق جنجوعہ، راجا مشرف جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی راجا ریاض فیروز جنجوعہ کو سوسائٹی کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا اور سعودی پر مپیننٹ ریزیڈنسی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

صدر سوسائٹی نے سپاس نامہ پیش کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ مولانا زاہد جنجوعہ نے تمام مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا کرائی۔

23/07/2026

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندگان کا اجلاس آج بروز جمعہ دن 4 بجے الفجر فاونڈیشن، سکیم 3 میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں نمائندگان اور برادری کے عمائدین کو شرکت کی دعوت ہے۔

Sajid Mehmood Janjua HaripurServing in Pakistan Navy Special Service group
01/01/2026

Sajid Mehmood Janjua
Haripur
Serving in Pakistan Navy Special Service group

01/01/2026

مولانا زاہد جنجوعہ کی ٹانگ ٹوٹ جانے کے باعث جمعہ 2 جنوری کا تعزیتی پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خبر غم بانی چیئرمین جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی راجا الطاف جنجوعہ کی زوجہ اور مصنف تاریخ جنجوعہ راجا مشتاق جنجوعہ کی بھابی رض...
26/10/2025

خبر غم
بانی چیئرمین جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی راجا الطاف جنجوعہ کی زوجہ اور مصنف تاریخ جنجوعہ راجا مشتاق جنجوعہ کی بھابی رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔

نماز جنازہ کل بروز سوموار دن 3 بجے جھاورے کمال آباد، راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون


Find local businesses, view maps and get driving directions in Google Maps.

15/08/2025
جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے اہم راہنما راجا نصیر جنجوعہ کے صاحبزادے مدثر علی جنجوعہ نے انگلینڈ میں اپنا ایم ایس سی پروجیکٹ...
26/07/2025

جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے اہم راہنما راجا نصیر جنجوعہ کے صاحبزادے مدثر علی جنجوعہ نے انگلینڈ میں اپنا ایم ایس سی پروجیکٹ مینجمنٹ میں مکمل کر لیا۔ اس موقع پر راجا نصیر جنجوعہ کی اپنے صاحبزادے کے ساتھ تصویر

Address

Islamabad
46000

Telephone

0515762114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janjua Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Janjua Welfare Society:

Shortcuts

Share