Husan Sawera Foundation Pakistan

Husan Sawera Foundation Pakistan Husan Sawera Foundation
Humanity
From Allah
To Needy
For Allah

12/09/2026

📌 بائیک چلا کر پیٹ پالنے والے باپ کی بیٹی کی شادی – آئیے امید کی کرن بنیں!
​حسن سویرا فاؤنڈیشن کی طرف سے آج ایک مستحق گھرانے کا وزٹ کیا۔ اس غریب خاندان کے والد دن رات بائیک چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں. ان کے چار بچے ہیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک 8 سال کا چھوٹا بیٹا شامل ہے.
​گھر کے حالات انتہائی کسمپرسی کے شکار ہیں اور مشکل سے گزر بسر ہو رہی ہے۔ ایسے میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی آنے والی 3 تاریخ کو طے ہے، لیکن وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔
​ایک محنت کش باپ کی اس مشکل گھڑی میں مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون اس بیٹی کی زندگی میں خوشیاں بھر سکتا ہے اور اس گھر کا مان رکھ سکتا ہے۔ آئیے، آگے بڑھیں اور اس غریب خاندان کے ساتھ دل کھول کر تعاون کریں۔
​رابطہ کریں / 03425633965​

04/07/2026

الحمدللہ ❤️

دو ماہ قبل ہم نے ایک بیٹی کی شادی کے لیے آپ سب سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ سب کے بے لوث تعاون سے حسن سویرا فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اپنی استطاعت کے مطابق اس خوشی میں حصہ ڈالنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

ہم نے دلہن کو:
- 2 برائیڈل میکسی
1سوٹ
- 1 سلائی مشین
- 1 ککر
- 80,000 روپے نقدپیش کیے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جس نے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔

آخر میں ایک پیغام...

بیٹیاں بوجھ نہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں۔
آئیے جہیز جیسی فرسودہ رسم کے خلاف آواز بلند کریں۔ ہمارے معاشرے میں آج بھی بے شمار والدین اس بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اور کئی بیٹیوں کی شادیاں صرف اسی لعنت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

آئیں عہد کریں کہ آسان شادیاں، سادہ نکاح اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دیں گے۔

حسن سویرا فاؤنڈیشن پاکستان
خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔

23/05/2026

🌟 ایک اور خوشی بھرا خواب حقیقت بن گیا 🌟
💍 الحمدللہ!
بصارت بھائی کی شادی بخیر و عافیت مکمل ہوگئی۔
اس خوشی کے موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے تمام بھائیوں، دوستوں اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی صورت تعاون کیا، دعاؤں میں یاد رکھا اور اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا۔ 🤝❤️
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اپنے فضل و کرم سے بہترین اجر عطا فرمائے اور نئے جوڑے کی زندگی محبت، سکون، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین 🤲✨
— Husan Sawera Foundation Pakistan 🌸

الحمدللہ ❤️ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ husansawerafoundation.org  کی آفیشل ویب سائٹ تیار ہو چکی...
22/05/2026

الحمدللہ ❤️
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ husansawerafoundation.org کی آفیشل ویب سائٹ تیار ہو چکی ہے۔
یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت، خلوص اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔
تمام عہدیداران، ممبران اور رضاکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس پلیٹ فارم کو انسانیت کی بھلائی، تعلیم، فلاح و بہبود اور خدمتِ خلق کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
📌 فاؤنڈیشن کے عہدیداران:
• Waseem Abbas Khan Jadoon — Founder
• Umair Satti — Co. Chairman
• Umer Awan — Vice Chairman
• Gulam Abbas Khan Jadoon — General Secretary
• Saad Ashraf — Joint Secretary
• Faisal Shahzad — Welfare Secretary
• Raja Usama — Social Secretary
• Raja Junaid Abbasi — Coordination Secretary
• Usama Abbasi — Information Secretary
• Malik Ali — Finance Secretary
• Usama Abbas Khan Jadoon — Social Media Manager
• Sheikh Zahoor — Executive Member
• Malik Asif Awan — Executive Member
• Ch Talha — Executive Member
• Noorzaman Khan — Executive Member
🌹 اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے ممبران اور ساتھی موجود ہیں جو ہر مشکل وقت، ہر فلاحی کام اور ہر خدمت کے مشن میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔
اگرچہ سب کے نام اس فہرست میں شامل نہیں، لیکن ان کی محنت، تعاون اور خلوص فاؤنڈیشن کی اصل طاقت ہے۔
ہم اپنی پوری ٹیم اور تمام سپورٹرز کے بےحد مشکور ہیں۔ 🤍
💐 تمام ٹیم ممبران کو بہت بہت مبارکباد
ان شاءاللہ یہ ویب سائٹ خدمتِ انسانیت کے سفر کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گی۔

12/05/2026

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
یہ وہ خاندان ہے جس کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں۔
صرف ایک بوڑھے باپ اور اُس کا بیٹا ہیں، اور دونوں ہی معذوری کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے سے قاصر ہیں۔
آپ ویڈیو میں ان کی حالت خود دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لوگ کس قدر مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
اب اس ہفتے بیٹے کی شادی اور ولیمے کا موقع ہے، لیکن مالی حالات اس قدر خراب ہیں کہ بنیادی اخراجات پورے کرنا بھی ممکن نہیں ہو رہا۔
شادی اور ولیمے کے لیے تقریباً 1 لاکھ روپے درکار ہیں۔
آپ سب اہلِ خیر سے عاجزانہ اپیل ہے کہ خدارا اس مجبور خاندان کا سہارا بنیں۔
کوئی بھائی نقد تعاون کرنا چاہے، دیگ دینا چاہے یا کھانے پینے کا سامان دینا چاہے تو ضرور آگے بڑھے۔
کسی کی بیٹی یا بیٹے کی خوشی میں آسانی پیدا کرنا بہت بڑا صدقہ ہے۔
آپ کا تھوڑا سا تعاون ان کے چہروں پر خوشی لا سکتا ہے اور ایک پریشان باپ کا بوجھ ہلکا کر سکتا ہے۔
ضرورت بہت فوری ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ تعاون اور شیئر کریں۔
اللہ پاک آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً....
03425633965
Easypaisa

03/05/2026

Celebrating my 7th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

03/05/2026

اپیل برائے تعاون – بیٹی کی شادی کے لیے مدد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حسن سویرا فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ایک نہایت مستحق اور ضرورت مند خاندان کے لیے آپ سب مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے۔
یہ ایک غریب باپ ہیں جو محنت مزدوری کے طور پر ٹیکسی چلا کر اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ یہ ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے گھر میں 4 بیٹیاں اور 1 بیٹا (عمر 14 سال) ہے۔ محدود آمدن اور بڑھتی مہنگائی کے باعث یہ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری کر پاتے ہیں۔
اب ان کی ایک بیٹی کی شادی قریب ہے، لیکن مالی مشکلات کے باعث وہ اس اہم فریضے کو ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک باپ کی یہ پریشانی واقعی قابلِ غور ہے۔
الحمدللہ! حسن سویرا فاؤنڈیشن پاکستان اس خاندان کی مدد کے لیے کوشاں ہے اور ابتدائی طور پر 50,000 روپے تک تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم، مکمل مدد کے لیے ہمیں آپ سب کی معاونت درکار ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک مجبور باپ کا سہارا بنیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کی زندگی میں آسانی اور خوشی لا سکتی ہے۔
آئیں! مل کر ایک بیٹی کے گھر بسانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

22/04/2026

💔 ایک درد بھری حقیقت… مگر امید ابھی باقی ہے 💔
آج ہم ایک ایسے گھر گئے جہاں حالات نے انسان کو بے بس کر رکھا ہے…
گھر میں 5 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے، اور وہ بیٹا بھی اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
والد خود بھی شدید بیمار ہیں، اور گھر میں کمانے والا کوئی نہیں…
کل ہمیں ان کا پیغام ملا کہ گھر میں ایک وقت کے کھانے کے لیے بھی کچھ موجود نہیں…
یہ سن کر دل کانپ اٹھا…
جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا، ہم نے فوراً اپنے گروپ میں اطلاع دی۔
الحمدللہ، ایک مخیر بھائی نے فوراً تعاون کیا اور رقم بھیجی۔
ہم نے بغیر دیر کیے ان کے گھر راشن پہنچایا اور ساتھ نقد رقم بھی دی تاکہ وہ ہمارے پہنچنے سے پہلے کچھ کھانے کا انتظام کر سکیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ۔
یہ مشکل ابھی ختم نہیں ہوئی…
🔥 اس شدید گرمی میں ان کے گھر کے کمرے میں پنکھا تک موجود نہیں
🏠 وہ ایک دو کمروں کے کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، اور کرایہ بھی ان پر بوجھ بنا ہوا ہے
یہ سب دیکھ کر دل بہت اداس ہوا… مگر یقین ہے کہ اگر ہم سب مل کر ساتھ دیں تو ان کے حالات بدل سکتے ہیں۔
🤲 آپ سب سے اپیل ہے:
آئیں، اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں۔
جزاک اللہ خیراً
HusanSaweraFoundation Pakistan
انسانیت کی خدمت۔ہمارا مشن

Address

Islamabad

Telephone

+923115860560

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Husan Sawera Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Husan Sawera Foundation Pakistan:

Shortcuts

Share