27/06/2024
مرد🥀❤
مرد صرف برےنہیں ہوتے سائبان بھی ہوتے ہیں-
اگر عورت کے صبر سے آب زم زم کے چشمے پھوٹتے ہیں
تو مرد کے صبر اور حوصلے کی بھی کربلا کی مٹی گواہ ہے -
مرد جھوٹا اور بے وفا ہے تو میں نے عورت کو بھی منافقت کے اس درجے پر دیکھا ہے جہاں وہ مرد سے زیادہ جہنم کی حقدار ٹھہری ہے ..
اگر مرد کو اللہ پاک نے کچھ وجوہات کی وجہ سے عورتوں پر برتر ٹھہرایا ہے تو عورت کے قدموں تلے جنت اتاری ہے
اگر مرد ظالم ہے تو عورت بھی حسد اور بغض کہ ایسے ایسے مرحلے طے کر جاتی ہے کہ عقل دنگ رہ جائے -
اگر اللہ پاک نے مرد کو اپنے بیوی بچوں کے نان و نفقہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے تو عورت پر بھی اس کا گھر شوہر کے سکون اور اولاد کی اچھی تربیت پر جہاد کے اجر کی خوشخبری سنائی ہے -
اگر عورت کے کچھ خواب ہوتے ہیں تو ایک پرسکون زندگی مرد کا بھی حق ہے-
مرد برے نہیں ہوتے وہ چاہے باپ کے روپ میں ہوں یا بھائی 'ہمسفر کے روپ میں ہوں اور پھر اولاد کے اپنے ہر روپ میں سائبان ہوتے ہیں اور یاد رہے سب سے زیادہ سخت دھوپ اور آندھیوں کا سامنا سائبان کو ہی کرنا پڑتا ہے..