All Rajput International Association - ARIA

Call Directions Website Contact the organization

All Rajput International Association - ARIA All Rajput International Association - ARIA is a Non governmental organization Established by Kunwar Qutubuddin Khan.

آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (ARIA) کے بانی و چیئرمین اور قائد راجپوت کنور قطب الدین خان نے رانا اعجاز احمد کی رہائش ...
12/10/2026

آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (ARIA) کے بانی و چیئرمین اور قائد راجپوت کنور قطب الدین خان نے رانا اعجاز احمد کی رہائش گاہ اسلام آباد کا دورہ کیا اور ان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
رانا اعجاز احمد کی بیٹی لائبہ گذشتہ روز مبینہ طور پر خودسوزی کے باعث جاں بحق ہو گئی تھیں۔ اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنور قطب الدین خان نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی، مرحومہ کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی، اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
اس موقع پر رانا شہزاد اختر مشیر اعلیٰ قائد راجپوت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

راجپوت برادری کا اعزاز، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود راجہ کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر ک...
24/09/2026

راجپوت برادری کا اعزاز، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود راجہ کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان۔

‏‏1971ء کی پاک بھارت جنگ کے شہید، لفٹیننٹ کرنل سلطان محمود راجہ کے فرزند، لفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجہ، الپیال راجپوت ہیں جو منج راجپوتوں کی ایک ذیلی گوت ہے۔ آپ کا تعلق گاؤں 'ادهوال" نزد چکری تحصیل و ضلع راولپنڈی سے ہے۔

حکومت پاکستان کا مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان۔
‏لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔
‏اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا، دفتر خارجہ کا اعلامیہ۔ حکومت ‏پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہوا ہے

بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ، قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان سے سابق ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب، سابق ...
14/09/2026

بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ، قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان سے سابق ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب، سابق ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی، معروف ماہرِ امراضِ ذیابیطس اور سی ای او زین ڈائبیٹیز سینٹر گوجرانوالہ ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران راجپوت برادری کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زین علی بھٹی نے قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان کی جانب سے راجپوت برادری کی فلاح، یکجہتی اور اتحاد کے لیے کی جانے والی بے لوث کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کنور قطب الدین خان کی قیادت میں برادری جس طرح متحد ہو رہی ہے وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔
ڈاکٹر زین علی بھٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ راجپوت برادری کی ترقی، فلاح و بہبود اور طبی و سماجی خدمات کے لیے ہر وقت اور ہر سطح پر اپنی مکمل خدمات پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

12/09/2026


اسلام آباد چیمبر آف کامرس الیکشن (2026-2028): فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں کی بانی آل راجپوت انٹرنیشنل سے اہم ملاقات، مکمل ...
09/09/2026

اسلام آباد چیمبر آف کامرس الیکشن (2026-2028): فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں کی بانی آل راجپوت انٹرنیشنل سے اہم ملاقات، مکمل حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے سال 2026-2028 کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں فاؤنڈرز گروپ کی انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فاؤنڈرز گروپ کی جانب سے ایگزیکٹیو ممبرز کے امیدواران سینئیر راجپوت رہنما رانا استخار، محمد نعمان اور ملک زوہیب نے آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) کے بانی و چیئرمین سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انتخابی حکمت عملی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ قائدِ راجپوت نے فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں ہر ممکن تعاون، حمایت اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قائدِ راجپوت کے مشیر و F-10 مرکز کے سینئر نائب صدر رانا شہزاد اختر اور آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) کے مرکزی چیف کوآرڈینیٹر چوہدری رفاقت علی تھتھال بھی موجود تھے۔ فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں نے قائدِ راجپوت اور ان کی قیادت کا بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) اور قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے پاکستان تحریکِ ...
08/09/2026

اسلام آباد: بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) اور قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ واقع اسلام آباد کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بیرسٹر گوہر خان سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تعزیت کے دوران قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان کے فرزند کنور علی قطب خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ قائدین نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ ﷲ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

*قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خاں سے راجپوت رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی وفد کی اہم ملاقات*(اسلام آباد، 4 ستمبر 2026)پالیسی اسکا...
05/09/2026

*قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خاں سے راجپوت رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی وفد کی اہم ملاقات*

(اسلام آباد، 4 ستمبر 2026)

پالیسی اسکالر ڈاکٹر کنور محمد جاوید اقبال، سابق صدر ATMR راؤ محمد رفیق اور سینئر نائب صدر ATMR راؤ عبدالرحیم پر مشتمل راجپوت رہنماؤں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے *بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) اور قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خاں* سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں برادری کے مایہ ناز سپوت مرحوم رانا شبیر کے صاحبزادے اور رانا طاہر منج بھی اپنے دوست احباب کے ساتھ اسکاٹ لینڈ سے تشریف لائے۔ ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور ان کے والد مرحوم کی برادری کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ رانا عبدالستار بھی موجود تھے۔

بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) اور قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے لاہور میں قازقستان کے کونسل...
05/09/2026

بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) اور قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے لاہور میں قازقستان کے کونسل جنرل راؤ خالد مصطفیٰ سے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ثقافتی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی و سماجی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے اختتام پر کنور قطب الدین خان نے راؤ خالد مصطفیٰ کا گرمجوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، جبکہ کونسل جنرل نے آریا کی فلاحی اور سماجی خدمات کو سراہا۔

 #لاہور بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) و قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے لاہور میں صوبائی وزیر...
04/09/2026

#لاہور
بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) و قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے لاہور میں صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 #لاہوربانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) و قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے راجپوت سپریم کونسل انٹ...
03/09/2026

#لاہور
بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) و قائدِ راجپوت کنور قطب الدین خان نے راجپوت سپریم کونسل انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل راؤ خالد عظمت سے ان کے بھائی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کنور قطب الدین خان نے راؤ خالد عظمت کی رہائش گاہ واقع لاہور پر جا کر
تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدِ راجپوت نے کہا کہ "غم کی اس گھڑی میں ہم برادری کے سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Address

F/10/2
Islamabad
44100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Rajput International Association - ARIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Rajput International Association - ARIA:

Shortcuts

Share