Anjuman Ghulaman-e-Mustafa

Anjuman Ghulaman-e-Mustafa Anjuman Ghulaman-e-Mustafa
Islamic Community organization Islamic Community Work organization

16/03/2026

تمام دوستوں کو اس نورانی اور روحانی محفل پاک میں شرکت کی بھرپور دعوت پیش کی جاتی ہے
15/03/2026

تمام دوستوں کو اس نورانی اور روحانی محفل پاک میں شرکت کی بھرپور دعوت پیش کی جاتی ہے

آپ نے حضرت امام حسینؓ کے سچے غلام ہونے کا حق ادا کردیا اور وارث حسینؓ کا اور ایک بار پھر واقعہ کربلا کے واقعے کو تازہ کر...
01/03/2026

آپ نے حضرت امام حسینؓ کے سچے غلام ہونے کا حق ادا کردیا اور وارث حسینؓ کا اور ایک بار پھر واقعہ کربلا کے واقعے کو تازہ کردیا
کربلا کے میدان میں تو ہم نہیں تھے لیکن اب تو ہم ہیں اور آنکھوں سے دیکھا ہیے کہ امت مسلم نے آپ کے ساتھ کوفہ والا کردار کیا بے شک آپ سچے تھے کم تھے کمزور تھے لیکن وقت کے یزید کے سامنے ڈٹ گئے...
رہبر اللہ حافظ انشااللہ روزمحشر گواہی دیں گے کہ آپ سچے تھے...
دورِ باطل میں حق پرستوں کی بات رہتی ہے، سر نہیں رہتے.
سید الوداع. 🙏😥
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون. 💔😥

بابری مسجد کی  تعمیر ہمایون کبیر نے یتیم بچی کی لائی گئی ایک اینٹ 20 لاکھ میں خرید لی بھارت میں بابری مسجد کے لیے ایک یت...
16/12/2025

بابری مسجد کی تعمیر ہمایون کبیر نے یتیم بچی کی لائی گئی ایک اینٹ 20 لاکھ میں خرید لی بھارت میں بابری مسجد کے لیے ایک یتیم بچی کا جذبہ ایسا تھا کہ وہاں موجود ہر آنکھ نم ہو گئی 💔

کلکتہ کے بزنس مین ہمایون کبیر نے بابری مسجد کی بنیاد رکھ کر اپنی جیب سے 20 کروڑ روپے جمع کیے۔ پورے ملک کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سابق بھارتی کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین نے بھی ایک کروڑ روپے دے کر تعمیر کا عزم ظاہر کیا۔

دل کو چھو لینے والا منظر اس وقت سامنے آیا جب ایک معصوم یتیم بچی دور سے اپنے سر پر ایک اینٹ اٹھا کر مسجد کے مقام پر پہنچی۔ بچی نے کہا: “یہ اینٹ میری طرف سے ہے، میرے والد دنیا میں نہیں ہیں، میری امی میرے ساتھ ہیں۔”

یہ سن کر ہمایون کبیر بچی کو سینے سے لگا لیا اور اعلان کیا: “میں اس اینٹ کو 20 لاکھ میں خریدتا ہوں۔” اور وہ رقم مسجد فنڈ میں جمع کرا دی 💔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد دھاڑے مار مار کر رونے لگے۔ یہ اینٹ نہیں تھی… یہ ایمان، قربانی اور محبت کی علامت تھی۔

پہلی سالانہ شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس (جامع مسجد انوارِ مدینہ چھٹہ بختاور)  کا انعقاد کیا گیا اللہ کے فضل...
05/12/2025

پہلی سالانہ شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ
کانفرنس (جامع مسجد انوارِ مدینہ چھٹہ بختاور)
کا انعقاد کیا گیا
اللہ کے فضل اور اس کے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر عنایت ۔اور حضور تاجدارِ صداقت جناب سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وفا کے تصدق ۔۔فللہ الحمد
میں بار دگر اپنی طرف سے تمام علماء کرام
خصوصاً
۔مفکر اسلام مجاہد ملت بقیۃ السلف ۔حضرت علامہ مولانا مفتی سعید احمد نقشبندی صاحب کا شُکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے ہمارے لئیے وقت نکالا ۔
دیگر علماء کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ کریم آپ کا آنا قبول فرمائے اور ہماری اس کاوش کو حضور تاجدارِ صداقت کے تصدق اپنی بلند بارگاہ میں مستجاب فرمائے آمین ثم آمین
منجانب۔
انجمن غلامان مصطفی چٹھہ بختاور اسلام آباد
Qari Muhammad Ramzan Molana Naseeb ul Hassan Hazarvi Official تحریک اصلاح امت

4th December 20251st Salana Shan e Sadeeq-e-Akbar Conference AGM, Chattha bakhtawar, Islamabad Qari Muhammad Ramzan Mola...
03/12/2025

4th December 2025
1st Salana Shan e Sadeeq-e-Akbar Conference
AGM, Chattha bakhtawar, Islamabad Qari Muhammad Ramzan Molana Naseeb ul Hassan Hazarvi Official

‏سعودی عرب میں مقیم ایک پردیسی بتاتا ہے کہ ایک دن میرے کفیل نے زکات تقسیم کرنے کا ارادہ کیا۔ مجھے بھی ساتھ لے لیا۔ گاڑی ...
01/10/2025

‏سعودی عرب میں مقیم ایک پردیسی بتاتا ہے کہ ایک دن میرے کفیل نے زکات تقسیم کرنے کا ارادہ کیا۔ مجھے بھی ساتھ لے لیا۔ گاڑی میں زکات کے لفافے رکھے گئے تھے، ہر لفافے میں پانچ ہزار ریال تھے۔ یہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا۔ ہم دونوں ساحلی علاقے کے دیہات کی طرف نکلے جہاں غربت اور محرومی کا بسیرا ہے۔

ایک گاؤں سے نکل کر جدہ جازان شاہراہ پر آئے تو دور سے ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ جلتی دھوپ میں ایک بزرگ اکیلے، ننگے صحرائی راستے پر چل رہے تھے۔ عمر بظاہر ستر برس یا اس سے کچھ زیادہ تھی، لیکن جسم میں اب بھی قوت باقی تھی۔ دوست نے کہا: "یہ بزرگ اس بیابان میں کس حال میں بھٹک رہے ہیں؟" ڈرائیور نے کہا: "یقیناً یہ کوئی یمنی ہے، غیر قانونی راستے سے آیا ہوگا۔"

گاڑی روکی گئی، بزرگ کے قریب گئے اور سلام کیا۔ پوچھا: "کہاں سے آئے ہو؟" بولے: "یمن سے۔" پھر سوال کیا: "کہاں جا رہے ہو؟" جواب ملا: "مکہ مکرمہ، بیت اللہ کے دیدار کو، عمرہ کرنے۔"

ہم نے کہا: "قانونی طریقے سے آئے ہو؟"

بولے: "نہیں، میرے پاس اتنے وسائل کہاں۔ داخلے کے لئے دو ہزار ریال ضمانت دینا لازمی تھا، اور میرے پاس کل دو سو ریال تھے۔ ایک سو سواری پر خرچ ہو گئے، ایک سو باقی ہیں۔ اس کے بعد پیدل چل رہا ہوں۔"

دوست نے پوچھا: "کتنے دن ہو گئے چلتے ہوئے؟"

بولے: "چھ دن سے مسلسل سفر میں ہوں۔"

پھر سوال کیا گیا: "روزے سے ہو؟"

بولے: "جی ہاں، صائم ہوں۔"

یہ سن کر ہم سب حیران رہ گئے۔ دھوپ، بھوک، پیاس، طویل سفر اور پھر بھی روزہ! ہم نے پوچھا: "یہ سب چوکیوں سے کیسے گزر گئے؟"

بزرگ نے کہا: "اس رب کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں ہر چوکی کے پاس سے گزرا لیکن کسی نے روکا ہی نہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا: "کچھ دیر پہلے تو ایک گشتی پارٹی نے پکڑا بھی تھا اور تھانے لے گئی۔ مگر جب میں نے کہا کہ میرا مقصد صرف بیت اللہ کی زیارت ہے تو انہوں نے رہا کر دیا۔"

یہ سن کر ہمارے دل کانپ گئے۔ سبحان اللہ! اللہ نے اس بندے کے لئے خود راستے آسان کر دیئے۔ میرے کفیل صاحب نے بے اختیار دو لفافے بزرگ کے ہاتھ میں تھما دیئے۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ اس میں کتنی رقم ہے۔ میں نے کہا: "لفافے کھولو اور پیسے محفوظ کر لو۔" جب انہوں نے لفافے کھولے اور دیکھا کہ دس ہزار ریال ہیں تو حیرت و صدمے سے گاڑی میں گر پڑے۔ آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور زبان پر یہی الفاظ تھے: "یہ سب میرے لئے؟ یہ اتنی بڑی رقم سب میرے لئے؟"

ہم نے انہیں ہوش میں لانے کے لئے پانی چھڑکا۔ ہوش آیا تو کہنے لگے: "میرا یمن میں ایک چھوٹا سا گھر ہے۔ اس کے ساتھ ایک زمین تھی جسے میں نے اللہ کے نام پر وقف کر دیا۔ اسی پر میں نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر مسجد تعمیر کی۔ عمارت مکمل ہو چکی ہے، مگر فرش اور کچھ چیزیں باقی ہیں۔ میں اسی فکر میں تھا کہ کہاں سے رقم آئے گی۔ آج اللہ نے آپ کے ذریعے مجھے وہ عطا کر دی۔"

یہ سن کر ہماری آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہو گئے۔ اس وقت دل میں رسول اکرم ﷺ کا فرمان گونج اٹھا:

"جس کا مقصد آخرت ہو، اللہ اس کے دل میں غنا ڈال دیتا ہے، اس کے کاموں کو سمیٹ دیتا ہے اور دنیا خود اس کے پاس جھک کر آتی ہے۔ اور جس کی فکر صرف دنیا ہو اللہ اس کی محتاجی آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے، اس کے معاملات کو منتشر فرما دیتا ہے اور اسے دنیا سے وہی ملتا ہے جو اس کے مقدر میں ہے۔"

میرے کفیل نے اشارہ کیا اور مزید دو لفافے بزرگ کے حوالے کر دیئے۔ یوں کل رقم بیس ہزار ریال ہو گئی۔ بزرگ کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی تھم ہی نہ رہی۔ وہ مسلسل دعائیں دیتے رہے اور بار بار دہراتے رہے: "اللہ نے پرندوں کی طرح مجھے رزق پہنچا دیا۔"

واقعی وہ لمحہ تھا جب رسول اللہ ﷺ کی حدیث مبارکہ یاد آ گئی:

"اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جیسا کہ حق ہے تو اللہ تمہیں ویسے ہی رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے، صبح کو خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ لوٹتے ہیں۔"

یہ قصہ اس بات کی زندہ مثال ہے کہ جو بندہ اخلاص کے ساتھ اللہ کے در کو پکڑ لے، اس کے لئے راستے آسان ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ صدق دل سے نکلی دعا اور توکل کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ دولت نصیب فرمائے۔

25/09/2025


اکسیو ں سالانہ محفل میلاد مصطفی جامعہ مسجد انوار مدینہ چٹھہ بختاور
20/09/2025

اکسیو ں سالانہ محفل میلاد مصطفی جامعہ مسجد انوار مدینہ چٹھہ بختاور

20/09/2025

اکسیو ں سالانہ محفل میلاد مصطفی کے کامیاب انعقاد پر "امیر انجمن غلامان مصطفی چٹھہ بختاور اسلام أباد" اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

Address

Chattha Bakhtawar
Islamabad
45550

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Ghulaman-e-Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjuman Ghulaman-e-Mustafa:

Share

Our story

Islamic Community Work organization