29/08/2026
پمز (PIMS) میں 26 اگست 2026 کو لگنے والی آگ کا واقعہ: وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی عبوری رپورٹ پر اہم احکامات جاری کر دیے
انکوائری کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے درج ذیل اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے:
افسران کی معطلی اور نظم و ضبط کی کارروائی:
پمز اور دیگر متعلقہ اداروں کے درج ذیل افسران کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:
پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پمز)
پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیونیٹولوجی، چلڈرن ہسپتال، پمز)
ڈاکٹر نغم (سینئر رجسٹرار، نیونیٹولوجی ڈیپارٹمنٹ، پمز)
ڈاکٹر مطاہر شاہ (جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، MCH)
چوہدری وارث علی رضا (جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نان میڈیکل، پمز)
ڈاکٹر نوشیلہ امجد (ڈائریکٹر MCH)
ڈاکٹر عبدالرحمٰن (ڈائریکٹر جنرل، CES، CDA)
محمد عثمان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی)
فوجداری کارروائی: ذمہ دار افراد کے خلاف مجرمانہ/فوجداری (Criminal) کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔
عملے کو ڈیوٹی سے ہٹانا: انچارج نرس مس نسرین اور سیکیورٹی گارڈ مس ماریا کو حتمی رپورٹ آنے تک آف ڈیوٹی کر دیا گیا ہے۔
بہادری کا اعتراف اور انعام: اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد بچے کی جان بچانے والی اسٹاف نرس مس رضیہ کے لیے 1 کروڑ روپے (10 Million) نقد انعام اور شہری اعزاز (Civil Award) کی سفارش کی گئی ہے۔
سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی: M/s Belfort Security کمپنی کے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ناکامی ثابت ہونے پر لائسنس کی منسوخی کے لیے وزارتِ داخلہ کو بھیجا جائے گا۔
نئی تعیناتی: سی ای او این آئی ایچ (NIH) ڈاکٹر محمد سلمان کو فوری طور پر ڈپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ED) پمز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
شفافیت: عبوری انکوائری رپورٹ کو وزارتِ قومی صحت کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے عام کیا جائے گا۔