انجمن مہریہ نصیریہ پاکستان

انجمن مہریہ نصیریہ پاکستان Striving for positive behavior in society

23/04/2026

21/04/2026
21/03/2026
05/03/2026

امن ڈویژن فیصل آباد
امن ضلع فیصل آباد
امن یونٹ مدنیہ ٹاؤن
مورخہ 28 فروری 2026 کو انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ مدینہ ٹاؤن ضلع فیصل آباد ماہانہ اجلاس ھوا جس ماھنہ میلاد محفل کا انعقاد ھوا اور افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس میں یونٹ کے عہدے داروں اور ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا میٹنگ میں گیارہویں شریف کا ختم بھی پڑھا گیا اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

افتخار احمد انصاری گولڑوی
سیکرٹری نشرواشاعت امن ڈویژن فیصل آباد

13/02/2026
آپ اِس طرح تو ہوش اُڑایا نہ کیجیئےیُوں بن سنور کے سامنے آیا نہ کیجیئےیا سَر پہ آدمی کو بٹھایا نہ کیجیئےیا پھر نظر سے اُس...
13/02/2026

آپ اِس طرح تو ہوش اُڑایا نہ کیجیئے
یُوں بن سنور کے سامنے آیا نہ کیجیئے

یا سَر پہ آدمی کو بٹھایا نہ کیجیئے
یا پھر نظر سے اُس کو گرایا نہ کیجیئے

یُوں مَدھ بھری نگاہ اُٹھایا نہ کیجیئے
پینا حرام ہے تو پلایا نہ کیجیئے

کہیئے تو آپ محو ہیں کس خیال میں
ہم سے تو دِل کی بات چُھپایا نہ کیجیئے

تیغِ ستم سے کام جو لینا تھا، لے چُکے
اہلِ وفا کا یُوں تو صَفایا نہ کیجیئے

مَیں آپ کا، گھر آپ کا، آئیں ہزار بار
لیکن کسی کی بات میں آیا نہ کیجیئے

اُٹھ جائیں گے ہم آپ کی محفل سے آپ ہی
دشمن کے رُوبرو تو بٹھایا نہ کیجیئے

دِل دُور ہوں تو ہاتھ مِلانے سے فائدہ ؟
رسمًا کسی سے ہاتھ مِلایا نہ کیجیئے

محروم ہوں لطافتِ فطرت سے جو نصِیرؔ
اُن بے حِسوں کو شعر سُنایا نہ کیجیئے

کلام: سیّدپِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ گیلانی رحمةُ اللّٰه علیہ

28/01/2026

امن ڈویژن ساہیوال
امن تحصیل اوکاڑہ
مورخہ 16 جنوری 2026 انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر تحصیل اوکاڑہ کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری حافظ محمد سلمان گولڑوی کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس کس ایجنڈا محافل،مبر شپ،ماہانہ میٹنگ کا انعقاد۔جس میں خصوصی شرکت امن تحصیل اوکاڑہ کے صدر خادم علی گولڑوی،سنیئر نائب صدر قاری عابد حسین زمانی گولڑوی،نائب صدر خالد ملک گولڑوی، جوائنٹ سیکریٹری مزمل حسین گولڑوی،فنانس سیکرٹری شاہنواز مہروی،انفارمیشن سیکرٹری کاشف حسین ساقی گولڑوی کو ویڈیو لنک کے ذریعے،امن گوگیرہ کے صدر عبد الغنی شاہد اور ان کی پوری ٹیم نے کی۔انشاءاللہ مشن حضور نصیر ملت جاری رہے گا۔منجانب: ڈویژن ساہیوال نشرواشاعت سیکرٹری ملک صدی احمد مہروی قادری

Address

Sector E-11
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن مہریہ نصیریہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to انجمن مہریہ نصیریہ پاکستان:

Share