سادات سماجی تحریک SST

سادات سماجی تحریک SST سادات سماجی تحریک پاکستان"
کاسب سے بڑا مقصد تمام سادات کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ایک دوسرے

17/09/2026
میرے ماموں سید نور حبیب شاہ المعروف گل ماما کا یہ دوسری دفعہ دل کا آپریشن ہوا ہے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے...
17/09/2026

میرے ماموں سید نور حبیب شاہ المعروف گل ماما
کا یہ دوسری دفعہ دل کا آپریشن ہوا ہے
تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
اللہ تعالٰی ماموں سمیت تمام مریضوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے
آمیــــــــــــــن ثمہ آمیــــــــــــــن یا رب العالمین
سابق مرکزی سیکرٹری رابطہ کونسل سادات سماجی تحریک سید بابر شاہ الحسینی

فخرِ چورکلاں اتیراں کے لیے اعزاز کی خبر!الحمدللہہمارے ہر دلعزیز، فخرے چورکلاں اتیراں سید دلبر شاہ صاحب کو ایڈیشنل ایس ای...
17/09/2026

فخرِ چورکلاں اتیراں کے لیے اعزاز کی خبر!

الحمدللہ

ہمارے ہر دلعزیز، فخرے چورکلاں اتیراں سید دلبر شاہ صاحب کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اللہ پاک آپ کو مزید عزت، کامیابی اور ترقی عطا فرمائے۔ آپ کی ایمانداری، فرض شناسی اور عوام دوستی ہی آپ کی پہچان ہے۔ مانسہرہ کی عوام کے لیے آپ کی تعیناتی نیک شگون ثابت ہوگی۔

اہلیانِ چورکلاں اتیراں کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

محکمانہ امتحان میں شاندار کامیابیایکسائز سب انسپکٹر سید توقیر شاہ نے محکمانہ پروموشن امتحان میں ہزارہ ریجن میں پہلی پوزی...
17/09/2026

محکمانہ امتحان میں شاندار کامیابی
ایکسائز سب انسپکٹر سید توقیر شاہ نے محکمانہ پروموشن امتحان میں ہزارہ ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ کامیابی ان کی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سید توقیر شاہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، نیک تمنائیں اور مستقبل کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا۔

انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک واقعہ ہے، اللہ کریم حافظ سید انس علی کاظمی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔قانون نافذ کرنے والے ...
17/09/2026

انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک واقعہ ہے، اللہ کریم حافظ سید انس علی کاظمی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور اپیل ہے کہ معاملے کی سنگینی اور حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نوٹس لیا جائے، اور سرکاری گاڑی چلانے والے فرد کی غفلت، کوتاہی اور ملوث ہونے کے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایسے واقعات کو محض ایک معمول کا واقعہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ حکام بالا اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے متاثرہ فریق کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

صوبائی صدر سادات سماجی تحریک بلوچستان سید محسن شاہ غرشین اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید محمد شاہ غرشین و دیگر سادات عو...
17/09/2026

صوبائی صدر سادات سماجی تحریک بلوچستان سید محسن شاہ غرشین
اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید محمد شاہ غرشین و دیگر سادات عوام الناس
نے سید حیات شاہ غرشین صاحب کی شیخ زید کارڈ یالوجی ہسپتال نواں کلی کوئیٹہ بلوچستان میں عیادت کی الحمدللہ وہ روبصحت ھیں
الله تعالیٰ شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین

بٹگرام: نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شملئی کی شہید کی قبر پر حاضری۔بٹگرام - نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شملئی اقبال شاہ نے ...
15/09/2026

بٹگرام: نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شملئی کی شہید کی قبر پر حاضری۔

بٹگرام - نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شملئی اقبال شاہ نے شہید کنسٹیبل نیاز علی شاہ کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے ورثاء سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او اقبال شاہ نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا
جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

*ترجمان: بٹگرام پولیس*

*فخرِ سادات سید اقبال شاہ صاحب کو تھانہ شملائی SHO منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد 🌹💓🌹*امید ہے کہ علاقہ ش...
13/09/2026

*فخرِ سادات سید اقبال شاہ صاحب کو تھانہ شملائی SHO منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد 🌹💓🌹*

امید ہے کہ علاقہ شملائی و ضلع بٹگرام میں عوام کی خدمت میں اپنی تمام تر بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایاں کردار ادا کریں گے۔

*شاہ صاحب سادات سماجی تحریک کے لیے قابلِ فخر ہیں 🌅*

اللہ پاک مزید ترقی اور عزت عطا فرمائے۔ آمین

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سادات سماجی تحریک SST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to سادات سماجی تحریک SST:

Shortcuts

Share