18/08/2025
دوست محمد لونا مرحوم کے کاغذات میں سے تقسیم ہندوستان کے بعد کی یہ 74 سالہ پرانی چٹھی بالکل محفوظ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ بچھڑ جانے والوں کی جتنی پرکشش یہ تحریر ہے اس پر مذید کچھ لکھنا مناسب نہیں
۔از امرتسر
21/2/50
21 فروی 1950
جناب برادرم صاحبان چوہدری وساوا ،چاوا،چاکر،روشن ولد بلاول،دادکاں لونا
آداب عرض ۔گزارش ہے کہ یہاں پر خیریت ہے اپنی خیریت سے آگاہ کریں
اسیں آر کھلے،تسیں پار کھلے،وچ پیندیاں گھمن گھیریاں نے۔
جس وقت تسیں یاد آؤندے ہو،ہنجواں ڈہل پیندیاں میریاں نے۔
محمد،سوئین،جیوائئ،بائئ،
نوشیر،شہادت،عباس ،شامد،
محمد،فتح بی بی، زیاداں،سکندر،لال،احمد،لطیف،
غرضیکہ سب کو ہم تمام کی طرف سے پیار ۔جس طرح ہم کارڈ لکھتے رہتے ہیں ،اس طرح گاہے بگاہے کارڈ لکھتے رہا کریں ۔
لال چند،ودھیا،شانتی،شام چند ،ان تینوں کی شادی ہوچکی ہے۔اور چانن داس،بھگوان داس کی منگنی ہوگئ ہے۔اور انکی شادی ،زندگی رہی تو سب کی جیٹھ میں کردی جاوےگی۔
میرٹھ شہر میں بزازی کا کام کرتے ہیں۔اور امرتسر میں زمین لی ہوئی ہے اور اس زمین میں سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں ۔سبزی نیلام کروائی جاتی ہے،کاروبار بہت اچھا ہے۔آپ اپنے تمام حالات کو تحریر فرماویں ۔منافع کافی حاصل ہوجاتا ہے۔پرماتما کی کرپا سےاب بالکل کوئی تکلیف نہیں ہے ۔اب اسوقت کوشیلا رونتی کے پاس بھی پرماتما کی کرپا سے اب تین ہزار روپے کے قریب جمع ہوگیا ہے ۔دولت رام چھابڑا بھی ہمارے پاس امرتسر میں ہی رہتے ہیں۔اور اب ان کے پاس بھی کافی روپے ہیں۔ٹھاکر رام چھابڑا میرٹھ شہر میں رہتا ہے انکو بھی کوئئ تکلیف نہیں ہے ۔غلام محمد،حماند خاں،نذر محمد ولد شیر محمد ،کو پیار ۔روشاں ،مراداں ،صاباں،سیداں،
وریام ،سردول کو سلام دعا ۔احمد خاں،یعقوب ولد وریام ،نور محمد ،برکت علی ،رانی،جیوائئ،بی بی،کو پیار ،گندم کا بھاؤ 16 روپے،چنے11 روپے،گڑ24 روپے فی من،گھی دیسی میرٹھ شہر میں 5 روپے فی سیر ،امرتسر میں 6 روپے فی سیر ہے۔جس وقت اپ۔کارڈ لکھیے ،اسوقت تمام فصلات اور تمام اجناس ک۔بھاؤ لکھ کر تحریر فرماویں ،
از طرف سوہنا رام چھابڑا ۔بمقام امرتسر ،کٹڑہ خزانہ دروازہ۔گلی دھوبیاں والی نمبر2.مکان نمبر879/9 تحریر کنندہ شام چند 21/2/50
ہماند خاں ولد شیر کی بابت ہم کو کسی نے غلط فہمی میں لگایا ہے کہ سورگباش ہوگیا ہے۔آیا یہ ہماری غلط فہمی ٹھیک ہے؟یا کہ غلط ۔پرماتما اسکو غلط ہی ثابت کرے۔
جیونا۔کھدر،ہماند،راجہ،صادق ،اکوب،
دولاں ولد مراد،فتح،سیداں،روشاں بی بی کو تمام کی طرف سے آداب عرض ۔
راجہ ترکھان کو سلام،شاما ترکھان کو پیار۔نجابت،سیلابت،جیوائئ،نوراں،
غرضیکہ تمام بچوں کو پیار اور بڑوں کو سلام
Copied