Association for Behavior and Knowledge Transformation (ABKT)

Association for Behavior and Knowledge Transformation (ABKT) ABKT is a not-for-profit organization founded in 1994 by leading social scientists from Lower Dir, Khyber Pakhtunkhwa.

ABKT is committed to promoting gender equality, inclusive democracy, climate adaptation, good governance & social cohesion in Pakistan.

"خواتین کی سیاسی قیادت کو فروغ دینے کے پروگرام میں شرکت کے لیے درخواستیں مطلوب ہے"محترم نوجوان خواتین سیاسی رہنما ،  ہمی...
12/09/2026

"خواتین کی سیاسی قیادت کو فروغ دینے کے پروگرام میں شرکت کے لیے درخواستیں مطلوب ہے"

محترم نوجوان خواتین سیاسی رہنما ،

ہمیں خوشی ہے کہ ہم آپ کو خواتین کی سیاسی قیادت کو فروغ دینے کے پروگرام "She Leads Democracy ” میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ پروگرام خیبر پختونخواہ میں ایسوسی ایشن فار بیہیویر اینڈ نالج ٹرانسفارمیشن (ABKT) کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ پروگرام خیبر پختونخواہ کے چودہ اضلاع (سوات ، مالاکنڈ ، لوئر دیر ، اپر دیر ، چترال، پشاور، مردان، بٹگرام، تورغر، ٹانک، لکی مروت، خیبر ، مہمند اور باجوڑ ) سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین سیاسی رہنماؤں کو اپنی سیاسی قیادت کی مہارتوں کو بہتر بنانے اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لئے ہے۔ اس پروگرام کے لئے ان اضلاع میں سرگرم کسی بھی سیاسی جماعت کی خواتین شرکت کرسکتی ہیں۔

یہ پروگرام آپ کی سیاسی معلومات، مہارتوں اور نیٹ ورکنگ کو مضبوط کرنے کے منفرد مواقع فراہم کریگا۔ جس کے ذریعے آپ اپنی کمیونٹی کی فلاح و ترقی کے لئے موثر اقدامات کرسکیں گی۔
اس پروگرام کی اہلیت کے معیار کی رو سے مندرجہ ذیل خواتین سیاسی رہنماؤں کو بنیاد ی ترجیح دی جائے گی؛

۱۔ عمر 25 سے 35 سال کے درمیان ہو۔
۲۔ خواتین سیاسی رہنما بشمول اقلیتی رہنما اور خواجہ سراء خواتین۔
۳۔ کسی بھی سیاسی جماعت میں اہم عہدے پر فائز ہو اور جماعت کی سیاسی کاموں میں سرگرم ہو ۔
۴۔ مقامی کمیونٹی کی ترقی اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئےکام کر رہی ہوں ۔
۵۔ اردو پڑھنے، لکھنے اوربولنے کی مہارت رکھتی ہو۔
۶۔ She Leads Democracy پروگرام کی تمام سرگرمیوں میں مکمل طور پر شامل ہونے کے لیے تیار ہوں۔
۷ - اس پروگرام کے تحت سیکھے ہوئے مہارتوں اور علم کو اپنی سیاسی کیرئر اور کمیونٹی کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
۸۔ وہ نوجوان حواتین رہنما جو اس پرگرام کے تحت پیشاور اور اسلام اباد میں منعقد ہونے والے تربیتی ورکشاپس اور اجلاسوں میں شرکت کرسکتی ہوں۔

اگر آپ مندرجہ بالا معیار پر پورا اترتی ہیں اور تبدیلی کے خواہاں ہیں، تو ہم آپ کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ کی شمولیت She Leads Democracy پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

براہ کرم اخر میں دئے گئے درخواست فارم کو مکمل کریں اور اسے 25ستمبر 2026 تک اس ای میل کے ذریعے [email protected] پر بھیج دیں۔
دوسری صورت میں اس دئے گئے لنک پر ان لائن بھی درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔ https://forms.gle/8SHvBrcnmmwppJ4YA
کسی بھی سوال یا مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: 03469353945 (واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے)

ہم آپ کو She Leads Democracy پروگرام میں خوش آمدید کہنے اور اس تبدیلی کے سفر میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کے منتظر ہیں۔

شکریہ!

مس نجمہ فلک ناز
پروجیکٹ فیلڈ کوآرڈینیٹر،
ایسوسی ایشن فار بیہیویر اینڈ نالج ٹرانسفارمیشن (ABKT)
ای میل: [email protected]
موبائل: 03469353945

---------------------------------

[She Leads Democracy درخواست فارم]

ذاتی معلومات:

1-Name / نام :

2-Father or Husband Name / والد یا شوہر کا نام:

3-Date of Birth (Day-Month-Year) / تاریخ پیدائش (دن،مہینہ، سال):

4- Age /عمر:

5- Education / تعلیم :

6- (Job (If Any) / ملازمت (اگر ملازم ہیں):

7-Email Address / ای میل ایڈریس:

8. CNIC Number (Add without dash)/شناختی کارڈ نمبر ڈیش کے بغیر:

9-Residential Address /رہائشی پتہ:

10-District /ضلع:

11-Phone (Whatsapp Number) / فون نمبر (واٹس ایپ نمبر ):

12-Political Party Affiliation and Designation / سیاسی جماعت کا نام اور اپ کا عہدہ:

13-Do you belong to a religious minority, transgender community, persons with disabilities, or any marginalised group? (Yes/No). If yes, please specify. / کیا آپ کسی مذہبی اقلیت، خواجہ سراء، معذور افراد یا پسماندہ طبقے سے تعلق کھتی ہیں؟ (ہاں/نہیں)، ہاں کی صورت میں تعلق واضح کریں:

14-Describe briefly your responsibilities within the political party. / سیاسی جماعت میں اپنی ذمہ داریاں مختصراََ بیان کریں:

15-Are you between 25 and 35 years of age? (Yes/No) / کیا آپ کی عمر 25-35 سال کے درمیان ہے؟ (ہاں/نہیں):

16- Can you read, write, and speak Urdu? (Yes/No) / کیا آپ اردو پڑھ ، لکھ اور بول سکتی ہیں؟ (ہاں/نہیں):

17-Are you willing to participate in all activities of the She Leads Democracy Project? (Yes/No) / کیا آپ She Leads Democracy Project کی تمام سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے لیے رضامند ہیں؟ (ہاں/نہیں) :

18. Are you willing to participate in all trainings and events of the She Leads Democracy Project organised in Peshawar or Islamabad? (Yes/No) / کیا آپ She Leads Democracy Project کی تربیتوں میں شرکت کے لیے پشاور یا اسلام اباد انے کے لیےرضامند ہیں؟ (ہاں/نہیں)

19-Briefly explain how you will use the knowledge and skills gained from the She Leads Democracy Project in your political career. She Leads Democracy Project آپ پروگرام سے حاصل کردہ معلومات کو اپنی سیاسی کیرئر میں کس طرح استعمال کریں گی؟مختصراََ لکھیں:

20 -How will you use the skills and knowledge gained from this program to promote gender equality, democracy, social cohesion, and climate action in your community? Please answer briefly. آپ اس پروگرام سے سیکھی گئی مہارتوں اور علم کو اپنے علاقے میں صنفی برابری، جمہوریت، سماجی ہم آہنگی، اور ماحولیاتی تبدیلی کے فروغ کے لیے کس طرح استعمال کریں گی؟ مختصراََ لکھیں:

نام اور دستخط: __

*تاریخ: _

SheLeadsDemocracy # #

Application Form - درخواست فارم

12/08/2026

On International Youth Day, let us remember: empowering youth means empowering ALL youth. A truly inclusive future is one where young women are not merely participants, but decision-makers, leaders, and change-makers.


Women Voices Pakistan Association for Behavior and Knowledge Transformation (ABKT)

Address

Islamabad
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92512121281

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Association for Behavior and Knowledge Transformation (ABKT) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Association for Behavior and Knowledge Transformation (ABKT):

Shortcuts

Share