Mughal International Forum

Mughal International Forum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mughal International Forum, Non-Governmental Organization (NGO), Islamabad.
(251)

یہ مغل انٹرنیشنل فورم کا افیشل پیج ہے اور اس پیج کے ذریعے ہم اپنی مغل برادری کو پروموٹ کرتے ہیں اور پوری مغل برادری سے ریکویسٹ ہے کہ پیج کو لائک اور شیئر کیا کریں اور اپ لوگوں نے کچھ بھی شیئر کرنا ہو تو ان باکس کر سکتے ہیں

08/09/2026

Mughal International Forum Official Song ❤️
Like Share

06/09/2026
بالاکوٹ مغل قوم کا اعزاز*تحصیل بالاکوٹ کا اعزاز*ھزارہ یونیورسٹی اور اس سے منسلک  تمام کالجز میں سے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ ...
04/09/2026

بالاکوٹ مغل قوم کا اعزاز*تحصیل بالاکوٹ کا اعزاز*
ھزارہ یونیورسٹی اور اس سے منسلک تمام کالجز میں سے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں علم کی شمع روشن کرنے والی بی ایس کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ہونہار طالبہ بریرہ اکرام مغل کو بی ایس پروگرام میں بہترین کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل کیلئے نامزد کر دیا گیا ھے؛ بریرہ اکرام نے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں پہلی گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے؛
انھوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی سپورٹ اور دعاؤں کے نتیجے کیساتھ تمام اساتذہ کی پیشہ وارانہ تعلیمی خدمات کے نام کیا ھے؛

پوسٹ کو شیئر کر کے اپنے بھائی کی آواذ بنیں ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ کے شہر گڑھی حبیب اللہ سے تاجر اغواہ۔زمین نگل گئی یا...
02/09/2026

پوسٹ کو شیئر کر کے اپنے بھائی کی آواذ بنیں ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ کے شہر گڑھی حبیب اللہ سے تاجر اغواہ۔زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ۔تاحال مغوی اور اغواہ کاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وحید مغل کو بلال مسجد کے باہر بلال مارکیٹ سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ نماذ ادا کرنے کے بعد اپنی دکان کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے زبردسی اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔وحید مغل ایک انتہائی شریف اور نیک انسان ہے۔ نہ تو علاقے میں کسی سے رنجش نہ دشمنی ۔اپنی تمام تر توجہ اپنے کاروبار پر ہی مرکوز رکھتا ہے ۔انتہائی خوش اخلاق اور اچھے کردار کا مالک ہے۔ جس کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے ۔تاحال لواحقین کو انتظامیہ کی طرف سے بھی کوئی رسپانس نہیں مل رہا جو قابل افسوس ہے ۔ڈی پی او صاحب معاملے کا نوٹس لیں تاکہ لواحقین کی داد رسی ہو سکے ۔

نام مغل رکھنے سے کوئی مغل نہیں بنتا  مغل بننے کے لیے خون بھی مغلوں  والا ہے ہونا چاہیے❤️
29/08/2026

نام مغل رکھنے سے کوئی مغل نہیں بنتا مغل بننے کے لیے خون بھی مغلوں والا ہے ہونا چاہیے❤️

پاکستان کے حامی مرزا پور کے نجیب الطریفین مغل زادے 78 سالہ مرزا فخر الاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے صدر بن گئے❤️
20/08/2026

پاکستان کے حامی مرزا پور کے نجیب الطریفین مغل زادے 78 سالہ
مرزا فخر الاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے صدر بن گئے❤️

غازان خان کون تھا؟ عثمان غازی کے ڈرامے میں نام تو سنا ہوگا اج تاریخ پڑھ لیں 👇منگولوں کے پہلے حکمران ارغون خان کے بیٹے نے...
15/08/2026

غازان خان کون تھا؟ عثمان غازی کے ڈرامے میں نام تو سنا ہوگا اج تاریخ پڑھ لیں 👇
منگولوں کے پہلے حکمران ارغون خان کے بیٹے نے اسلام قبول کر لیا تھا اس کا نام غازان تھا وہ مسلمانوں کا بڑا حمایتی اور ہمدرد تھا چنانچہ جب بائیدو نے مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو اس غازان نے بائیدو کے خلاف الم بغاوت کھڑا کر دیا۔ چنانچہ دونوں کے درمیان جنگ شروع ہوئی غازان خان غالب آیا اور بائید و کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔غازان خان ہلاکو خان کی نسل سے بڑا نامور حکمران شمار کیا جاتا تھا۔ اس نے تخت نشین ہوتے ہی اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا اور قراقرم کی منگول حکومت کے تسلط سے بالکل آزاد ہو گیا اس نے منگولوں کا جو لباس تھا وہ بھی بدل دیا دستار زیب سر کی اور راسخ عقیدہ مسلمانوں کے طور طریقے اختیار کئے مملکت میں اس مضمون کے فرمان بھیجے گئے کہ تمام امور مملکت شرعیت اسلامی کی رو سے طے پائیں گے اور زیر دستوں پر کوئی ظلم کا ہاتھ نہیں بڑھائے گا۔اسی سلطان غازان کے زمانے میں متعدد کلیسا اور آتش کدے بے رونق ہو گئے چونکہ منگولوں کے پہلے حکمران عیسائیت کی طرف مائل تھے۔ لہذا منگولوں کی مملکت میں عیسائی غالب رہا کرتے تھے اور مسلمانوں کو ایک طرح سے محکوم سمجھتے تھے لیکن غازان کے دور میں جہاں غازان نے خود اسلام قبول کیا وہاں منگولوں نے بڑی تیزی سے دائرہ اسلام میں داخل ہونا شروع کیا اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے غازان نے عیسائیوں کے لئے یہ حکم دیا کہ وہ زنار پہن کر باہر نکلیں اور یہودی اپنے لباس پر ایک خاص قسم کا پیوند لگا ئیں جن سے ان کی شناخت ہو سکے اس سے عیسائی اور یہودی جو بڑے بڑے عہدوں پر فائز تھے سخت برافروختہ ہوئے آخر مصلحت انہوں نے زبان سے تو مسلمان ہونے کا اقرار کر لیا لیکن حقیقت میں وہ اپنے ہی مذہب پر قائم رہے۔اسی غازان نے تخت نشین ہونے کے بعد تمام منگول شہزادوں اور سرکردہ خواتین سے اپنی وفاداری کا حلف لیا اس غازان کا ایک نوروز نام کا وزیر تھا وہ مسلمان تھا اس کے مشورے پر غازان نے اپنی مملکت میں مربع سکے کے بجائے گول سکہ جاری کیا اور اپنے سکوں پر اس نے کلمہ شہادت کندہ کرایا اور دوسری طرف خلفاء راشدین کے اسماء بھی درج کرائے۔

اس سلطان غازان کے عہد کا ایک مشہور واقعہ یہ ہے کہ مملکت کی وزارت ایک ایسے شخص کو سونپی گئی جو ماہر تاریخ دان تھا اور عظیم تھا اور عظیم مدبر بھی تھا اس کا نام رشید الدین فضل اللہ تھا۔ مشہور معروف جامع التواریخ اسی کی یادگار ہے۔
سلطان غازان کے بعد اس کا بھائی الجائتو تخت نشین ہوا اس کا نام پہلے الجائتو تھا لیکن اسلام قول کرنے کے بعد اس کا نام محمد خدا بندہ رکھا گیا اب منگولوں پر اس محمد خدا بندہ کی حکومت تھی اور اس نے اپنے بیٹے ابو سعید کو جسے تاریخ کے اوراق میں سلطان ابوسعید کے نام سے یاد کیا گیا ہے اپنا ولی عہد مقرر کیا تھا۔ ولی عہد بنانے کے ساتھ ساتھ محمد خدا بندہ نے اپنے بیٹے سلطان ابو سعید کو خراسان کا حاکم بھی بنا دیا تھا اور اسے وصیت کی تھی کہ لوگوں کے ساتھ انصاف کرے اس طرح جب منگولوں کے صرف حکمران ہی نہیں منگولوں کی اکثریت بھی دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی اور جوق در جوق گروه در گروه منگول اسلام قبول کرنے لگے تب اناطولیہ میں مسلمانوں کی سلطنتیں جو ابھی اپنے ارتقاء کی طرف جا رہی تھیں انہیں منگولوں کی طرف سے کوئی خطرہ نہ رہا اس لئے کہ منگول اب اسلام قبول کر چکے تھے۔
Mughal Empire

Address

Islamabad

Telephone

+923004489955

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mughal International Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share