Ania Welfare Foundation

Ania Welfare Foundation *آنیہ_ویلفیئر_ٹرسٹ* کے پیج کو لائک اور شیئر ضرور کریں تاکہ ضرورت مندوں کو پہنچ کر بروقت مدد کی جائے

انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شجرکاری (پودے لگانے) کی ایک اہم مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بھرپور...
05/04/2026

انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شجرکاری (پودے لگانے) کی ایک اہم مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف مقامات پر پودے لگائے۔

اس موقع پر ایم پی اے افشاء حسین ایڈووکیٹ، چیئرپرسن، خود موجود نہ تھیں، تاہم انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ قابلِ ستائش ہے، اور ایسے اقدامات سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

فاؤنڈیشن کے اراکین نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عملی طور پر حصہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ده خپل ټول ډونرز ده ايم پی اے Afshan Hussain  او ده  welfare foundation ده ټولو رضاکارانو مننه چی په داسي وخت کښی چی ځان...
28/03/2026

ده خپل ټول ډونرز ده ايم پی اے Afshan Hussain او ده welfare foundation ده ټولو رضاکارانو مننه چی په داسي وخت کښی چی ځان ځاني وی او داسي خلق د دی اولس نه راپاسی او ده خپل اولس سره ودريږي ټولو دی خدائ ښاد اباد لري.

25/03/2026

قندیل کے معزز مشران نے آنیا ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے فلاحی، سماجی اور انسانی خدمت کے کاموں کو بے حد سراہا۔ مشران نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کی جانب سے حوصلہ افزائی اور تعریفی کلمات ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں۔

22/03/2026

انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے وہ پل جو بزرگوں اور خواتین کے لیے عبور کرنا انتہائی مشکل تھا، عید کے پہلے دن ہم نے اس کی مرمت اور مضبوطی کا کام مکمل کر لیا۔
میں اپنے تمام ڈونرز کا دل کی گہرائیوں سے بے حد مشکور ہوں، کیونکہ آپ لوگوں کی مدد کے بغیر یہ کام کرنا بہت مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو مالی تعاون کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں جسمانی خدمت کی توفیق دے۔
انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔

22/03/2026

انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے وہ پل جو بزرگوں اور خواتین کے لیے عبور کرنا انتہائی مشکل تھا، عید کے پہلے دن ہم نے اس کی مرمت اور مضبوطی کا کام مکمل کر لیا۔
میں اپنے تمام ڈونرز کا دل کی گہرائیوں سے بے حد مشکور ہوں، کیونکہ آپ لوگوں کی مدد کے بغیر یہ کام کرنا بہت مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو مالی تعاون کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں جسمانی خدمت کی توفیق دے۔
انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔
بلال سوشل ایکٹوسٹ
رضاکار آنیا ولفیر فاؤنڈیشن پاکستان
Ania Welfare Foundation
Afshan Hussain

04/03/2026
ANIA Welfare Foundation کی جانب سے اس سال بھی ماہِ رمضان میں مستحق افراد کے گھروں تک راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا۔ ...
02/03/2026

ANIA Welfare Foundation
کی جانب سے اس سال بھی ماہِ رمضان میں مستحق افراد کے گھروں تک راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی فاؤنڈیشن نے خاموشی اور خلوص کے ساتھ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کو یقینی بنایا۔
اس موقع پر Afshan Hussain ایڈووکیٹ، چیئرپرسن ANIA ویلفیئر فاؤنڈیشن، نے اپنے رضاکاروں اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی محنت، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ہمیشہ اپنے حقدار اور ضرورت مند بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔”
فاؤنڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ خوشیوں کے اس مقدس مہینے میں کوئی بھی ضرورت مند خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔

01/03/2026

انیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس پیکج کے تحت غریب گھرانوں میں راشن اور ضروری اشیائے خوردونوش تقسیم کی جائیں گی تاکہ وہ بھی سکون اور عزت کے ساتھ روزے رکھ سکیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد ہے کہ خوشیوں کے اس مہینے میں کوئی بھی خاندان ضرورت کے باعث پریشان نہ ہو۔
یہ اقدام خدمتِ خلق اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے، جسے اہلِ علاقہ نے سراہا ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ania Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share