Pakistan Polio Eradication Initiative

Pakistan Polio Eradication Initiative The Official Account of Pakistan Polio Eradication Programme. Delivering on a Promise

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جو 21 تا 27 ستمبر 2026 جاری رہے گی۔مہم کے ابتدائی تین روز کے دوران 2 کروڑ 41 ...
24/09/2026

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جو 21 تا 27 ستمبر 2026 جاری رہے گی۔

مہم کے ابتدائی تین روز کے دوران 2 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے۔

پاکستان کے منتخب اضلاع میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ جب پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے تو ان کے ساتھ تعاون کریں اور یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں۔

📞 ہیلپ لائن: 1166

ہر بچہ، ہر بار — پولیو سے پاک پاکستان تک۔

24/09/2026

خصوصی انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر 2026 جاری ہے۔ اس موقع کو اپنے بچوں کے تحفظ کی جانب ایک اور اہم قدم بنائیں۔

ہر بار قطرے پلوانا ضروری ہے، کیونکہ ہر پولیو مہم بچے کو مکمل تحفظ کے ایک قدم اور قریب لے جاتی ہے۔

ہر بار پولیو کے دو قطرے، ہر بار تحفظ۔

[Complete Protection | Every Campaign Matters | End Polio]

Muhammad Anwaar-ul-Haq, National Coordinator, NEOC, visited Bannu to review vaccination activities and field performance...
24/09/2026

Muhammad Anwaar-ul-Haq, National Coordinator, NEOC, visited Bannu to review vaccination activities and field performance. He engaged with district leadership and frontline teams, assessed operational, access and security challenges, and jointly chaired the Evening Review Meeting to strengthen campaign quality, accountability and coverage.

The visit reinforced the commitment to reaching missed children, closing operational gaps and maximizing every opportunity to interrupt poliovirus transmission.

High-Level Field Visit | Campaign Monitoring | Frontline Workers | Quality Vaccination | Bannu | Polio Eradication]

خصوصی انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر جاری ہے۔ آئیے، اپنے بچوں کے خوابوں کو محفوظ بنانے کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں۔ہر بچے...
24/09/2026

خصوصی انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر جاری ہے۔ آئیے، اپنے بچوں کے خوابوں کو محفوظ بنانے کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں۔

ہر بچے کے قدموں میں ایک خواب چھپا ہوتا ہے۔

کوئی ڈاکٹر بننا چاہتا ہے، کوئی استاد، اور کوئی اپنے خاندان کے لیے ایک روشن مستقبل کا خواب دیکھتا ہے۔

پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ان خوابوں کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئیے، ہر پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کے خواب بلا رکاوٹ پروان چڑھ سکیں۔

ہر بار دو قطرے، ہر بار تحفظ۔

[Children's Dreams | Polio Prevention | Healthy Future | Every Child Protected]

24/09/2026

پولیو سے بچاؤ ممکن ہے۔ 21 تا 27 ستمبر جاری خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ہر بار پولیو کے دو قطرے، ہر بار تحفظ۔

[Polio Prevention | Protect Every Child | Healthy Future]

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ 21 تا 27 ستمبر جاری رہنے والی اس مہم کے دوران، جب کمیونٹی کے مشران، اساتذہ او...
24/09/2026

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ 21 تا 27 ستمبر جاری رہنے والی اس مہم کے دوران، جب کمیونٹی کے مشران، اساتذہ اور بااعتماد شخصیات آگے بڑھتی ہیں تو پورا محلہ ان کی بات سنتا ہے۔

پولیو کے خاتمے کی راہ میں ایک مثبت آواز سینکڑوں بچوں کے تحفظ کا سبب بن سکتی ہے۔

ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ہر بار پولیو کے دو قطرے، ہر بار تحفظ۔

[Community Leaders] [Local Champions] [Community Engagement] [Child Protection] [Polio Free Pakistan] [End Polio]

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا سفر 21 تا 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے ...
24/09/2026

خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا سفر 21 تا 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہر بار پولیو کے دو قطرے، ہر بار تحفظ۔

(Polio Campaign | Child Protection | House-to-House Vaccination | Community Health)

23/09/2026

ہر بار پولیو کے قطرے، ہر بار تحفظ۔

بچے کو پولیو کے قطرے کتنی بار پلانے چاہئیں؟
مؤثر تحفظ کے لیے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلوانا ضروری ہے۔ چاہے بچے نے پہلے بھی پولیو کے قطرے پیے ہوں، ہر مہم میں دی جانے والی اضافی خوراک پولیو وائرس کے خلاف اس کے تحفظ کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

اپنے بچے کو ہر پولیو مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

[Polio Vaccine, Vaccine Safety, Parent Awareness, Child Protection, Healthy Future, Polio Free Pakistan, Child Health, Polio Vaccination]

ہر بچے کے خواب قیمتی ہیں اور ان خوابوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسی لیے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اس بات کو ...
23/09/2026

ہر بچے کے خواب قیمتی ہیں اور ان خوابوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اسی لیے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے دو قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔
آئیے، ان کی کاوشوں کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے ضرور دلوائیں تاکہ ان کے خواب محفوظ رہیں۔
ہر بار دو قطرے، ہر بار تحفظ۔
[Protecting Dreams | Door-to-Door Outreach | Polio Prevention | Healthy Future]

پولیو کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں۔ 21 تا 27 ستمبر کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بچوں تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہ...
23/09/2026

پولیو کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں۔ 21 تا 27 ستمبر کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بچوں تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کا سلسلہ پورے عزم کے ساتھ جاری ہے۔ اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
ہر بار پولیو کے دو قطرے، ہر بار تحفظ۔
(Polio Campaign | Child Protection | House-to-House Vaccination | Community Health)

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Polio Eradication Initiative posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Polio Eradication Initiative:

Shortcuts

Share