Anjaman Tulba- e- Islam IIUI

Anjaman Tulba- e- Islam IIUI A Non- Political Student Organization
Motto:
سیدی مرشدی یا نبی یانبی ﷺ💚❤️💚
(17)

ملک گیر نظریاتی غیرسیاسی طلباء تنظیم.. جسکا نصب العین ہے کہ : طلباء کے دلوں میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا جو کہ عشق مصطفی ﷺ کی شمع فروزاں کیے بغیر نا ممکن ہے

13 رجب المرجب جشنِ مولودِ کعبہ ؑ ، مناؤ جشن کہ کعبے میں آرہے ہیں علیؑولادتِ پُرنور مولا علی المرتضٰی ؑ آپ سب کو بہت بہت ...
02/01/2026

13 رجب المرجب جشنِ مولودِ کعبہ ؑ ، مناؤ جشن کہ کعبے میں آرہے ہیں علیؑ
ولادتِ پُرنور مولا علی المرتضٰی ؑ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو💕

12/12/2025
"گزشتہ روز جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد برادر سید فیضان حیدر شاہ صاحب کی طرف سے ...
09/12/2025

"گزشتہ روز جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد برادر سید فیضان حیدر شاہ صاحب کی طرف سے صاحبزادہ عمار احمد مصطفائی (سابق ناظم ATI ریاست جموں کشمیر) کی آمد کے سلسلے میں آشیاں میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سابقہ جنرل سیکرٹری پنجاب برادر میاں عاقب مصطفائی صاحب، سابق ناظم جامعہ برادر اعجاز المصطفی صاحب، سابق ناظم جامعہ برادر عمار خالد صاحب، سابق فنانس سیکرٹری جامعہ برادر انجنئیر افنان صاحب، ایڈوکیٹ ملک ارشاد صاحب، اور برادر زیشان صاحب (عراق) اور دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔ موجودہ تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔"اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔"

داؤد احمد منگریو کو فلائنگ آفیسر کے طور پر اپنی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی عمیق ترین مبارکباد! 🇵🇰انجمن طلباء ا...
03/12/2025

داؤد احمد منگریو کو فلائنگ آفیسر کے طور پر اپنی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی عمیق ترین مبارکباد! 🇵🇰

انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ان کا یہ مایہ ناز طالب علم، جو پنوں عاقل سندھ سے تعلق رکھتا ہے، نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، داؤد نے پاکستان ائیر فورس میں اپنی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر کے اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

ان کی یہ کامیابی پوری سندھ اور بالخصوص اے ٹی آئی کے لیے باعث فخر ہے اور نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی محنت، عزم اور ہمت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ تہذیب، محنت اور عزم سے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے بھی داؤد احمد منگریو کو دلی مبارکباد اور نیک
تمنائیں!

گزشتہ روز جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سید فیضان شاہ کی سابقہ جنرل سیکرٹری انجمن...
10/11/2025

گزشتہ روز جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سید فیضان شاہ کی سابقہ جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام پنجاب میاں عاقب مصطفائی صاحب کے آفس اسلام آباد میں سابق ناظم انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد برادر عمار خالد اور سابق ناظم انجمن طلباء اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد برادر اعجاز المصطفی کے ہمراہ اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال.


21 رمضان المبارک: یوم شہادت*اسدؑ ﷲ ، ولیؑ ﷲ ، امامِ مبینؑ ، ابوترابؑ ، شیرِ خداؑ ، فاتحِ خیبرؑ ، دامادِؑ نبی  ﷺ ، شوہرِ ...
22/03/2025

21 رمضان المبارک: یوم شہادت
*اسدؑ ﷲ ، ولیؑ ﷲ ، امامِ مبینؑ ، ابوترابؑ ، شیرِ خداؑ ، فاتحِ خیبرؑ ، دامادِؑ نبی ﷺ ، شوہرِ بتولؐ، شہنشاہِ ولایت، شیرِ یزداں، نورِ خدا، نفسِ رسولِ خدا، شاہ نجف، باب العلم، نائبِ رسول ﷺ ، شوہرِ بتول ، بابائے حسنین ع ، خلیفہ بلا فصل ، حیدرِ کرّار، امام المُتقین، امام الاولین، مشکل کشا امیرِ کائنات امیر المومنین مولا علی علیہ السلام ابنِ ابی طالب علیہ السلام* ♥️
قضا نے وار کیا بھی تو پشتِ سر سے کیا
مجال کس کی تھی آتا جو روبروئے علی


💚❤️💚

سویڈن میں مقیم مصنف کالم نگار اور سماجی رہنمإ عارف محمود کسانہ کی تصنیف وطن ثانی کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر 3 بج...
06/01/2025

سویڈن میں مقیم مصنف کالم نگار اور سماجی رہنمإ عارف محمود کسانہ کی تصنیف وطن ثانی کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر 3 بجے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام اباد میں منتعقد ہوئی۔ جس میں انجمن طلبہ اسلام اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام اباد کے ذمہ داران نےڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب کی خصوصی دعوت پر شرکت کی اس موقع پر نیشنل بک فاٶنڈیشن پاکستان کے ایم ڈی مراد علی مہمند نے ذمہ داران کا اسقبال کیا ۔جس کے ساتھ ساتھ اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اس تقریب کے مہمان خصوصی رہے اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتصب ڈاکٹر اصف جإ سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی صاحب۔ سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمدصاحب سابق سفیر افرا سیاب مہدی ہاشمی صاحبہ ۔وفاقی ٹیکس معتصب کے سابق مشیر محمد صدیق صاحب کینٹ سیکرٹری سید ابو احمد عاطف صاحب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسلاح الدین، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد سلیم صاحب اور عارف محمود کسانہ صاحب نے اظہار خیال کیا۔

گزشتہ روز سابق ناظم جامعہ برادر عمار خالد صاحب کی  انجمن طلبہ اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ذمہ داران کے ساتھ گزرے...
22/12/2024

گزشتہ روز سابق ناظم جامعہ برادر عمار خالد صاحب کی انجمن طلبہ اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ذمہ داران کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات۔💚❤💚

ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جناب نعمان اعجاز صاحب سابق جنرل سیکرٹری مہران کونسل سندھ.✨ جناب سابق ناظم جامعہ برادر اعجاز المصطفی صا...
24/10/2024

ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جناب نعمان اعجاز صاحب سابق جنرل سیکرٹری مہران کونسل سندھ.✨
جناب سابق ناظم جامعہ برادر اعجاز المصطفی صاحب🌺 سابق ناظم جامعہ برادر عمار خالد صاحب💥 جنرل سیکرٹری جامعہ برادر سید فیضان حیدر شاہ صاحب.🌹 انجمن طلباء اسلام اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام اباد.🌷🪷

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ۔۔ہماری انتہائی قابل احترام شخصیت VP انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نبی...
12/10/2024

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ۔۔

ہماری انتہائی قابل احترام شخصیت VP انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی صاحب گزشتہ رات دوران آپریشن MH ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں.
مرحوم ڈاکٹر جمانی صاحب ایک نہایت ہی مدبر اور انتہا درجے کے قابل انسان ہونے کیساتھ ساتھ ملنسار اور فیاض انسان تھے، اللّٰہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Address

Islamabad

Telephone

+923335057812

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjaman Tulba- e- Islam IIUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjaman Tulba- e- Islam IIUI:

Share