National Union Of Journalists Pakistan

National Union Of Journalists Pakistan The NuJ aims to protect and strengthen the rights and freedoms of journalists. It is also dedicated t

Address

G-6/4
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Union Of Journalists Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Union Of Journalists Pakistan:

Share

Category

کارکن صحافی دوستو! ہمیں بے توقیر کون کر گیا؟

صحافی دوستو! کل ایک میڈیا ہاؤس میں کارکنوں کی تنخواہیں مانگنے نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا اور ان کے ساتھیوں نے حاضری دی اور قابل احترام جناب مظہر اقبال نے وہاں شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ڈیسک بھی بجاتے رہے ہیں۔ مظہر اقبال کی آہ و بکاہ اور چیخ و پکار ایک ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مظہر اقبال، انور رضا، شکیل قرار سمیت تمام صحافی کارکنان، میڈیا ورکرز سے سوال ہے کہ کبھی آپ نے سوچا کہ ہمیں اس سطح پر کون لے کر آیا ہے۔ ہماری اتنی بے توقیری کیوں ہوئی ہے۔ ضرور سوچیں، اگر نہیں سوچا تو حالات اس سے زیادہ بدتر ہو سکتے ہیں۔ ہمیں کارکنان کو یونین سے ہٹا کر پریس کلب کی مفاداتی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ مالکان کے تحفظ کے دھرنے دیے گئے، یونین کی تباہی کر دی گئی۔

یونین اس وقت پانچ حصوں میں تقسیم ہے۔ یہی نہیں بلکہ میڈیا ورکرز کو بھی تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جس کے نتائج یہ سامنے آئے ہیں کہ کارکنان کی نمائندگی اور نہ قوت رہی ہے۔ میڈیا کارکنان بکھر کر رہ گئے ہیں۔ پی ایف یو جے کے دھڑوں سمیت نئی میڈیا کارکنان کی تنظیمیں، پریس کلبز اور یونین لیڈر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی جانب متوجہ ہیں۔

گزشتہ سال ایک فوٹو جرنلسٹ نے جرنلسٹس ہاؤسنگ منصوبے کے نام پر کارکنان سے فی کس تین ہزار سے چھ ہزار کی رقم بٹوری ہے۔ پی ایف یو جے کے پرویز شوکت بھی ایک بڑی جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرتے رہے۔ افضل بٹ نے بھی میڈیا ٹاؤن فیز 2 کے نام پر چکری کے علاقے میں 2 ہزار کنال اراضی کا شوشا چھوڑے رکھا۔ موجودہ نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ بھی میڈیا ٹاؤن فیز 2 کی بات کر رہی ہے۔ باخبر صحافی کارکن آگاہ ہیں کہ کئی صحافی لیڈروں نے رئیل اسٹیٹ کا باقاعدہ کاروبار کر رکھا ہے۔