03/05/2024
تمام صحافی بھائیوں کو یوم صحافت کا دن مبارک ہو۔۔
آپ صحافی بھائی یقیناً ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں۔آپ کی قلم کی طاقت بہت اہمیت رکھتی ہے۔اگر آپ کے قلم کی سیاہی یقیناً ایمانداری اور ذمہ داری سے رچی ہو گی تو یقیناً آپ آزاد صحافت کے ذریعہ بہت سے مسائل کا حل نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔اور جب یہ سیاہی کسی غرض کی بھینٹ چڑھے گی تو پھر آپ کا پیشہ بھی مفاد کی بھینٹ چڑھے گا۔۔آج کے دن آپ صحافی بھائی اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی دباو ۔لالچ ۔پُر تشدد عناصر ۔یا کسی شخصی یا ریاستی دباو کے بغیر آزاد ، صحیح اور ذمہ دارانہ اطلاعات اور حقائق پہنچانے کے لیے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔آپ کو کوئی مشکلات ہوں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کا ہر دُکھ سُکھ ہمارا ہے۔۔قلم کی منصفی کو فروغ دیں۔آپ ہم کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور آپ کو سیلوٹ بھی کرتے ہیں۔۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔آمین