انوریہ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان

انوریہ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان Anwaria Welfare Organization of Pakistan

ســــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــید مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــددے
انـــــــوریــــــــہ ویـــلــفــیئــر آرگــنـــائـــــیــــزیــــشــــــــن (اے ۔ڈبلیو۔او)
تعارف:
اس ادارے کا نام انوریہ ویلفیئر آرگنائیزیشن اس لئے رکھا گيا ہے کہ یہ ادارہ ایک ایسے علاقے میں موجود لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کريگا جہاں ایک عظیم رہبر و پیر کامل جناب سید میرانورشاہ سید

کے پھیلائے ہوئے نوروہدایت کے سرچشمے ہر طرف جاری وساری ھیں اوریہ علاقہ آپ کے رشد وہدایت کے فیوض وبرکات سے روزروشن کی طرح جگمگا رہا ہے۔ ایک طرف جبکہ برق رفتاری سے ترقی کرتی ہوئی دنیا جہاں گلوبل ویلج کی شکل اختیارکرچکی ہے وہاں دوسری طرف اس علاقے میں ایمان اور دین کی کاملیت تو بہ درجہ اولا تو ہے مگرعلاقی ترقی تو کجا جبکہ ہر جگہ قتل وغارت، دہشت گردوں کے 6 سالہ حصار، خودکش حملوں، اشیاء خوردنوش کی قلت، صحت عامہ کا فقدان، تعلیمی معیارکا گرتا ہوا معیار، اور ذھنی خلفشار نے یہاں کے معصوم لوگوں کا جینا مرنا محال کررکھا ہے۔ حکومت کی نہ صرف بے بسی بلکہ ریاست کی شکل میں ظلم کو روارکھنا حالات مزید بد سے بدتر کررھے ھیں۔ لھذا ایسے حالات میں جہاں ہر کوئی اپنے بارے میں سرگرداں ہے وہاں ھمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت و تہذیب کے تحفظ اور نشوونما کی ذمہ داریوں کا احساس شدت اختیار کررہاہے۔ سوشل، الیکٹرانک، اور پرنٹ میڈیا میں اس عظیم اور مقدس حلقے کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن کی نمائندگی کرنے کیلئے اس تہذیب کے وہ تمنومند، اپنی بے نظیر وزرخیز ثقافتی جذبے سےسرشار خونہار نوجوانوں نے سید مدد کے سلوگن پر لبیک کہتے ہوئے انوریہ ویلفیئر آرگنائیزیشن کی بنیاد رکھدی ہے۔ جو عقل کو حیراں اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والے انوریہ تہذیب و تمدن کی حتی الامکان فلاح وبہبود،تعمیروترقی اورا شاعت کے کا رخیر کو بہ طریقہ احسن نھبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔چونکہ یہاں کے روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن ساری دنیا میں ایک بے نظیر اور حیرت انگیز ہے پیشتر لوگوں کیلئے شاید نیا لگے اور اگرچہ یہ بہت معنی خیز اور پر اسرار اور اپنی مثال آپ ھیں اس لئے پیرکامل سید میر انورشاہ صاحب اعلی اللہ مقامہ کی فیوض و برکات،کرامات و توفقیات کے سہارے ، اپنے بزرگوں کے دلنشین اور قیمتی مشورے ، مرشیدین، کاملین و عارفین کے عرفان، رشد وہدایت کے روشنی میں اس قافلہ حسینی کولے کر آگے بڑھارہے ہیں ۔ اور دورحاضر کے تقاضوں ، وقت کے ضروتوں کوپیش نظر رکھتے ہوئے قدم قدم اٹھارہے ہیں ۔تاکہ اس علاقے کے عظیم ، غیور، ذھین و محنت کش لوگوں کی خدمت کرکے ثواب دارین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا فریضہ انسانی ادا کرسکیں۔
اداریہ
انوریہ ویلفیئر آرگنائیزیشن پاکستان

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَسید الیاس حسین میاں انوری، اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی رحلت نہ صرف میںا...
26/01/2025

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سید الیاس حسین میاں انوری، اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی رحلت نہ صرف میںاں خاندان، میاں مریدان بلکہ ضلع کرم، ہنگو، کوہاٹ اور ضلع اورکزئی کے طوری و بنگش قبائل کیلئے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ سید الیاس حسین میاں انوری ایک باکردار، متقی، اور شفیق شخصیت کے حامل تھے۔ ان کی وفات ہمارے لیے گہرے رنج و غم کا باعث ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ سید الیاس حسین میاں انوری کو اپنے پیارے پیشواؤں اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ خداوند عالم ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے نیک اعمال کو قبولیت بخشے۔

پروردگار سے دعا ہے کہ وہ بحق حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام مرحوم کے اہل خانہ کو اس کٹھن وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ خاص طور پر بادشاہ سید شجاعت حسین میاں انوری، مولانا سید صداقت حسین میاں انوری، سید دیانت حسین میاں انوری، اور سید امامت علی شاہ، سید صدیف حسین میاں انوری اور سید صدیق حسین میاں انوری کو اس ناقابل بیان غم کو سہنے کی ہمت اور استقامت عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو سکون اور اطمینان عطا کرے اور ان کے لیے اجرِ عظیم مقدر فرمائے۔

ہم اس غم کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگواروں کو صبر و حوصلہ عطا کرے اور مرحوم کے لیے ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

13/01/2025

سب کو 13 رجب ظہور پرنور مولا علی علیہ السلام در کعبہ مبارک

۔
12/01/2025

۔

02/01/2025
27/12/2024

بغکی سے پاراچنار مرکزی دھرنے میں شرکت کے لئے جلوس روانہ

27/12/2024

بادشاہ انور غگ کی پاراچنار دھرنے میں شرکت

25/12/2024

ضلع کرم، پاراچنار کے روحانی پیشوا جناب نے اپنے مریدین اور محبان کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے میں شرکت کرکے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دھرنا، جو سخت سردی کے باوجود کئی ہفتوں سے جاری ہے، پاراچنار کے نوجوانوں کی ہمت، عزم اور علاقے کے حقوق کے لیے ان کی قربانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاراچنار روڈ کی 76 دنوں سے بندش اور دہشت گرد خوارج کی پے در پے حملے عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی اقدامات نہ کرنے نے عوام کو مزید مایوس کر دیا ہے۔ ایسے نازک وقت میں سید بادشاہ کی دھرنے میں شرکت نہ صرف شرکاء کے لیے حوصلے کا باعث بنی بلکہ مظلوم عوام کے لیے ایک مضبوط سہارا بھی ثابت ہوئی۔

سید بادشاہ نے دھرنے کو کامیاب بنانے، پاراچنار روڈ کو کھلوانے، اور علاقے سے خوارج تکفیری دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ مظلوموں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام اور پاراچنار کے عوام کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کے عزم کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ یہ جدوجہد جلد کامیابی سے ہمکنار ہو اور پاراچنار دوبارہ امن و استحکام کا گہوارہ بنے۔
۔

20/12/2024

صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے پاراچنار کی شیعہ برادری کے خلاف گمراہ کن بیانات اور تعصب پر مبنی رویے نے معاشرے میں بے چینی اور فرقہ واریت کو فروغ دیا ہے۔ ان کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک خاص فرقے کے خلاف تعصب رکھتے ہیں، جو کسی حکومتی عہدے دار کے لیے ناقابل قبول ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اصول اتحاد، انصاف، اور مساوات پر مبنی ہیں، لیکن بیرسٹر سیف کے رویے نے ان اصولوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے بیانات عوام میں نفرت پیدا کر رہے ہیں اور پارٹی کی ساکھ کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

یہ ضروری ہے کہ پی ٹی آئی فوری ایکشن لے اور اپنی صفوں سے ایسے افراد کو نکالے تاکہ عوام میں اعتماد بحال ہو اور جماعت کا اتحاد برقرار رہے۔ بصورت دیگر، یہ رویہ پارٹی کی مقبولیت اور سیاسی مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

22/10/2024

بادشاہ انور غگ کے رہنما کوثر علی گوہر کا مظاہرین سے پر جوش خطاب

07/09/2024

گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔

Address

G5 Sector 1
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انوریہ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to انوریہ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان:

Share