AHAD SEEDS

AHAD SEEDS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AHAD SEEDS, Islamabad.

13/09/2025
سفیدے کے بجائے پالونیا لگائیں، ماحول بچائیں، فائدہ کمائیںتمام دوستوں اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ سفیدہ (Eucalyptus) ...
17/08/2025

سفیدے کے بجائے پالونیا لگائیں، ماحول بچائیں، فائدہ کمائیں

تمام دوستوں اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ سفیدہ (Eucalyptus) نہ لگائیں۔
یہ درخت زمین کو بنجر اور زیر زمین پانی کو خشک** کر دیتا ہے۔

اس کا بہترین اور ماحول دوست متبادل ہے:
پالونیا یا شاہ بلوط۔

پالونیا – فائدے ہی فائدے!

1. تیزی سے بڑھنے والا درخت:
پالونیا ایک سال میں 10 سے 15 فٹ تک بڑھتا ہے،
اور صرف 5 سے 7 سال میں مکمل تیار ہو جاتا ہے۔

2. اعلیٰ معیار کی لکڑی:
لکڑی ہلکی، مضبوط اور مہنگی ہوتی ہے۔
استعمال: فرنیچر، دروازے، کھڑکیاں، موسیقی کے آلات، کشتی سازی وغیرہ۔

3. خوبصورت خوشبودار پھول:
بنفشی یا نیلے رنگ کے پھول آتے ہیں جو شہد کی مکھیوں کو کھینچتے ہیں۔
اعلیٰ معیار کا شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

4. ماحول کے لیے بہترین:

زیادہ آکسیجن پیدا کرتا ہے
زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے
زمین کی زرخیزی بہتر کرتا ہے
فصلوں کو دھوپ سے بچاتا ہے

پاکستان میں کاشت:

اب یہ درخت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں لگایا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ معاشی، ماحولیاتی اور زرعی طور پر نہایت فائدہ مند ہے۔

17/08/2025
جگلوٹ-سکردو روڈ (JSR) کے لیے اہم اطلاعباغیچہ، روندو کے مقام پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ پل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہ...
17/08/2025

جگلوٹ-سکردو روڈ (JSR) کے لیے اہم اطلاع

باغیچہ، روندو کے مقام پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ پل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جگلوٹ-سکردو روڈ - شاہراہِ بلتستان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ پیش رفت حوصلہ افزا ہے، تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل تازہ ترین سڑک کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاط برتیں۔

اور جب اللہ راضی ہو جائے ۔۔۔
17/08/2025

اور جب اللہ راضی ہو جائے ۔۔۔

17/08/2025
کالا کلو۔۔۔
16/08/2025

کالا کلو۔۔۔

کھیرے کی ٹنل میں کاشت کا وقتدنیا بھر میں دو سبزیاں ایسی ہیں جو سب سے زیادہ گرین ہاؤسز کے اندر کاشت کی جاتی ہیں اور ہمیشہ...
16/08/2025

کھیرے کی ٹنل میں کاشت کا وقت
دنیا بھر میں دو سبزیاں ایسی ہیں جو سب سے زیادہ گرین ہاؤسز کے اندر کاشت کی جاتی ہیں اور ہمیشہ منافع بخش رہتی ہے ٹماٹر اور کھیرا
اگر ہم دونوں کا موازنہ کریں تو ٹماٹر لگانے کے بعد تقریباً چار ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد پھل دینا شروع کرتا ہے۔
جبکہ کھیرا لگانے کے بعد صرف ایک مہینے میں توڑائی شروع ہو جاتی ہے (گرمیوں میں) اور سردیوں میں تقریباً 45 دن بعد اس کی توڑائی کی جا سکتی ہے۔
سردیوں کے کھیرے کی کاشت کا وقت یکم نومبر سے شروع ہو کر 10 جنوری تک رہتا ہے۔
اس دوران اگر آپ سردیوں کا کھیرا لگانا چاہتے ہیں تو کاشت کر سکتے ہے۔
گرمیوں میں کاشت نرسری تیار کرنے کے بجائے براہِ راست بیج لگانا بہتر ہوتا ہے کیونکہ نرسری میں زیادہ مسائل پیش آتے ہیں۔
سردیوں میں کاشت براہِ راست بیج لگانے کے بجائے نرسری لگانا زیادہ کامیاب رہتا ہے۔
اگر براہِ راست بیج لگانا پڑے تو بیک اَپ کے طور پر نرسری ضرور تیار رکھیں، تاکہ اگر کم درجہ حرارت یا کسی اور وجہ سے بیج نہ اگے تو وقت ضائع نہ ہو۔

آپ کینولا اور مسٹرڈ ضرور کاشت کریں مگر کوشش کریں ایسی ورائٹاں لگائیں جو پیداوار بھی زیادہ دیں اور مارچ میں رقبہ بھی خالی...
16/08/2025

آپ کینولا اور مسٹرڈ ضرور کاشت کریں
مگر کوشش کریں ایسی ورائٹاں لگائیں
جو پیداوار بھی زیادہ دیں اور مارچ میں رقبہ بھی خالی کریں

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHAD SEEDS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AHAD SEEDS:

Share