Wazir Waqar Ali GBLA 03 Skardu PPP

Directions

Wazir Waqar Ali GBLA 03 Skardu PPP Wazir Waqar Ali is the Candidate and Opposition Leader from PPP in Halqa 3 Skardu.

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں بھارتی فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلوں کے دعوؤں کا بھانڈا...
03/10/2026

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں بھارتی فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلوں کے دعوؤں کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد نئی دہلی اور بھارتی فوجی قیادت شدید بوکھلاہٹ اور رسوائی کا شکار ہو گئی ہے۔
عالمی و علاقائی سطح پر ہونے والی رسوائی اور ہزیمت پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی آرمی ہیڈ کوارٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 کور (چنار کور) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا خفیہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ملٹری سیکریٹریز برانچ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ سے فوری طور پر کور کی کمان واپس لے کر انہیں ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ / انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹر منسٹری آف ڈیفنس سے اٹیچ کر دیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل امت کبتھیال کو 15 کور کی کمان سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق، پاکستان کی جانب سے ثبوتوں کے ساتھ بھارتی فیک انکاؤنٹر کے ڈرامے کو بے نقاب کیے جانے کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامی کا ملبہ اپنے ہی کمانڈر پر گرا کر قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے فوجی کمانڈر کی ہنگامی برطرفی اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ بھارتی فوج کی فالس فلیگ فیکٹری بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے اور بھارت کے پاس اپنا چہرہ بچانے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔
゚viralシ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی کمانڈر ایف سی این اے سے الوداعی ملاقاتگلگت: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی کمانڈر...
03/10/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی کمانڈر ایف سی این اے سے الوداعی ملاقات

گلگت: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی کمانڈر ایف سی این اے سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گورنر نے کمانڈر کی تعیناتی کے دوران مجموعی طور پر امن و استحکام، سماجی فلاح، کھیلوں کی ترویج، مفت طبی کیمپس، سیاحت کے فروغ اور تعلیم کی ترقی میں ان کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر نے کہا کہ کمانڈر ایف سی این اے نے یکم مارچ کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے سمیت تمام مواقع پر مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور فرقہ وارانہ تقسیم کو مؤثر انداز میں کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔

اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کو پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی اور صوبائی سیکرٹریز وزیر اعلی...
03/10/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی اور صوبائی سیکرٹریز وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں کئے جانے والے اصلاحات اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں

میرے بھائی کاچو اختر ناشاد کی وزارت کا حلف لینے کے بعد سکردو دورہ کے دوران گمبہ سکردو میں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ا...
03/10/2026

میرے بھائی کاچو اختر ناشاد کی وزارت کا حلف لینے کے بعد سکردو دورہ کے دوران گمبہ سکردو میں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے استقبالیہ کیمپ میں شرکت

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی کو سونیئر دے رہے ہیں
03/10/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی کو سونیئر دے رہے ہیں

رکن اسمبلی گلگت بلتستان عطاءاللہ شاہ ایڈوائزر برائے ایکسائز ٹیکسیشن۔زکوۃ عشر کوآپریٹیو سوسائٹیز۔سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ آ...
03/10/2026

رکن اسمبلی گلگت بلتستان عطاءاللہ شاہ ایڈوائزر برائے ایکسائز ٹیکسیشن۔زکوۃ عشر کوآپریٹیو سوسائٹیز۔سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ آفیئر مقرر۔۔
محترم عطاء اللہ صاحب کو بہت بہت مبارک ہوں۔

مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کا چارج سنبھال لیاسکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری سخ...
01/10/2026

مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کا چارج سنبھال لیا
سکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری سخاوت حسین اور ڈائریکٹر خوراک احمد شاہ مسعود سمیت افسران و عملے کی جانب سے پرتپاک استقبال

گلگت:- مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ محکمہ خوراک کے دفتر پہنچنے پر سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری خوراک سخاوت حسین، ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان احمد شاہ مسعود سمیت محکمہ خوراک کے دیگر افسران اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں محکمہ خوراک میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران نے مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد کو محکمہ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری خوراک سخاوت حسین اور ڈائریکٹر خوراک احمد شاہ مسعود نے مشیر خوراک کو روایتی ٹوپی اور شال پہنائی اور انہیں محکمہ خوراک کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے مشیر خوراک اختر عباس ناشاد کو محکمہ خوراک کے انتظامی و عملی امور، گندم کی خریداری، ذخیرہ اندوزی، ترسیل و تقسیم، سرکاری گندم کے کوٹے، ڈپو سسٹم، فلور ملز کی نگرانی، فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور عوام کو معیاری و محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سکریٹری خوراک نے محکمہ خوراک کے جاری منصوبوں، ادارہ جاتی امور، جدید نظام کے تحت صارفین اور ڈیلرز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، گندم کی ترسیل کے نظام اور محکمہ کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی مشیر خوراک کو آگاہ کیا۔اس موقع پر مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک ایک اہم اور عوامی نوعیت کا ادارہ ہے، جس کی ذمہ داریوں میں عوام کو بنیادی غذائی ضرورت، خصوصاً گندم کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کے معیار اور فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی مفاد کو مقدم رکھیں۔ انہوں نے محکمہ کے جاری اقدامات اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطے، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خوراک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ خوراک کو درپیش مسائل کے حل، عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے اور محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

محکمہ خوراک گلگت بلتستان

سید ریاض کاظمی کو سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا جج مقرر کر دیا گیا
30/09/2026

سید ریاض کاظمی کو سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا جج مقرر کر دیا گیا

30/09/2026

گلگت بلتستان میں مختلف غذائی اشیاء کے 67 نمونے لیبارٹری ٹیسٹ میں ناکام قرار

ناقص، غیر معیاری اور انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ اشیائے خوردونوش کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

گلگت: محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف غذائی اشیاء کے حاصل کیے گئے نمونے ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت بلتستان کو تجزیے اور معیار کی جانچ کے لیے ارسال کیے گئے تھے۔ لیبارٹری کی جانب سے ان نمونوں کے ٹیسٹ نتائج پر مشتمل تفصیلی رپورٹ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو موصول ہوگئی ہے۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف اضلاع سے حاصل کیے گئے نمونوں میں سے مجموعی طور پر 67 غذائی اشیاء کے نمونے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ناکام (Fail) قرار دیے گئے ہیں۔
لیبارٹری کی جانب سے محکمہ خوراک کو فراہم کردہ فہرست میں مختلف اقسام کی غذائی اشیاء شامل ہیں، جن میں اسنیکس، بناسپتی گھی، مصالحہ جات، چکن کیوبز، فوڈ کلر، بٹر، جوس اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ناکام قرار دیے گئے نمونوں میں 48 اسنیکس، 5 بناسپتی گھی، 3 مصالحہ جات جبکہ چکن کیوبز، فوڈ کلر، بٹر اور جوس کے ایک، ایک نمونے سمیت دیگر غذائی مصنوعات شامل ہیں۔لیبارٹری رپورٹ میں مختلف برانڈز اور مصنوعات کے نمونے شامل ہیں، جن میں شاہی اسنیکس، ٹک ٹک اسنیک، KPK اسنیک، جوکر کراری، ماموں جان، گول مال کراری، چمن بریانی اسنیکس، دبئی اسنیکس، راجا صاحب دال چاول و آلو بریانی اسنیکس، جیو بناسپتی گھی، سپر زمان بناسپتی، ڈائمنڈ بناسپتی گھی، سلوا چکن کیوبز، کڑاہی گوشت و قورمہ مصالحہ، بمبئی بریانی مصالحہ، فور اسٹار بٹر، سپ مور مینگو فروٹ ڈرنک سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے لیبارٹری رپورٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز (DFCs) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں ناکام قرار دی گئی مصنوعات اور ان سے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ضروری کارروائی یقینی بنائی جائے۔سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں غیر معیاری اور انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دی جانے والی اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ میں موجودگی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو معیاری و محفوظ غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کی خریداری کے وقت معیار، پیکنگ، مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی غیر معیاری یا مشکوک غذائی مصنوعات کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ محکمہ خوراک کے افسران کو اطلاع دیں۔
ناقص اشیاء لانے والے قاتل دکانداروں کو
چار کلو مرچی ڈالنے کی بھی اپیل
@ٹاپ فینز

Address

Yarkhor Gole
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wazir Waqar Ali GBLA 03 Skardu PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share