26/07/2026
کیئر پلس ویلفیئر آرگنائزیشن
Care Plus Welfare Organisation
"انسانیت کی خدمت ہمارا عزم"
تعارف:
کیئر پلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی ایک رجسٹرڈ ویلفیئر فلاحی تنظیم ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے دکھی انسانیت کی خدمت میں سرگرمِ عمل ہے۔ تنظیم کا بنیادی مقصد محروم، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کو سہارا دینا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور خود مختار شہری بنانا ہے۔
ہماری خدمات:
اولڈ ہوم "ماں کا گھر" (Maa Ka Ghar Old Home Project):
کیئر پلس ویلفیئر آرگنائزیشن "ماں کا گھر" ایک منفرد اور جدید اولڈ ہوم منصوبہ ہے، جو بزرگوں کے لیے عزت، سکون اور اپنائیت کا مرکز بننے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہاں انہیں مکمل سہولیات، رہائش، اور بہتر ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے سنہری ایام اطمینان اور وقار کے ساتھ گزار سکیں۔
ترکِ نشہ جات پروگرام (Drug Rehabilitation Program):
ترکِ نشہ جات پروگرام ایک اہم اقدام ہے جس کے تحت نشے کے عادی افراد کو بحالی، علاج، اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے افراد کو دوبارہ صحت مند، باوقار اور معاشرے میں شامل کرنا ہے۔
طبی امداد (Medical Assistance):
مستحق مریضوں کو مفت علاج، ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، بالخصوص معذور افراد کے لیے ویل چیئرز، بیساکھیاں اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کی جاتی ہے۔
تعلیم و تربیت (Empowerment & Education):
غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم، کتابیں اور تعلیمی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ خواتین کے لیے خصوصی ہنر مندی کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں خود کفیل بنایا جا سکے۔
ایمرجنسی ریلیف (Emergency Relief):
زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو فوری امداد، راشن، اور ضروری سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ فلاحی کام بروقت اور مؤثر طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔
سماجی بہبود (Social Welfare):
یتیموں، بیواؤں، معذوروں اور بے روزگار افراد کے لیے مستقل فلاحی پروگرامز جاری ہیں۔ ضرورت مند خاندانوں کو راشن پیکجز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔
ہمارا مشن:
انسانیت کی خدمت، تعلیم، صحت اور فلاح کے ذریعے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا جہاں ہر فرد کو باعزت زندگی میسر ہو۔
محمد زاہد محمود,CEO