Fgeha

Fgeha The Federal Government Employees Housing Authority was established Ordinance

20/08/2026
پریس ریلیزاسلام آباد، 18 اگست 2026سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا سیکٹرز G-13، G-14 اور G-15 کا دورہ، کیا اور تجاوزات کے خات...
19/08/2026

پریس ریلیز
اسلام آباد، 18 اگست 2026

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا سیکٹرز G-13، G-14 اور G-15 کا دورہ، کیا اور تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی کی ہدایت

اسلام آباد:اج مورخہ 18 اگست 2026 کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائر ظفر اقبال اور دیگر افسران کے ہمراہ سیکٹرز G-13، G-14 اور G-15 کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو شہری سہولیات کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر G-13 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات اور غیر مجاز سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے تجاوزات کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے لیے مختص عوامی مقامات اور سہولیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سیکٹر G-13 مقامی رہائشی
آبادی میں قائم غیر مجاز تجاویزات کا بھی معائنہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو ان غیر قانونی تعمیرات/سرگرمیوں کے ذمہ داران کو فوری طور پر نوٹسز جاری کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر G-13 کے مختلف پلے گراؤنڈز اور کھیلوں کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقامی رہائشیوں، بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کو بہتر تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے گراؤنڈز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کھیلوں سے متعلق سپورٹ ایکٹیویٹیز اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موجودہ سہولیات کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔

کیپٹن (ر) محمد محمود نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو بنیادی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری اراضی اور عوامی مقامات کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات یا غیر مجاز تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق مؤثر کارروائی یقینی بنائیں۔

بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر G-14 اور G-15 کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ سیکٹر G-15 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ فیلڈ میں جاری کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے اور متعلقہ حکام شہریوں کی شکایات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے مختلف ہاؤسنگ سیکٹرز میں شہری سہولیات، انفراسٹرکچر، کھیلوں کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

13/08/2026
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی10-ماؤ ایریا، جی-10/4، اسلام آبادتاریخ: 10 اگست 2026ءپریس ریلیزسیکٹر G-15/3 میں انس...
10/08/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
10-ماؤ ایریا، جی-10/4، اسلام آباد

تاریخ: 10 اگست 2026ء
پریس ریلیز

سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری، ہاؤسنگ اتھارٹی کی اراضی واگزار، تمام BUPs کیسز کا قبضہ FGEHA کے حوالے

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر G-15/3 میں سرکاری اراضی واگزار کروانے اور الاٹیز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 132کنال اراضی واگزار کروائی گئی، جبکہ سیکٹر میں موجود تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو حاصل ہو چکا ہے۔

یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ڈائریکٹر لینڈ و انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی نگرانی میں متعلقہ حکام اور FGEHA کی ٹیموں کے تعاون سے چار روز تک مسلسل جاری رہا، جبکہ آج بھی سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات کارروائی کی گئی۔

اس سے قبل منعقدہ تقریب میں واگزار کروائی گئی اراضی سے متعلق 38 متاثرین میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز اور متعلقہ دستاویزات رکنِ قومی اسمبلی جناب انجم عقیل خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تقسیم کیے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب نے کہا کہ سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن اور اراضی واگزار کروانے کا عمل الاٹیز اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے اور اب سیکٹر میں موجود تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ FGEHA کے پاس آ چکا ہے۔

ڈائریکٹر لینڈ و انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا کہ FGEHA کی جانب سے سرکاری اراضی کے تحفظ اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ واگزار کروائی گئی اراضی کو اتھارٹی کے منصوبے اور الاٹیز کے مفادات کے مطابق بروئے کار لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت میں اتھارٹی کی ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی اور الاٹیز کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کے ساتھ اپنی جائیدادوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سیکٹر G-15/3 میں جاری کارروائی کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا، الاٹیز کے حقوق کا تحفظ اور منصوبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔
۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیکٹر G-15/3 میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا اور الاٹیز کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

FGEHA
انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر الاٹیز کو معیاری، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور سیکٹر G-15/3 میں اراضی کے تحفظ، ترقیاتی عمل اور الاٹیز کے حقوق کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی10-ماؤ ایریا، جی-10/4، اسلام آبادتاریخ:  6   اگست 2026 پریس ریلیزفیڈرل گورنمنٹ ایمپ...
06/08/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
10-ماؤ ایریا، جی-10/4، اسلام آباد

تاریخ: 6 اگست 2026 پریس ریلیز
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر G-15/3 میں 132 کنال اراضی واگزار، 38 متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
اسلام آباد، مورخہ 6 اگست 2026ءکو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام سیکٹر G-15/3 کے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد، رکنِ قومی اسمبلی جناب انجم عقیل خان، اتھارٹی کے سینئر افسران،پی -آر سیکشن، متعلقہ حکام، متاثرین اور بڑی تعداد میں الاٹیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر G-15/3 میں کامیاب انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران 132 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔ مذکورہ آپریشن ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
تقریب کے دوران واگزار کروائی گئی اراضی سے متعلق 38 متاثرین کو پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز اور متعلقہ دستاویزات جناب انجم عقیل خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب نے کہا کہ سیکٹر G-15/3 کے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی جانب سے الاٹیز سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شفافیت، میرٹ اور عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ معیار کی تعمیرات اور الاٹیز کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
مہمانِ خصوصی جناب انجم عقیل خان نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم سے نہ صرف متاثرین اور الاٹیز کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا بلکہ منصوبے کی ترقی بھی نئی رفتار حاصل کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت میں ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی تاکہ الاٹیز کو جلد از جلد اپنی جائیدادوں پر تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
تقریب میں شریک متاثرین اور الاٹیز نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت اور جناب انجم عقیل خان کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اتھارٹی آئندہ بھی شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کے اصولوں کے مطابق اپنے تمام منصوبوں کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچائے گی۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے مہمانِ خصوصی، معزز الاٹیز اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر الاٹیز کو معیاری، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سیکٹر جی ٹین / فور اسلام آبادتاریخ             :                           27 جولا...
27/07/2026

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سیکٹر جی ٹین / فور اسلام آباد

تاریخ : 27 جولائی 2026
پریس ریلیز
سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود کی ہدایت: سیکٹر F-14/15 میں مرحلہ وار چھ مہینے کے بعدپلاٹس کا قبضہ فراہم کیا جائے، تین سال میں تمام الاٹیز کو پوزیشن دی جائے
اسلام آباد: آج مورخہ 27 جولائی 2026 کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے، متعلقہ ونگز کے سربراہان، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہ G-14 مرکز ،سیکٹر F-14/F-15 ، (ایفرو) لائف اسٹائل ریزیڈنسی، ، اسکائی لائن اپارٹمنٹس اور دیگر جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری نے ہدایت کی کہ لائف اسٹائل ریزیڈنسی منصوبے پر ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں جبکہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد کی جائے۔ انہوں نے کمرشل اثاثوں کے مؤثر استعمال، ریونیو میں اضافے اور اتھارٹی کی تمام خدمات کی مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن پر بھی زور دیا۔
بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر F-14/F-15، G-14 مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سیکٹر F-14/F-15 میں رواں سال کے اختتام تک کلیئر ہونے والے علاقوں کے الاٹیز کو مرحلہ وار چھ مہینے کے بعدقبضہ دینےکا اغاز کیا جائے گا پلاٹس کی پوزیشن دی جائے گی، جبکہ آئندہ تین سال میں پورے منصوبے کے تمام الاٹیز کو قبضہ فراہم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر F-14/F-15 میں جدید اور علیحدہ سائیکل ٹریکس، اعلیٰ معیار کا انفراسٹرکچر، گرین بیلٹس، لینڈ اسکیپنگ اور معیاری ترقیاتی کام یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا اور منصوبے کا دوبارہ جلد معائنہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری نے G-14 مرکز میں مجوزہ کمرشل پلاٹس، صفائی، پارکنگ، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ، لینڈ مینجمنٹ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے، کیپٹن (ر) ظفر اقبال، متعلقہ افسران، انجینئرز اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے نے بھی متعلقہ افسران کو پلاٹس کی پوزیشن سے متعلق ورکنگ مزید تیز کرنے، غیر حاصل شدہ رقبہ سے متعلق امور کو جلد مکمل کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل گورنمنٹ ایپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلاٹس کی پوزیشن (Possession) سے متعلق تمام انتظامی اور فنی امور پر کام مزید تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں ورکنگ مکمل کرتے ہوئے غیر حاصل شدہ (Unacquired) رقبہ/ایریا سے متعلق امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو مرحلہ وار پلاٹس کی پوزیشن کی فراہمی کے عمل میں مزید تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ شعبے باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

Address

Islamabad

Telephone

+92519106957

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fgeha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share