Mirpur AJK

Mirpur AJK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mirpur AJK, Community Organization, F 8, Islamabad.

14/05/2026

اپنی بیوی کا مذاق اڑانے والے اور دوسرے کی بیوی پر واہ واہ کرنے والے مرد

میڈیکل + نفسیاتی پوسٹ مارٹم بیوی کا مذاق + غیر عورت کی تعریف سنڈروم
ڈاکٹر طارق حسین سومرو، فیملی فزیشن، لاڑکانہ 0345-3854833

1. یہ بیماری کیا ہے؟ نام Ghar Ki Murgi Daal Barabar Syndrome
سائیکالوجی میں اسے Familiarity Contempt + Novelty Obsession کہتے ہیں۔ عام زبان میں گھر کی مرغی دال برابر، باہر کا کوا مور .
دماغ کا سکین
ایسے مرد کے دماغ میں Dopamine صرف نئی چیز پر نکلتا ہے۔ بیوی 10 سال سے ساتھ ہے دماغ اسے پرانی، عام، بور سمجھ لیتا ہے۔
دوسرے کی بیوی نئی بور، پراسرار، بہتر = Dopamine کا سیلاب۔
یہ محبت نہیں، Dopamine کی بھوک ہے۔ یہ مرد نہیں، ڈوپامائن کا غلام ہے۔

2. اپنی بیوی پر ٹھٹھول یہ 4 زہر کون سے ہیں؟
جب شوہر محفل میں بیوی کا مذاق اڑاتا ہے، وہ 4 گولیاں مار رہا ہوتا ہے
زہر بیوی کے جسم پر اثر اور گھر پر اثر کرتا ھي
1. عزت نفس کا قتل Cortisol ہائی BP، شوگر، ہارٹ اٹیک بیوی ڈپریشن میں، بچے سہم جاتے ہیں
2. محبت کا جنازہ Oxytocin ختم Love Hormone مر جاتا ہے بستر ٹھنڈا، دل دور، طلاق کی بنیاد
3. بچوں کی تربیت تباہ بچہ سیکھتا ہے عورت کی عزت نہیں کل بیٹا اپنی بیوی کو مارے گا، بیٹی سسرال میں پٹے گی
4. رزق کی بے برکتی حدیث بیوی سے بدتمیزی رزق تنگ کرتی ہے کاروبار تباہ، قرضے، مقدمے
35 سالہ عورت۔ 6 ماہ سے نیند کی گولیاں۔
وجہ؟
شوہر ہر مہمان کے سامنے یہ پاگل ہے، کھانا جلاتی ہے BP 180/120، آنکھ کے نیچے حلقے۔ کہتی ہے ڈاکٹر صاحب، گولی سے نہ مروں، طعنوں سے مر جاؤں گی .

3. دوسرے کی بیوی پر واہ واہ یہ کون سا کینسر ہے؟
آنکھ کا زنا نبیﷺ نے فرمایا آنکھ بھی زنا کرتی ہے غیر عورت کو ہوس سے دیکھنا، تعریف کرنا دل کا زنا ہے۔
تقابل کا زہر فلاں کی بیوی گوری، پڑھی لکھی، ہنستی ہے یہ تقابل تمہاری بیوی کو روز قتل کرتا ہے حالانکہ وہ تمہارے بچے پالتی ہے، تمہارے ماں باپ دھوتی ہے، تمہاری غربت میں ساتھ دیتی ہے .
دماغ کا دھوکہ دوسرے کی بیوی گھنٹے کے فنشن میں تیار ہو کر آئی ہے۔ تمہاری بیوی 24 گھنٹے تمہارے کپڑے، بچے، سالن، برتن میں گلی ہے۔ *تم موازنہ کس سے کر رہے ہو؟
سائنسی حقیقت 90% مرد جو دوسرے کی بیوی سے شادی کرتے ہیں، 2 سال بعد کہتے ہیں پہلی والی بہتر تھی کیوں؟ دور کے ڈھول سہانے .

4. علاج — مرد بننے کا 4 ہفتے کا کورس
Rx - غیرت + محبت ویکسین
ہفتہ 1: Tab. شیشہ 500mg
روز بیوی کو 5 منٹ آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھو۔ اس کی جھریاں گنو یہ تمہارے لیے بڑھاپے کی نشانیاں ہیں۔ اس کے ہاتھ دیکھو یہ تمہارے کپڑے دھو کر کھردرے ہوئے ہیں۔ شرم آئے گی، محبت جاگے گی۔
ہفتہ 2: Tab. تعریف 250mg — دن میں 3 بار
بغیر وجہ کے کہو کھانا اچھا تھا، تم تھک گئی ہو گی، شکریہ تم نہ ہوتی تو میرا گھر قبرستان ہوتا Oxytocin تمہارے اور اس کے دماغ میں سیلاب بن کر آئے گا۔ BP نارمل، شوگر نارمل۔
ہفتہ 3: Inj. غیرت
جس محفل میں بیوی کا مذاق اڑایا تھا، اسی محفل میں اس کی تعریف کرو۔ کہو میری بیوی دنیا کی بہترین عورت ہے۔ میں اس کے بغیر صفر ہوں یہ انجیکشن مردانگی واپس لاتا ہے .
ہفتہ 4 Surgical Cut آنکھ کا پردہ
غیر عورت پر دوسری نظر حرام۔ نبیﷺ کا حکم نظر نیچی کرو۔ جو نظر کی حفاظت نہیں کرتا، دل کا سکون برباد کر لیتا ہے۔

5. قرآن کا فیصلہ سب سے بڑی عدالت
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ بیویوں کے ساتھ بھلے طریقے سے رہو النساء 19
خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے حدیث
مطلب اللہ تم سے پڑوسی کی بیوی کا نہیں پوچھے گا۔ اپنی بیوی کا پوچھے گا۔ قیامت میں تمہاری بیوی تمہارا گریبان پکڑے گی کہ دنیا کے سامنے میرا مذاق کیوں اڑایا؟ تب کیا جواب دو گے؟

جو مرد دوسرے کی بیوی پر واہ واہ کرتا ہے، وہ اپنی قبر خود کھودتا ہے۔
جو اپنی بیوی کی عزت کرتا ہے، وہ دنیا میں بادشاہ، آخرت میں جنتی .
4 اصول یاد رکھو
1. بیوی کی تعریف گھر میں، حفاظت باہر۔
2. غیر عورت کی تعریف دل میں بھی گناہ۔
3. جو اپنی نہیں سنبھال سکتا، وہ دوسرے کی کیا سنبھالے گا؟
4. بیوی کا آنسو — عرش ہلا دیتا ہے۔ بیوی کی دعا — تقدیر بدل دیتی ہے۔
تمہاری بیوی کا ڈاکٹر، تمہاری غیرت کا محافظ
Dr. Tarique Hussain Soomro
Family Physician
Larkana 0345-3854833
آج گھر جا کر بیوی سے معافی مانگو + 1 پھول دو۔ یہ نسخہ طلاق، BP, ہارٹ اٹیک تینوں سے بچاتا ہے۔ آزمودہ ہے۔

Address

F 8
Islamabad
10900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share