28/02/2026
یقیناً بہت سے احباب جانتے ہیں کہ یہ کورس گرین سکل ڈویلپرز پاکستان کے چیئرمین حکیم ڈاکٹر محمد ابوبکر بن یحییٰ کی زیر نگرانی کروایا جا رہا ہے۔ اس کورس میں حکیم صاحب تشخیص کے تقریباً تمام ذرائع کو استعمال کرنے کے طریقہ کار کے متعلق لیکچرز دیں گے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ چند ایسے ذرائع تشخیص جن پر توجہ نہیں دی گئی، وہ بھی اس کورس میں شامل ہوں گے جس سے اطباء کیلئے تشخیص کا عمل انتہائی آسان ہو جائے گا۔
چونکہ یہ کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس میں زیادہ سے زیادہ اطباء شریک ہونا چاہتے ہیں۔ مگر رمضان المبارک میں معمولاتِ زندگی اور مطب کے اوقات کار میں تبدیلی کی وجہ سے ابھی تک اطباء اپنے اوقات کار سے ایڈجسٹ نہیں ہو سکے، اکثر اطباء کی تجویز ہے کہ چند دن مزید رُک کر کورس شروع کیا جائے تاکہ وہ بھی اس میں شامل ہو سکیں۔ اس لئے جی ایس ڈی پی کی انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورس اگلے ہفتے یعنی 8مارچ بروز اتوار سے شروع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ دوست اس سے مستفید ہو سکیں
آپ احباب سے گزارش ہے کہ اس کورس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور اپنے حلقہ احباب میں موجود اطباء کرام تک اس کا پیغام پہنچائیں۔ ہم نے اس کورس کی فیس اسی لئے انتہائی کم رکھی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنی پریکٹس کو بہتر بنا سکیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار ۔
1-دیئے گئے ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر اپنی ماہانہ فیس (ایک ماہ کیلئے 1500 روپے، یکمشت 4000 روپے)بھیجیں
2-ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ واٹس ایپ پر بھیجیں اور ساتھ ہی اپنی درج ذیل معلومات بھی بھیجیں
مکمل نام، ایڈریس، فون نمبر، تازہ ترین تصویر
آپ کو اسی واٹس ایپ نمبر سے رجسٹریشن سلپ موصول ہو جائے گی۔ اپنے رجسٹریشن نمبر کو محفوظ رکھیں
شکریہ