24/04/2026
سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف مساجد و مدارس میں قرآنِ پاک کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمدللہ، ہماری ٹیم نے 2025 سے 2026 تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 13,000 سے زائد قرآنِ مجید، قاعدے اور راحیل تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
یہ ایک عظیم دینی خدمت ہے جس کے ذریعے نہ صرف علمِ قرآن کو فروغ مل رہا ہے بلکہ نئی نسل کو دین سے جوڑنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
آپ کی چھوٹی سی مدد بھی مساجد و مدارس کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ آئیے اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صدقۂ جاریہ حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین