روحانی معالج و عامل

روحانی معالج و عامل Syed Toseef Haider Kazmi

09/12/2024

only calls & sms
03161506133

02/12/2024

Astana Sadat Town Thanda Pani me shift ho gya he

•           👈 *شیطانی قیام گاہ* 👉۔آپ کے گھر میں چار ایسے مقامات ہیں جہاں شیطان قیام کرتے ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ بہت احتیا...
16/10/2024

• 👈 *شیطانی قیام گاہ* 👉

۔
آپ کے گھر میں چار ایسے مقامات ہیں جہاں شیطان قیام کرتے ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ بہت احتیاط سے پیش آئیں:

1. وہ بستر جس پر طویل عرصے تک کوئی نہ سوئے:
ایسا بستر شیطان کا ٹھکانہ بن سکتا ہے۔ یہ بات سنت میں ثابت ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"آدمی کے لیے ایک بستر، اس کے اہل کے لیے ایک اور بستر، مہمان کے لیے ایک اور چوتھا بستر شیطان کے لیے ہے۔"
لہٰذا بستر کو تہہ کرنا اور ہر دو تین دن بعد اس پر قرآنی آیات پڑھے ہوئے پانی کا چھڑکاؤ کرنا چاہیے۔

2. حمام (غسل خانہ):
یہ تو سب جانتے ہیں کہ شیطان غسل خانے میں قیام کرتا ہے اور وہ شیطان سب سے ناپاک ہوتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"یہ غسل خانے (پُر شیطان) ہیں، لہذا جب تم وہاں جاؤ تو کہو: 'اعوذ بالله من الخبث والخبائث' (یعنی اے اللہ، میں ناپاکیوں اور ناپاکوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں)"
غسل خانے میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنا اور وہاں خاموشی اختیار کرنا ضروری ہے۔

3. وہ کپڑے جو طویل عرصے تک بغیر استعمال یا صفائی کے لٹکے رہیں، چاہے وہ الماری میں ہوں یا باہر:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اپنے کپڑوں کو لپیٹ کر رکھو، کیونکہ شیطان ان کپڑوں میں قیام کرتا ہے جو لٹکے رہتے ہیں۔"
اکثر لوگ کپڑے تیار حالت میں لٹکا کر رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان سے محفوظ رہنے کے لیے وقتاً فوقتاً ان پر قرآنی آیات پڑھے ہوئے پانی کا چھڑکاؤ کریں یا الماری کھول کر سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی پڑھیں۔

4. آگ جلانے کی جگہ اور چولہا:
یہ شیطانوں کا پسندیدہ مقام ہے کیونکہ وہ آگ سے پیدا ہوئے ہیں۔
لہٰذا جب بھی آپ آگ کے قریب جائیں یا اسے جلانے لگیں، تو اللہ کا ذکر ضرور کریں۔

اللہ ہمیں اور آپ کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔

WhatsApp Group Invite

16/10/2024

اگر بچی گھر میں پھسل گئی تھی تو اس بچی نے سکول کا یونیفارم کیوں پہنا ہوا تھا جب وہ ہاسپٹل میں زخمی حالت میں پہنچی ؟

14/10/2024

یا غوث، یا مِیراں، عبدالقادر شاہِ جیلانیؓ
تُمہی ہو محبُوبِ سُبحانی، قُطبِ ربانی

الله رے کیا بارگہِ غوثِؓ جلی ہے
گردن کو جُھکائے ہوئے ایک ایک ولی ہے

اولادِ حَسنؑ، آلِ حُسینؑ ابنِ علیؑ ہے
بیشک شہِؓ بغداد، ولی ابنِ ولی ہے

سب اُن کی عنایت ہے، خفی ہے کہ جلی ہے
ہر رسمِ کرم اُن کے گھرانے سے چلی ہے

جو نُور ہے بغداد کی گلیوں کا اُجالا
ہر ایک کِرن اُس کی مدینے سے چلی ہے

اِک سلسلۂ نُور ہے ہر سانس کا رِشتہ
اِیمان مِرا حُبّ ِ نبیؐ، مہرِ علیؒ ہے

مَیں اُن کا ہُوں تا حشر نصِیرؔ اُنؓ کا رہُوں گا
صد شکر کہ اُن سے مِری نسبت اَزَلی ہے۔

فرمُودہ الشیخ سیّد پِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،
رحمةُ اللّٰه تعالٰی عَلَیْه، گولڑہ شریف

13/10/2024

یہ وہ کلام ہے کہ جسے سُنتے ہوئے حضور خواجہ قطب الدین بختیار کاکی (رح) کا وصال ہوا۔۔۔ اسی وجہ سے آپ کو شہیدِ مُحبت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔

منزلِ عِشق از مکانِ دیگر است
مردِ اِیں راہ را نِشانِ دیگر است
عِشق کی منزل اور جگہ سے ہے اِس راہ کے مرد کا نِشان اور ہے

عقل کے داند کہ ایں رمزِ کُجاست
کاں جماعت را نِشانِ دیگر است
عقل کو کیا معلوم کہ یہ راز کیا ہے ؟ اِس جماعت کا تو نِشان ہی اور ہے

عاشقانِ خواجگانِ چِشت را
از قدم تا سر نِشانِ دیگر است
خواجگانِ چِشت کے عُشاق سر تا پا اور نِشان رکھتے ہیں

کِشتگانِ خنجرِ تسلیم را
ہر زماں از غیب جانِ دیگر است

جو تسلیم و رضا کے خنجر سے قتل ہوتے ہوتے ہیں اُنہیں غیب سے ہر آن ایک نئی جان عطا ہوتی ہے

عِشق را در مدرسہ تعلیم نیست
ایں چُنیں عِلمت بیانِ دیگر است
عِشق کو مدرسوں میں نہیں پڑھایا جاتا،اِس قِسم کے عِلم کے لئے اور بیان درکار ہے

بر سَرِ بازار صرافان عِشق
زیر ہر دارِ جوانِ دیگر است
عِشق کا قیمتی سودا رکھنے والے بازار میں ہر سولی کے نیچے ایک جوان اور ہے

دِل خورد زخمے زدیدہ خوں چکد
ایں چُنیں تیر از کَمانِ دیگر است
دِل زَخمی ہے اور آنکھوں سے خوں ٹپکتا ہے،اِس قِسم کا تِیر اور قِسم کی کمان سے چلتا ہے

احمدا تا گُم نہ کر دی ہوش را
کایں جرس از کاروانِ دیگر است
احمد تا کہ تو اپنے ہوش نہ کھو بیٹھے یہ جرس ایک اور قافلے سے ہے

شاعر: شیخ احمد جام چِشتی رحمتہ اللہ علیہ

11/10/2024
11/10/2024

............. شان الاولیاء
حضرت سری سقطیؒ نے ایک شرابی کو دیکھا جو مدہوش زمین پر گرا ہوا تھا۔۔۔۔
اور اپنے شراب آلودہ منہ سے ﷲ ﷲ کہہ رہا تھا۔۔۔
حضرت سری سقطیؒ نے وہیں بیٹھ کر اس کا منہ پانی سے دھویا اور فرمایا:’’
اس بے خبر کو کیا خبر؟ کہ ناپاک منہ سے کس پاک ذات کا نام لے رہا ہے۔‘‘ اس کا منہ دھو کر آپ چلے گئے۔۔۔
جب شرابی کو ہوش آیا تو لوگوں نے اسے بتایا۔۔۔۔
’’تمہاری بے ہوشی کے عالم میں حضرت سری سقطیؒ یہاں آئے تھے اور تمہارا منہ دھو کر گئے ہیں۔۔۔۔
شرابی یہ سُن کر بڑا پشیمان اور نادم ہوا اور رونے لگا۔۔۔
اپنے نفس کو مخاطب کر کے بولا:’’ بے شرم! اب تو سری سقطیؒ بھی تجھے اس حال میں دیکھ گئے ہیں۔۔۔۔
ﷲ عزوجل سے ڈر اور آئندہ کے لیے توبہ کر۔۔۔۔
رات کو حضرت سری سقطیؒ نے خواب میں کسی کہنے والے کو یہ کہتے سنا۔۔۔
اے سریؒ! تم نے شرابی کا ہماری خاطر منہ دھویا۔۔۔
ہم نے تمہاری خاطر اس کا دل دھو دیا۔۔۔
‘‘ حضرت سری سقطیؒ تہجد کے وقت مسجد میں گئے۔۔۔
تو اس شرابی کو تہجد پڑھتے ہوئے پایا۔۔۔
آپؒ نے اس سے پوچھا:’’ تم میں یہ انقلاب کیسے آ گیا؟‘‘
وہ بولا: ’’آپ مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں جب کہ ﷲ عزوجل نے آپ کو بتا دیا ہے۔۔۔۔
کامل مرشد اپنے مریدوں کو۔۔۔۔
پہاڑوں، جنگلوں یا قبرستانوں میں بٹھا کر معاشرے سے دور نہیں رکھتا۔۔۔۔
بلکہ وہ اپنے مریدوں کی ترببیت کر کے انہیں معاشرے میں ایک باکردار انسان بناتا ہے۔۔۔۔
وہ مریدوں کو اللّه تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں سے جدا نہیں کرتا۔۔۔۔
بلکہ شکر گذاری کے ساتھ ان نعمتوں سے فائدہ لینے کی تربیت فرماتا ہے۔۔۔۔
وہ ان کے دلوں کو غیراللّه سے پاک کر کے ان کے باطن کو روشن کر دیتا ہے۔۔۔۔
اور انہیں اللّه سے ملا دیتا ہے۔۔۔
پیر کامل وہی ہے جو اپنے مریدوں کو منزل مقصود تک پنہچائے۔۔۔

Address

Thanda Pani
Islamabad

Opening Hours

Monday 17:00 - 20:00
Tuesday 17:00 - 20:00
Wednesday 17:00 - 20:00
Thursday 17:00 - 20:00
Friday 17:00 - 20:00
Saturday 11:00 - 18:00
Sunday 11:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when روحانی معالج و عامل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share