Tehreek Media

Tehreek Media تشیع پاکستان کا قومی ترجمان ہر خبر کی رسائی عوام ممکن ب?

راولپنڈی : قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی ن...
11/02/2026

راولپنڈی :
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔
سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری ترالائی کے شہداء کی فاتحہ خوانی کی اور قائد محترم و رفقاء سے تعزیت کی بعد ازاں مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت حالیہ واقعات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

اسلام آباد شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ میرزا علی صاحب کا بزرگ عالم دین ،امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سک...
10/02/2026

اسلام آباد
شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ میرزا علی صاحب کا بزرگ عالم دین ،امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو بلتستان شیخ محمد حسن جعفری ملاقات
ملاقات میں شیخ حسن جعفری صاحب کی خیریت دریافت کی ،علاقائی اور مجموعی صورت حال زیر بحث آئی اور محمدیہ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ شیخ غلام حسین مقدسی کی وفات حسرت آیات پر تعزیت پیش کی

اسلام آباد: شہید انسپکٹر بہادر علی کی نماز جنازہ G-9/2 امام بارگاہ اسلام آباد میں ادا کی جا رہی ہے۔اب سے تھوڑی دیر کے بع...
06/02/2026

اسلام آباد: شہید انسپکٹر بہادر علی کی نماز جنازہ G-9/2 امام بارگاہ اسلام آباد میں ادا کی جا رہی ہے۔

اب سے تھوڑی دیر کے بعد جنازےکو سکردو روانہ کر دیا جائے گا۔

مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، علامہ ساجد نقویعلامہ ساجد ...
06/02/2026

مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی کی مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ،
درجنوں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار۔
زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائےں ،دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے.
قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ سید ساجد علی نقوی
6فروری2026

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں مسجد خدیجة الکبری پر خودکش دھماکے کے نتیجہ میں درجنوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں نمازیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

علامہ ساجد علی نقوی نے سوگوار خانواد وں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ،طبی امداد کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عنا صر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دارلحکومت میں دہشتگردی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے ، مطالبہ کرتے ہیں کہ خود کش حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرائی جائےں اور حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے خود کش حملے میں ملوث
شر پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کرقرار واقعی سزا دی جائے۔

اسکردو:سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ جاری۔
06/02/2026

اسکردو:
سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ جاری۔

اصل عزت؛ تقویٰ اختیار کرنے میں ہے/خاندانی غرور اور نسلی تفاخر معیار نہیں: آغا سید باقر الحسینی
05/02/2026

اصل عزت؛ تقویٰ اختیار کرنے میں ہے/خاندانی غرور اور نسلی تفاخر معیار نہیں: آغا سید باقر الحسینی

مظلوم کشمیریوں کی امید کا مرکز فقط پاکستان ، قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے. قائد ملت جعفریہ پاکستان5 فروری 2026 قائد...
05/02/2026

مظلوم کشمیریوں کی امید کا مرکز فقط پاکستان ، قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے.
قائد ملت جعفریہ پاکستان
5 فروری 2026

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ امید کا مرکز فقط پاکستان، کشمیری قیادت، قومی طبقات اور تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کرتے ہوئے قابل عمل راہ حل متعارف کرایا جائے، خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پرمختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام ایک عرصہ سے اپنی آزادی کی تمنا لئے ہوئے کہیں جام شہادت نوش کررہے ہیں تو کہیں عصمت دری، پیلٹ گنز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے، ریاستی جبر و ظلم کا کونسا حربہ ہے جو ان مظلوم عوام پر نہ آزمایاگیا ہو مگر آج بھی کشمیر سے آزادی کی صدائیں بلند ہورہی ہیں افسوس! پاکستان کی طرف سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ،مگر اس کے باوجو دبھارت مسلسل غاصبانہ اقدامات کئے جارہاہے۔انہوںنے کہاکہ ایسا قابل قبول لائحہ عمل وضع کیاجائے تاکہ مسئلہ کشمیر ”جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے “حل ہو اور کشمیری عوام کو بھی اپنی سرزمین پر آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو۔ انہوںنے تجویز دی کہ کشمیری قیادت، تمام قومی طبقات اور سٹیک ہولڈرز میں سے صاحب الرائے افراد سے تجاویز مرتب کریں اور مفصل غور کے بعد لائحہ عمل کی شکل میں پیش کیا جائے او راسکی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں تو پھر نہ صرف کشمیری عوام کی ڈھارس بندھے گی بلکہ جنوبی ایشیاکا سب سے بڑا مسئلہ سنجیدہ حل کی جانب بھی بڑھے گا ۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی، انتہاءپسندی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہے، انہوںنے بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار اور سیکورٹی فورسز کیساتھ سویلین شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایران سے آئے ہوئے مجمع ناشران انقلاب اسلامی (انقلاب اسلامی پبلشرز یون...
05/02/2026

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایران سے آئے ہوئے مجمع ناشران انقلاب اسلامی (انقلاب اسلامی پبلشرز یونین) کے صدر اور عالمی ادبی فلسطین ایوارڈ کے سربراہ ڈاکٹر میثم نیلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ڈاکٹر میثم نیلی کے ہمراہ وفد میں معروف محقق و مصنف ڈاکٹر جواد کلار، تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فضلی، فلسطین کلچرل ایکٹیوسٹ خانم سمانہ افشاری اور پاکستان میں عالمی ادبی فلسطین ایوارڈ کے نمائندے ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی بھی شامل تھے۔
مکمل خبر پڑھیں کمنٹس میں

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان و قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات ن...
04/02/2026

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان و قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی راجہ اعظم خان نے اسلامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا قائد محترم کی جانب سے اسلامی تحریک میں شمولیت کرنے والی شخصیات کو تحریک کا پرچم پہنایا
مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ جناب محمد علی قائد جناب ایوب وزیری بھی شریک تھے آمدہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان بھرپور حکمت عملی سے گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کی خاطر انتخابات میں حصہ لے گی

بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے سرپرست دراصل غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں: علامہ شہنشاہ نقوی
01/02/2026

بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے سرپرست دراصل غزہ امن بورڈ کے سرپرست ہیں: علامہ شہنشاہ نقوی

قم المقدسہ ایران :شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان (شعبہ ...
01/02/2026

قم المقدسہ ایران :
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان (شعبہ قم) کا دورہ کیا دفتر کی کابینہ اور مجلس نظارت کے ساتھ اھم میٹنگ کی

مجلس نظارت کے دبیر حجۃ الاسلام آقائ منیر حسین عسکری اور دبیر دفتر،نممائندہ قائد محترم حجۃ الاسلام آقائ بشارت حسین زاھدی کے علاوہ کابینہ اور نظارت کے اراکین نے شرکت کی آقائ عسکری نے فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جناب ناصر انقلابی صاحب نے زائرین کے امور پر گفتگو کی

علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ھوئے کارکردگی کو سراھتے ھوئے حوزہ علمیہ قم کے علمائ کرام کی اھمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان کے اھم ملکی مذھبی سیاسی امور کے علاوہ تنظیمی مسائل پر تفصیل سے خطاب کیا۔خطاب میں پاکستان کے استحکام،امن و سلامتی اور مسالک کے درمیان وحدت و اتحاد کے لئے قیادت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی بصیرت اور حکمت عملی کو بیان کرتے ھوئے کہا کہ ملکی استحکام اور امن کے لئے قائد محترم کا بنیادی کردار ھے حقوق تشیع کے لئے قومی پلیٹ فارم کی خدمات کو بیان کیا علاوہ ازیں مرکزی نائب صدر نے جی بی انتخابات کے بارے میں کہا کہ قائد محترم نے سیاسی انتخاباتی کمیٹی بنا دی ھے ضرورت ھے کہ ھم سب ملکر ،ھاتھوں میں ھاتھ دے کر فعالیت کریں گے تو سیاسی انتخاباتی کمیٹی قائد محترم کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائے گی

علامہ عارف واحدی نے بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ھوئے امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کے تجاوز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی جس جرئت سے ان عالمی فرعونوں کے مقابلے میں کھڑے ھیں پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان ان پر فخر کرتے ھیں اور ان کی حمایت کرتے ھیں

مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ھم پاکستان میں ھر قسم کی دھشتگردی،تکفیر اور شدت پسندی کے مقابلے میں پوری قوم کو متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رھے ھیں اور کرتے رھیں گے،نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نصاب مرتب کر رھے ھیں جس سے نوجوان نسل کی اسلام کے مشترک اصولوں پر تربیت ھو اور ھر قسم کے افتراق اور انتشار سے نسل نو کومحفوظ رکھا جائے

Allama Arif Hussain Wahidi

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share