19/09/2026
تحفظِ حرمین شریفین — ملک گیر طلبہ مارچ
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام جمعۃ المبارک کو یومِ تحفظِ حرمین شریفین کے طور پر مناتے ہوئے ملک بھر میں عظمت و حرمتِ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پُرجوش طلبہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مارچ صرف احتجاج نہیں، بلکہ عقیدت، محبت اور وابستگیِ امت کا اظہار تھا۔ ان مارچ کے ذریعے دنیا کو واضح پیغام دیا گیا کہ حرمین شریفین کی حرمت، عظمت اور تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے؛ اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
دشمنانِ حرمین سن لیں!
یہ محض چند افراد کی آواز نہیں، بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے۔ حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر نگاہ اور ہر سازش کے مقابل امتِ مسلمہ اپنے مقدس مقامات کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔
خون کا آخری قطرہ بھی حرمین شریفین کی حرمت و تقدس پر قربان!
ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ کا یہ ولولہ اس عہد کی تجدید ہے کہ:
حرمین سے رشتہ کیا؟ — لا اِلٰہَ اِلَّا اللہ!
تقدسِ حرمین پر — جان بھی قربان ہے!
کعبہ کی حفاظت کے لیے — ہم ایک ہیں!