ساٸبر شارک

ساٸبر شارک NO ONE KNOWS US BUT WE KNOW EVERYONE.

08/02/2026

بلوچستان میں انڈیا فساد شروع کراۓ گا تو انڈیا کا ویسٹ بنگال جسے (چکن نیک کہا جاتا ہے) ، منی پور ، کشمیر ، خالصتان ، آسام اور انڈیا کے 28 میں سے 18 ریاستوں کا یہی حال کریں گے اور یہی حال چل رہا ہے۔ سب آزادی چاہتے ہیں۔ منی پور کی یہ انتہائی رومانس فُل ویڈیو دیکھیں اور انجواۓ کریں۔

08/02/2026

عمران خان کو کوئی جا کر بتاۓ جس مجیب غدار کو تم اپنا ہیرو کہتے رہے اور قوم کو اسکے نقش قدم پر چلنے اور اسے پڑھنے کو ورغلاتے رہے اسکے اپنے ملک بنگلہ دیش کے لوگ اس غدار کو سمجھ چکے۔ اسے اپنے نوٹوں سے اپنی یادگاروں سے کھرچ کر مٹا چکے ہیں۔
پاک فوج کو ایک بار پھر اپنے ٹریننگ کیمپس حوالے کر دئیے ۔ انٹیلجینس ایکسز دے دی۔ تجارت شروع کر دی۔ دوبارہ پاکستان سے گلے مل چکے۔ وہ ہر پراپیگنڈہ جھوٹ فریب سمجھ چکے ہیں۔ مجیب کی ہر یادگار اکھاڑ پھینکی ہے۔ 🇵🇰❤️🇧🇩

06/02/2026

دل سے دل مل رہے ہیں۔ مگر اس بار ڈنکے کی چوٹ پر مل رہے ہیں۔ 🇧🇩❤️🇵🇰
الحمدللّٰہ ایک بار پھر بنگالی پاکستان کے ساتھ اپنے دل جوڑ چکے ہیں۔
وہ جو شیخ مجیب کو اپنا ہیرو بنانے والے ڈنگر ہیں وہ منہ کی کھا گۓ۔

24/07/2025

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم، چین کا بڑا اقدام
لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ
بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب، چین کی دریائے براہمپترہ پر کنٹرول کی تیاری، چین کا دریائے براہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز
علاقائی پانی کی سیاست میں بھارت کی پسپائی، چین کا ڈیم منصوبہ بھارت کی ناکامی کا اعلان

این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق:

"چین نے تبت اور بھارت سے گزرنے والے براہمپترہ دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی"
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ کی شرکت ، این ڈی ٹی وی ورلڈ
ڈیم سے بجلی کی فراہمی تبت اور دیگر خطوں کے لیے یقینی بنائی جائے گی، این ڈی ٹی وی ورلڈ

نیا ڈیم چین کے تھری گورجز سے بھی بڑا، بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین اثرات متوقع، این ڈی ٹی وی ورلڈ

منصوبے میں پانچ ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بنائے جائیں گے، سرمایہ کاری 1.2 ٹریلین یوان تک پہنچنے کا امکان ہے، این ڈی ٹی وی ورلڈ

ڈیم کی تکمیل کے بعد بھارت کے لاکھوں شہریوں کو سنگین ماحولیاتی اور آبی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ، این ڈی ٹی وی ورلڈ

سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے بھارت پانی کی لڑائی چاہتا تھا، مگر چین نے بھارت کو اس کی ہی حکمت عملی کا مزہ چکھا دیا

بھارت کی آبی جنگ چھیڑنے کی سازش اسی کے گلے پڑ گئی، چین نے براہمپتر ہ پر ڈیم کا آغاز کرکے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا




ڈی جی آئیس پیار نے فرمایا ہے کہ کل رات ہم نے آپ پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ 15 لوکیشنز پر حملے کی کہانی جھوٹ ہے۔ ہم نے کوئی ح...
08/05/2025

ڈی جی آئیس پیار نے فرمایا ہے کہ کل رات ہم نے آپ پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ 15 لوکیشنز پر حملے کی کہانی جھوٹ ہے۔ ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا۔ بار بار چیخ چیخ دنیا کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ اور جب ہم حملہ کریں گے تو آپ کو یوں چیخنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا کو نظر آۓ گا ۔ خطے میں ایک گونج پیدا ہوگی۔
آپ کی مرضی کا میدان تھا۔ آپ تیاری کر کے آۓ تھے۔ حملے سے پہلے کئ مہینوں ، دنوں کی تیاری کی ہوگی۔ پھر بھی 5 طیارے تباہ کرا بیٹھے۔ اب زرا ہمیں تیار ہونے دیں۔، اب ہماری مرضی کا میدان ہوگا۔

پاکستانی طالبہ انارا بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔پاکستان بھر س...
27/02/2025

پاکستانی طالبہ انارا بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

پاکستان بھر سے 26,000 شرکاء میں سے صرف 15 فائنل میں پہنچے، اور انارا نے دنیا بھر کے 177 نوجوان سائنسدانوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یہ مقابلہ سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں 12 سے 17 فروری 2025 تک منعقد ہوا۔

یہ ناقابل یقین کامیابی عالمی سائنس اور اختراع میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔

۔Sky Force۔اکشے کمار کی پراپیگنڈہ بیسڈ فلم سکاۓ فورس۔صرف چار منٹ کی فلم کا  کاؤنٹر اینالائسز پیش خدمت ہے۔فلم کی شروعات ک...
28/01/2025

۔Sky Force۔
اکشے کمار کی پراپیگنڈہ بیسڈ فلم سکاۓ فورس۔
صرف چار منٹ کی فلم کا کاؤنٹر اینالائسز پیش خدمت ہے۔

فلم کی شروعات کی ہیڈ لائنز۔۔۔ جو کہ بالکل ہو بہو کاپی کی ہیں۔ جیسے وہ بات کر رہے ہیں۔ مزید ان الفاظ کا آگے چل کر ساتھ ساتھ پوسٹ مارٹم کرتا جاؤں گا۔ تاکہ پراپیگنڈے کو کاؤنٹر کیا جا سکے۔

فلمی ڈائلاگ : .1947۔ میں برٹش رول کے ختم ہوتے ہی بھارت کا بٹوارا ہو گیا۔ بٹوارے کے بعد پاکستان نے کشمیر میں گھس بیٹھ کی کوشش کی جسکا انڈین فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
1965 میں اسی مدعے پر دونوں ملکوں کے بیچ جنگ ہوئی۔پاکستان کے صدر ایوب خان کو لگتا تھا امریکہ سے ملے ایڈوانس ویپنز سے پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔
سبق سکھانے کے لئیے بھارت نے اس جنگ میں انڈین ائیر فورس کی انٹری کروائی۔
انڈین ائیر فورس نے پاکستان کے سارے منصوبوں کو ناکام کر دیا۔اپنے کافی علاقے گنوا دینے کے کارن ایوب خان بھی سیز فائر کے لئیے راضی ہو گیا۔

کاونٹر لائن :سب سے پہلی بات اس وقت سویت یونین سپر پاور تھا جو کہ مکمل بھارت کی سپورٹ کر رہا تھا۔ اور مزید یہ کہ

(یہاں لفظ ہے پاکستان نے کافی علاقے گنوا دینے کے کارن ایوب خان بھی سیز فائر کے لئیے راضی ہو گیا )

ساری فلم کا پوسٹ مارٹم اسی ایک لائن میں ہے۔ فلم بناتے وقت پراپیگنڈے کا ٹھیک استعمال کرنا چاہئیے۔ یہ بھی ہم جیسے نا تجربہ کار سکھائیں گے۔

اس لائن کا مطلب یہی ہے کہ انڈیا نے سیز فائر میں بھاگ دوڑ کی۔ جیسا کہ ہماری پیاری جان مطالعہ پاکستان 🙄 میں بھی ایسا ہی لکھا ہے کہ انڈیا نے جب منہ کی کھائی تو سویت یونین اور امریکہ کے پاس بھاگا کہ سیز فائر کرائیں۔ جس پر پاکستان بعد میں راضی ہوا۔ اور اسکے پروف بھی نیچے لگا دو گا۔

سیز فائر والی لائن بالکل اس بات کی سچائی بیان کر رہی ہے کہ واقعی بھارت ہی تو ہار چکا تھا تبھی تو بچاؤ کے لئیے بھاگا۔
اور یہ بات عقل کے پلڑے پر مانی بھی جا سکتی ہے کہ پہل وہی کرتا ہے جسے یقین ہو وہ ایسے ہار چکا ہے۔

خیر فلم میں آگے چلتے ہیں۔

فلمی ڈائلاگ : ۔۔1971۔۔ میں مشرقی پاکستان(بنگلہ دیش) کے مدعے پر تناؤ پھر سے بڑھا اور پاکستان نے انڈین بیسز پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔

ایسا نہیں ہے کہ پاکستان نے حملہ شروع کر دیا۔
ایک بات یاد رکھیں مسلمان صرف الگ ملک چاہتے تھے۔ جب الگ ہو گۓ تو انکا بھارت سے کوئی سروکار نہیں تھا۔
یہ تو بھارت کو ہی ایشو تھا کہ بھارت کو متحدہ ہندوستان ہونا چاہئیے تھا۔ اور وہ چاہتے تھے متحدہ ہندوستان کا کنٹرول ہمارے پاس ہونا چاہئیے ۔ متحدہ ہندوستان والی بات سے وہ ہمیشہ کوشش میں رہے کسی نا کسی طرح پاکستان کو نقصان دیں۔

ویسے بھی وہ چانکیہ کی پالیسیوں کو بطور جنگی پالیسیاں استعمال کرتے ہیں جسکے
مطابق اگر آپ نے امن سے رہنا ہے تو اپنے ہمساۓ کو کبھی امن سے نا رہنے دو۔سازشوں کو پروان چڑھاؤ۔
اگر آپ کا ہمسایا طاقت ور ہے تو اسکے لئیے ( بغل میں چھــــری منہ میں رام رام) والا فارمولا اپناؤ۔

اور بنگلہ دیش پاکستان کی وہ کمزور کڑی تھا جو بھارت کے لئیے تر نوالہ تھا۔ اور یہاں بھارت اپنا وار کر گیا۔

اسکی کچھ وجوہات ہیں۔ جو اگے بیان کروں گا مگر ابھی کچھ لائنز مزید توجہ طلب ہیں۔

جیسا کہ فلم کے ۔3۔ منٹ ۔25۔ سیکنڈ پر ایک ونگ کمانڈر احمد حسین جو کہ مشرقی پاکستان سے ہیں اور انڈیا میں گرفتار ہیں۔

( اسکوارڈن لیڈر افضل ، اور ونگ کمانڈراحمد حسین معمول کی گشت پر تھے اس وقت وہ سیبر طیاروں میں تھے۔ ان پر 10 بھارتی طیاروں نے حملہ کیا۔ جو کہ ہنٹرز ، میگ اکیس ، اور ایس یو سیون طیارے تھے۔ ان میں سے دو کو تو اسکوارڈن لیڈر اور ونگ کمانڈر نے مار گرایا۔ جس میں میگ اکیس اور ہنٹرز طیارے تباہ ہوۓ۔ مگر ذیادہ طیارے ہونے کی وجہ سے اسکوارڈن لیڈر اور ونگ کمانڈر دباؤ میں آۓ اور نشانہ بن گۓ۔ دشمن کے طیاروں کا نشانہ بنتے ہی وہ ایجیکٹ کر گۓ ) مگر پھر کبھی نا مل سکے۔

اس فلم میں دکھایا گیا کہ پاکستانی ونگ کمانڈر احمد حسین نے انڈین ائیر فورس کی بیس پر حملہ کیا۔ مگر یہ سچ نہیں ہے انفارمیشن آن دی ریکارڈ موجود ہے ۔ انڈیا معصوم بننے کے چکروں میں ہے۔ حالانکہ انڈیا نے مشرقی پاکستان میں حملہ کیا تھا۔

اب یہ نہیں معلوم کہ ایجیکٹ کے بعد وہ مکتی باہنی کے ہاتھوں گرفتار ہوۓ یا انڈیا نے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے کوئی معلومات نا ملیں لیکن فلم میں دکھایا گیا وہ انڈیا کے ہاتھوں گرفتار ہوۓ ۔

اور گرفتاری کے بعد کچھ یوں پراپیگنڈہ بیسڈ مووی میں باتیں ہوتی ہیں۔

اکشے کمار پوچھتا ہے کہ گیلنٹری ایوارڈ ملا ہے نا؟

تو احمد حسین کہتے ہیں پاکستانی گیلنٹری ایوارڈ ستارہ جراءت۔1965۔

اکشے کمار کہتا ہے کہ ۔1965۔ کی جنگ تو آپ ہار گۓ تھے۔ آپ کے ہاں ہارنے کے بعد بھی ستارے دیتے ہیں؟

( یہاں پر یاد رکھیں۔ ابھی نندن کو چپیڑیں پڑنے کے بعد بھارت کا سب سے بڑا ایوارڈ ویر چکر دیا گیا۔ ابھیندن کے والد ائیر مارشل ایک تامل فلم ( کاترو ویلیدئی 2017) کےکنسلٹنٹ تھے اس فلم میں ایسا ہی ہوا تھا ایک پائلٹ پاکستان پر حملہ کرتے ہوۓ شکار ہوا اور ایجیکٹ کر گیا۔ اسے بھی چپیڑیں پڑی تھیں اسکے ساتھ بھی ابھی نندن والی کہانی ہوئی تھی اسے بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔) والد کی کہانی بیٹے نے سچ کر دکھائی۔سیم ٹو سیم بالکل وہی کہانی۔ فلم کے صرف 2 سال بعد حقیقت ہوئی۔
اور ہارنے پر ایوارڈ دینا بھارت میں رہا ہے پاکستان میں نہیں۔
اکشے کمہار کو شاید یہ معلوم نہیں ہے۔

یہ ابھی تو تین منٹ کی فلم کا پوسٹ مارٹم پے۔مزید یہ لمبا ہو جاۓ گا اس پر نہیں لکھ رہا۔ اور مزہد فلم دیکھنے کا بھی موڈ نہیں۔ کیونکہ دیگ کے چند چاول بتا دیتے ہیں دیگ کیسی بنی ہے۔

۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں 71 کی کہانی کی طرف۔ یہ حقائق کیا ہیں۔

جیسا کہ پاکستان کا ذیادہ فوکس مغربی پاکستان پر تھا کیونکہ شاہی تخت مغربی پاکستان میں تھا ملک یہاں سے کنٹرول ہوتا تھا تو پاکستان کی تمام تر سیکیورٹی اور طاقت کا محور مغربی پاکستان میں تھا۔

دوسرا پوائنٹ یہ تھا کہ مجیب الرحمٰن 1947 سے بھی کافی پہلے سے بنگال تحریک چلا رہے تھے زبان کی بنیاد پر۔ پاکستان بنتے ہی پاکستان میں شامل تو ہوۓ مگر انکی ہمیشہ اندرونی تحریک الگ زبان رہی۔

تیسرا پوائنٹ ہمارے چند سیاسی اور ملٹری کے لوگ بھی حکمرانی کے خواب میں تھے۔ میں کسی سیاستدان کو پوائنٹ آؤٹ نہیں کرنا چاہتا مگر یہ حقیقت ہے۔

دشمن کو چوتھا پوائنٹ یہ ملا تھا کہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان ۔2200۔ کلو میٹر کا فاصلہ تھا۔ جب چاہتا ہندوستان دونوں حصوں کا رابطہ منقطع کر سکتا تھا
یہ سب سے مین اور بڑا پوائنٹ تھا۔

پانچواں پوائنٹ یہ تھا کہ پاکستان نے مشرقی حصے میں ایک لیفٹینینٹ جنرل رکھا جو کہ نیازی صاحب تھے۔
اور انکے انڈر ـ1969ـ تک ۔12000۔ سے ۔20۔ ہزار فوج تھی۔ اسکے بعد ۔1970۔ تک انکے انڈر ۔34000۔ سے ۔45000۔ تک فوج دی گئ۔ جن میں کچھ رضاکار ، پیرا ملٹری ٹروپس ،وغیرہ وغیرہ

یعنی طاقت کا محور مغربی پاکستان تھا تو مشرقی پاکستان میں کم فوج رکھی گئ۔ جس سے دشمن کو آسانی تھی۔ اور یہ کمزور کڑی دشمن کے لئیے بہت کار آمد تھی۔

اور ایک چیز بتاتا چلوں کہ بنگال دو حصوں میں بٹا تھا۔ ایک حصے کا نام تھا مشرقی بنگال۔ دوسرے حصے کا نام تھا مغربی بنگال۔

صورتحال یہ تھی جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی وہ علاقے پاکستان کو دئیے گۓ۔ جیسا کہ مشرقی بنگال میں مسلمان بنگالی زیادہ تھے۔

اسی طرح مغربی بنگال میں ہندو بنگالی زیادہ تھے۔ تو وہ حصہ تقسیم کے بعد ہندوستان کے پاس چلا گیا۔

سین کچھ یوں تھا مشرقی بنگال جہاں مسلمان آباد تھے۔ انگریزوں نے اس ایریا کو فیکٹریز کے لحاظ سے کم تر رکھا اور مغربی بنگال کو عروج دیا جہاں ہندو آباد تھے۔

پاک بھارت آذادی کے بعد مسلمان مزدور بارڈر کراس کر کے مغربی بنگال کام کے لئیے جایا کرتے تھے۔ وہسے بھی آذادی سے پہلے وہ ایک ہی تو تھے۔یہ بارڈر کراسنگ وہاں آج بھی جاری ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں دیکھا ہوگا کہ سیف علی خان پر جو حملہ آور کے شبے میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ بھی بارڈر کراس کر کے بھارت میں رہ رہا تھا۔

جب مشرقی بنگال یعنی مشرقی پاکستان کے لوگ مغربی بنگال یعنی بھارت کے حصے میں جاتے تو وہاں انکی برین واشنگ کی جاتی۔ اس کے بعد روس نے بھی انڈیا کو فنڈنگ دی جس سے مشرقی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پراپیگنڈہ ریڈیو اسٹیشن قائم کئیے گۓ۔ اور اس طرح انڈیا مکتی باہنی کو کھڑا کرنے میں کامیاب ہوا۔

مجیب اندر سے بے شک الگ بنگال کا حامی تھا مگر ظاہری طور پر پاکستان کا ساتھ دے رہا تھا۔ جب مغربی پاکستان کے ایک عظیم سیاستدان نے ہارنے کے باوجود انکو تخت پر آنے کا موقع نا دیا اور اُدھر تم اور اِدھر ہم کا نعرہ لگایا تو یوں دشمن اپنی چال میں کامیاب ہوا اور مکتی باہنی کو ایکٹو کر دیا۔

وہاں موجود 34000 فوجیوں کے مقابلے پر لاکھوں میں انڈین فوج اور اڑھائ لاکھ کے لگ بھگ مکتی باہنی تھے۔

(مکتی باہنی ایک بنگالی لفظ ہے جسکا مطلب ہے آذادی کی فوج)

مکتی باہنی کیونکہ انڈیا کے مغربی بنگال سے ٹرینڈ تھی تو انہوں نے گوریلا وار اور پراپیگنڈہ کے ذریعے مزید لوگوں کو ورغلایا۔ گاؤں محلوں پر حملہ آور ہوتے پاکستان کے حق میں موجود بنگالیوں کے گاؤں لوٹتے ، عزتیں لوٹتے اور دوسرے حصوں میں پھیلا دیتے کہ پاکستانی فوج نے یہ سب کیا ہے۔ اور پھر پاکستانی فورسز پر گوریلا کاروائیاں کرتے اور پھیلاتے یہ گاؤں والوں نے بدلا لیا۔اور مزید ذہن خراب کرتے۔ اوپر سے سونے پر سہاگہ انڈین پرنٹ میڈیا اور ریڈیو کام دکھا رہے تھے۔

یوں جب اسلحہ راشن سب ختم ہوا کافی شہادتیں ہوئیں تو ۔15۔ سے ۔27000۔ کے درمیان فوجیوں نے سرینڈر کیا۔ اور انکے ساتھ موجود مشرقی پاکستان( مشرقی بنگال موجودہ بنگلہ دیش) میں موجود مغربی پاکستان کے سویلینز جنکی تعداد ۔65۔ سے ۔70۔ ہزار کے درمیان تھی انہوں نے سرینڈر کیا۔
یعنی سویلینز اور فوجیوں کو کل ملا کر 90 ہزار افراد نے سرینڈر کیا اور پاکستان کو دو لخت ہونا پڑا۔
جو کہ بے شک دشمن کے پاس 90 فیصد زیادہ ایج تھا مگر اس میں 10 فیصد ہماری نا اہلی اور سیاسی لالچ بھی شامل تھا۔

اس فلم کو دیکھا تو مکمل نہیں بس شروعاتی لائنز سن کر ہی سوچا آپ تک حقائق پہنچا سکوں۔ جو کام دشمن اپنی فلموں سے کر رہا ہے۔ سوچا انکے پراپیگنڈہ میں پھنسنے کی بجاۓ یہ معلومات آپ تک پہنچا سکوں۔

باقی جو آگے کی سٹوری ہے جیسا کہ ابھینندن والا واقعہ وہ تو آپ سب دیکھ چکے ہیں اسکی کیا حقیقت ہے۔ اس پر لکھنا ضروری نہیں سمجھتا۔ غرض یہ کہ پوری مووی پراپیگنڈہ کی کھچڑی ہے۔ صرف انجواۓ کرنے کی حد تک دیکھیں۔

کچھ ہندوستانی سوشل میڈیا پر خوشی سے چہک رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ   J-10C حال ہی میں لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گ...
27/01/2025

کچھ ہندوستانی سوشل میڈیا پر خوشی سے چہک رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ J-10C حال ہی میں لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گیا‼️
یہ تصاویر PLAAF، چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی ہیں اور ظاہری شکل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ J-10C موک اپ ہے۔
یہ سدرن تھیٹر کمانڈ کے فائر فائٹنگ بریگیڈ کی ایک خاص صورتحال سے نمٹنے کی مشق تھی۔
ایک بار پھر یہاں نظر آنے والا J-10C عملے کو تربیت دینے کے لیے صرف ایک ماڈل/میک اپ ہوائی جہاز تھا۔
بیچاروں نے جو خوشی سے ناچتے ہوۓ مٹھائیاں کھائی ہیں اب گلے میں ہاتھ
ڈال کر سب اگل ڈالیں۔ خوشی وقتی ثابت ہوئی آپ کی۔ 🤦‍♂️

حالیہ دنوں میں سائبر سیکیورٹی کے میدان میں متعدد اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں:پاکستان کی عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں تر...
21/01/2025

حالیہ دنوں میں سائبر سیکیورٹی کے میدان میں متعدد اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں:

پاکستان کی عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں ترقی: پاکستان بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جاری کردہ عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 میں ٹئیر-1 (رول ماڈلنگ) درجہ بندی میں شامل ہو کر سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی سائبر سیکیورٹی پالیسی، سی ای آر ٹی قواعد، اور نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر جیسے اقدامات کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
ایکسپریس اردو

نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان معاہدہ: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل)، اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے اپنے سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے معاہدے کیے ہیں۔ اس اشتراک کے تحت، یہ ادارے سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مشترکہ جوابی اقدامات کریں گے۔
DAILY JANG

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ: ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی شائع کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سائبر سیکیورٹی چیلنجز میں جغرافیائی سیاست میں رونما ہونے والی سنگین اور پیچیدہ تبدیلیوں کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 60 فیصد اداروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاست کی بدلتی صورتحال ان کی سائبر سیکیورٹی کی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوئی ہے۔
DAWN NEWS

سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی ماہرین کی طلب میں اضافہ: سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی 'کریٹر لیبز' کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر پائے جانے والے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب میں 'سائبر کرائمز' روکنے کے لیے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 کے دوران سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی ماہرین کی تلاش کے معاملے میں 133.3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
AL ARABIYA URDU

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہیں کہ دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور مختلف ممالک اور ادارے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملیوں اور وسائل کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

۔
۔
۔


سیاسیوں کے سوشل میڈیائی اکاؤنٹس کو دیکھا جاۓ تو کچھ یوں بونگیاں ہوتی ہیں۔✔ "بھارت یا امریکہ اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ انکو...
22/10/2024

سیاسیوں کے سوشل میڈیائی اکاؤنٹس کو دیکھا جاۓ تو کچھ یوں بونگیاں ہوتی ہیں۔

✔ "بھارت یا امریکہ اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ انکو کیا پڑی ہے کہ پاکستان جیسے غریب ملک سے دشمنی کریں۔ انکو پتہ ہے یہ بھوک سے ہی مر جائیں گے"

مگر گراؤنڈ لیول پر دیکھا جاۓ تو 27 فروری کو ان سیاسیوں کی باجیوں کی شادی پر دو جہاز پٹاخے پھوڑنے تو ہرگز نہیں آۓ تھے۔نا ہی امریکہ اور روس اس خطے میں آپ کی پھپھو کی شادی پر ناچنے آۓ تھے،

✔ حال ہی کی خبر سنیں۔
امریکا کی جانب سے پاکستان اور ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگرام میں مدد پر26 اداروں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 26 سے زائد اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے، جو پاکستان اور ایران میں ہتھیاروں اور ڈرون ترقیاتی پروگراموں کی مبینہ حمایت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد کے دیگر مسائل میں ملوث تھے۔

امریکی وزارت کامرس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن 26 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سے زیادہ تر پاکستان، چین، اور یو اے ای میں واقع ہیں۔

بیٹا آپ فیڈر میں دودھ پئیں اور "چل چھیاں چھیاں والے نقلی پستول سے کھیلیں" پاکستان کی غربت اور دفاع پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ آپ کا باپ امریکہ بھی ہم سے خوف کھاتا ہے۔

غربت کی ہی بات کرتے ہیں تو سنیں۔
✔ اس وقت پاکستان پر 131 بلین ڈالر قرض ہے۔
✔ انڈیا پر 700 بلین ڈالر قرض ہے۔
✔ بنگلہ دیش پر 103 بلین ڈالر قرض ہے۔
✔ امریکہ پر 35000 پینتیس ہزار بلین ڈالر قرض ہے۔
✔ برطانیہ پر اس وقت 3750بلین ڈالر قرض ہے۔

جو امیر بنے ہیں حالانکہ وہاں حلال حرام کی تمیز نہیں ہر طرح کی آزادی ہر کام کی مکمل آزادی اسکے باوجود وہ اتنا قرض میں دھنسے ہیں۔ ہر جگہ کرپٹ معافیا موجود ہے۔ تو آپ ہمیں غریبی کا طعنہ دے کر اپنی ہی پیدائش پر لعنت بھیج رہے ہین۔ قرض لینا اچھا نہیں ہے میں اسکا مخالف ہوں ۔ حالانکہ یہیں پر منصفانہ قانون بن جاۓ تو ہم قرض دینے والوں میں سے ہونگے۔ اور ماضی میں ملکوں کو قرض دیتے بھی رہے ہیں۔

04/10/2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،اسلام آبادمیں فوج تعینات کرنےکاحکم۔اس دوران کئ جماعتوں کو مروڑ اٹھے گی،حالات خراب کرنے کی کوشش ہوگی۔

ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ ہماری اپنی پالیسی اور اپنا آئین ہے۔ہم اپنی دبنی عبادات میں آزاد ہیں۔الگ وطن کا نظریہ ہی یہی تھا کہ...
03/08/2024

ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ ہماری اپنی پالیسی اور اپنا آئین ہے۔
ہم اپنی دبنی عبادات میں آزاد ہیں۔
الگ وطن کا نظریہ ہی یہی تھا کہ ایک ایسا ملک کا قیام جہاں اپنے دینی اور دنیاوی اصولوں کی پریکٹس کر سکیں۔
باقی اگر کسی کو لگتا ہے ہم آزاد قوم نہیں ہیں اور اس اگست میں کسی نے رولا ڈالنا ہے تو وہ وہ پیشگی بتا دے تاکہ انکو مقبوضہ فیملی تصور کیا جاۓ۔ کہ انکے گھر رنڈین گھسے ہوۓ ہیں اور قابض ہیں۔

Address

Islamabad
Islamabad
45600

Telephone

+923011075554

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ساٸبر شارک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ساٸبر شارک:

Share