13/09/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🌹 راہِ نجات کی جانب سے ایک اہم اپیل 🌹
الحمدللہ، راہِ نجات ہر سال رمضان المبارک کے علاوہ بھی مرحومین کے ایصالِ ثواب اور نیک مقصد کے تحت مستحق اور یتیم بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کرتی ہے۔
ہم اپنے تمام معزز ممبران سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کارِ خیر میں حسبِ استطاعت اپنا حصہ ضرور شامل کریں۔ آپ کی معمولی سی معاونت بھی کسی یتیم یا مستحق بچے کے لیے خوشی اور سہارا بن سکتی ہے، اور ان شاء اللہ اس کا ثواب ہمارے مرحومین کو بھی پہنچے گا۔
آئیے، مل کر اس نیک عمل کو جاری رکھیں اور اپنے مرحومین کے لیے صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
منجانب: راہِ نجات