27/05/2026
اس عیدالاضحیٰ پر جہاں ہم اپنوں کے ساتھ خوشیوں بھرا وقت گزار رہے ہیں، وہیں بے شمار تھیلیسیمیا فائٹرز اپنی زندگی کی جنگ خاموشی سے لڑ رہے ہیں — عید کی خوشیوں کے بجائے خون کی بوتلوں کے سہارے۔
ان ننھے بہادروں کی ہمت ہمیں قربانی، صبر اور امید کا اصل مطلب سکھاتی ہے۔
آئیے اس عید کو صرف جانور کی قربانی تک محدود نہ رکھیں بلکہ انسانیت، محبت اور احساس کی بھی مثال بنائیں۔
آپ کا ایک خون کا عطیہ کسی بچے کی مسکراہٹ، کسی ماں کی دعا، اور کسی زندگی کی امید بن سکتا ہے۔
ٹیم دی بلڈ ہیروز کی جانب سے تمام تھیلیسیمیا فائٹرز اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو عید مبارک۔ 🌙✨
آئیے مل کر تھیلیسیمیا فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں.