Muhammadi Aghosh

Muhammadi Aghosh Muhammadi Aghosh foundation is home to many orphan childrens. Donate us

14/10/2025

انسان کی یاداشت کتنی ہی کمزور ہو لیکن وہ اپنے ساتھ گزرے اذیت کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتا

13/10/2025

محمدی آغوش کے یتیم بچے ملکی حالات اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے لیے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوے ہیں

11/10/2025

جب در بند ہوتے ہیں، اللہ ایک نیا دروازہ کھول دیتا ہے

لاک ڈاؤن کے دنوں میں، ایک مسافر اسلام آباد میں پھنس گیا — اکیلا، پریشان، اور بے سہارا۔
لیکن محمدی آغوش اسلام آباد نے اس کے لیے اپنے دروازے کھول دیے

یہ وہی لمحہ تھا جب انسانیت نے پھر سے جیت لیا۔
آج وہی مہمان اپنی کہانی سنا رہا ہے — محبت، سہارا، اور امید کی کہانی۔

محمدی آغوش — جہاں ہر دروازہ انسانیت کے لیے کھلتا ہے۔

11/10/2025

محمد بلال کے لیے ایک خوبصورت سی لائن

11/10/2025
*🥀آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے، زندگی میں بانٹنا شروع کر دیں۔**مساکین بوجھ نہیں**رزق کا ذریعہ ہیں**سڑکوں، بازاروں میں پھرنے و...
10/10/2025

*🥀آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے، زندگی میں بانٹنا شروع کر دیں۔*

*مساکین بوجھ نہیں*
*رزق کا ذریعہ ہیں*
*سڑکوں، بازاروں میں پھرنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو صدقہ خیرات دینے کی بجائے اپنے جاننے والے مستحق رشتہ داروں اور غریبوں، مسکینوں، یتیموں کو دیں*
*آج مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں*
*مہنگائی اتنی ہے کہ لوگوں کے کچن بھی ٹھیک سے نہیں چل رہے*
*بچارے سفید پوش ہر روز اپنی آمدنی کے مطابق اتنا راشن خریدتے ہیں کہ*
*جس سے ایک دن بھی گزارا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔*
*اپنے قریبی کریانہ سٹور پر جاکر تھوڑی دیر ویزٹ کریں*
*آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے محلے میں کتنے سفید پوش ہیں*
*اس سے پہلے آپ کے رشتہ داروں یا گلی محلے میں کوئی مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر خودکشی کرے*
*یا غلط راستے پر چل پڑے*

👈🏻🔴 *اپنی آمدنی میں سے چپکے سے صدقہ خیرات کریں۔*

سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گامیں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
10/10/2025

سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا

09/10/2025

محمدی آغوش میں آج بچوں کی سب سے لاڈلی ڈونر وحیدہ صدیقی نے بچوں کے لیے رات کے کھانے کا انتظام کیا ائیں آپ بھی اس کار خیر میں شامل ہوں اور محمدی آغوش کے بچوں کی کفالت میں ہمارا ساتھ دیں۔

*محمدی آغوش: ایک روشن مستقبل کی تعمیر*معاشرے کے قلب میں امید کی ایک کرن کی حیثیت سے، محمدی آغوش ایک منفرد فلاحی ادارہ ہے...
09/10/2025

*محمدی آغوش: ایک روشن مستقبل کی تعمیر*

معاشرے کے قلب میں امید کی ایک کرن کی حیثیت سے، محمدی آغوش ایک منفرد فلاحی ادارہ ہے جو صرف ایک پناہ گاہ نہیں، بلکہ ایک مکمل گھر ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایک ایسی آغوش فراہم کرنا ہے جہاں وہ زمانے کے سرد و گرم سے محفوظ رہ کر بہترین پرورش پا سکیں۔ یہاں ہر بچے کو ایک خاندان جیسی محبت، اپنائیت اور تحفظ کا احساس دلایا جاتا ہے، تاکہ وہ یتیمی کے احساسِ کمتری سے نکل کر ایک پراعتماد زندگی کا آغاز کر سکیں۔

محمدی آغوش میں بچوں کی بنیادی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ انہیں نہ صرف معیاری رہائش اور متوازن خوراک فراہم کی جاتی ہے، بلکہ جدید تعلیمی اداروں میں اعلیٰ اسکولنگ اور صحت کی بہترین سہولیات تک رسائی بھی یقینی بنائی جاتی ہے۔ ادارے کا ماننا ہے کہ جسمانی اور ذہنی صحت، ایک مضبوط شخصیت کی تعمیر کے لیے لازم و ملزوم ہیں، اسی لیے بچوں کی نفسیاتی نشوونما پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔

تاہم، محمدی آغوش کا وژن محض کفالت تک محدود نہیں۔ اس ادارے کا امتیازی پہلو بچوں کی ہمہ جہت تربیت ہے۔ یہاں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں معاشرتی و شہری شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ مباحثوں، ورکشاپس اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے ان میں خود اعتمادی پیدا کی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل بن سکیں۔

اس جامع تربیت کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو کل معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے اس کے کارآمد، فعال اور باوقار ستون ثابت ہوں۔ محمدی آغوش ایک نسل کی آبیاری کر رہا ہے جو علم، ہنر اور بلند کردار سے لیس ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔

اگر آپ اس عظیم مقصد کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں یا اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو رابطہ کر کے ادارے کی کاوشوں کو مزید تقویت پہنچا سکتے ہیں۔

09/10/2025

ہمارے بڑے پیارے بھائی دوست انکا بیٹا کافی عرصہ سے بیمار ہے آج انہوں نے محمدی آغوش کے بچوں سے دعا کے لیے کہا محمدی اغوش کے بچے اپنے ہر اس ڈونر دوست اور ہر اس انسان کے لیے دعا گو ہیں جو کسی نا کسی طرح سے انکے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ائیں آپ بھی محمدی آغوش کے بچوں کی کفالت میں اپنا حصہ ملائیں ہمارہ رابطہ نمبر 03149032724
ہمارا ایڈریس
غوری گارڈن مین لہترار روڑ گلی نمبر تین مکان نمبر دو اسلام آباد

Address

Street No 3 Ghouri Garden
Islamabad

Telephone

+923149032724

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammadi Aghosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Muhammadi Aghosh:

Share