All Pakistan srbc/ATV Media employees federation-CBA

Call Directions

All Pakistan srbc/ATV Media employees federation-CBA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from All Pakistan srbc/ATV Media employees federation-CBA, H-9 . plot 36 islamabad, Islamabad.

05/10/2026

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کے 8کڑور کے جوتے
وفاق کے وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطااللہ تاڑر نے
اے ٹی وی / ایس آر بی سی کو بند کر دیا جو وفاق کا قومی اثاثہ تھا پی ٹی وی کے بعد دوسرا بڑا چینل مگر نہ تو ان ملازمین کا سوچا گیا جو 35/40 سال سروس کر چکے اور جن ملازمین نے اتنی ہی سروس کرنا تھی پچھلے 32 ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گی 21 ملازمین اسی پریشانی کی حالت میں دنیا سے چلے گے جو ملازمین زندہ وہ بھی زندہ لاش بن چکے مگر 8کڑرو کے جوتے لازمی تھے اے ٹی وی/ ایس آر بی سی کے ملازمین کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں
مگر 8کڑرو کے جوتے لازم تھے
اے ٹی وی/ ایس آر بی سی ملازمین کے پاس نہ میڈیسن نہ گھر کرایہ نہ بچوں کی فیس کے پیسے ہیں
مگر 8کڑرو کے جوتے لازم تھے
مگر سوال یہ ہے کہ ریاست کہاں ہے
اے ٹی وی/ ایس آر بی سی کے ملازمین کس سے سوال کریں
کون دیے گا جواب

28/09/2026
جناب محسن نقوی کے نام اہم پیغام
24/09/2026

جناب محسن نقوی کے نام اہم پیغام

17/09/2026

*بے روزگاری سے بڑی بھی کوئی بیماری ہے؟*
اے ٹی وی کے ملازمین کی خاموش موتیں اور ریاست کے بے حس دروازے

*تحریر: رانا عمران شمس*

کبھی کبھی انسان بیماری سے نہیں مرتا، بے بسی سے مر جاتا ہے۔
کبھی بیماری جان نہیں لیتی، بلکہ خالی جیب، بند چولہا، بچوں کی فیس، مکان کا کرایہ اور مہینوں کی رکی ہوئی تنخواہ انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہے۔
آج شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی (SRBC/ATV) کے ملازمین کا معاملہ اسی تلخ حقیقت کی تصویر بن چکا ہے۔
یہ کوئی عام نجی ادارہ نہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق SRBC ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو A-TV اور FM 94.6 چلاتی ہے اور قومی نشریاتی اداروں میں شامل ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ جس ادارے سے برسوں لوگوں کے گھروں کے چولہے جلتے رہے، آج اسی ادارے سے وابستہ خاندان اپنے چولہے جلانے کے لیے ترس کیوں رہے ہیں؟
جون 2026 میں ملازمین کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 280 ملازمین کو 32 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اور بقایاجات اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ اسی موقع پر 19 ایسے ساتھیوں کی وفات کا بھی ذکر کیا گیا جو اس طویل مالی بحران کے دوران اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ اور آ ج ایک اور ساتھی *سخاوت حسین* بےروزگاری تنگ دستی اور خالی جیب، منسٹری انفارمیشن کے منسٹر عطاء تارڑ کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔
یہ اعداد صرف اعداد نہیں۔
ہر عدد کے پیچھے ایک گھر ہے۔
ہر گھر کے پیچھے بچے ہیں۔
ہر بچے کے پیچھے ایک باپ یا ماں ہے۔
اور ہر خاندان کے پیچھے ایک ایسی زندگی ہے جو تنخواہ کے انتظار میں برسوں سے رکی ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے بھی SRBC کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمپنی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت liquidation کے مرحلے میں ہے، بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کیے جا چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے سامنے ادارے کی واجبات اور بحالی کا منصوبہ زیرِ غور تھا۔ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ کمپنی کا کوئی ملازم بے روزگار نہ ہو۔
*تو پھر سوال صرف یہ نہیں کہ SRBC کیوں ڈوبا* ؟
اصل سوال یہ ہے کہ:
اس ڈوبتے ہوئے جہاز میں بیٹھے انسانوں کو بچانے کے لیے کس نے کیا کیا؟
اگر ایک ملازم کئی ماہ بلکہ کئی سال تک تنخواہ کے بغیر رہے تو وہ اپنے بچوں کی تعلیم کیسے جاری رکھے؟
اگر وہ بیما

death no 21 ATV/SRBC EMPLOYEES عطااللہ تارڈ انفارمیشن منسٹر صاحب ملازمین مر رہے ہیں
16/09/2026

death no 21 ATV/SRBC EMPLOYEES
عطااللہ تارڈ انفارمیشن منسٹر صاحب ملازمین مر رہے ہیں

16/09/2026

Atv

16/09/2026

atv srbc

16/09/2026

Address

H-9 . Plot 36 Islamabad
Islamabad
82303

Telephone

+923438686510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan srbc/ATV Media employees federation-CBA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share