Umar Welfare Foundation

Umar Welfare Foundation Free food, education, and employment for the underprivileged. Join us for positive change.

Free Meals for the Needy! 🌟
In the spirit of compassion and kindness, we are extending a helping hand to the underprivileged. Join us in our mission to provide free meals to the poor and needy.
🍲 What We Offer:
Nutritious and delicious meals
Served with love and care
No one deserving goes to bed hungry
🤝 How You Can Contribute:
Volunteer your time
Donate to support the cause
Spread the word in you

r community
🌐 Contact Us:
Umar Welfare Foundation
0312 9741347
Let's come together to make a difference in the lives of those less fortunate. Every meal counts, and every act of kindness brings us closer to a hunger-free community.
🙏 Join Us in the Fight Against Hunger! 🙏

غربت کا خاتمہ: سرکاری اعداد و شمار بمقابلہ تلخ حقیقتپاکستان میں غربت کی لکیر محض ایک عدد نہیں، بلکہ کروڑوں انسانوں کی بق...
20/04/2026

غربت کا خاتمہ: سرکاری اعداد و شمار بمقابلہ تلخ حقیقت
پاکستان میں غربت کی لکیر محض ایک عدد نہیں، بلکہ کروڑوں انسانوں کی بقا کی جنگ ہے۔ جب سرکاری اعداد و شمار اور عوامی حالات میں فرق واضح ہو جائے، تو وہاں محض ہمدردی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن اسی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اپنے "کاروبار پروگرام" کے ذریعے غربت کے اندھیروں میں امید کی کرن بن رہی ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کو صرف وقتی امداد دینا نہیں، بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خود مختار ہو سکیں۔

آج کے اس کڑے وقت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ غربت کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکا جا سکے۔

آئیے مل کر ہاتھ بٹائیں! * خوددار بنے، خوشحال بنے۔

18/04/2026

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق افراد کے لیے روزگار کا ذریعہ بنیں۔ اپنے گھروں میں موجود سوکھی روٹیاں، کباڑ (جیسے گتہ، پلاسٹک بوتلیں وغیرہ) اور دیگر غیر استعمال شدہ اشیاء ضائع کرنے کے بجائے فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں۔ آپ کی یہی معمولی سی چیزیں کسی ضرورت مند کے لیے کاروبار کا ذریعہ بنتی ہیں، جس سے وہ باعزت طریقے سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر اپنے گھر کا خرچ خود اٹھا سکتا ہے۔ آئیے اس نیک کام میں شامل ہوں اور کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنیں۔

نقد رقم فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹ یا ایزی پیسہ / جاز کیش کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔

Donations Details (Umar Welfare Foundation):
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
EasyPaisa / JazzCash Number: 0312 9741347
Account Title: Umar Abdul Majid

شیشے کی بوتلیں، ٹوٹا ہوا شیشہ اور گھر میں موجود فالتو کپڑے ضائع کرنے کے بجائے عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کریں اور ثوا...
17/04/2026

شیشے کی بوتلیں، ٹوٹا ہوا شیشہ اور گھر میں موجود فالتو کپڑے ضائع کرنے کے بجائے عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کریں اور ثواب کمائیں۔

آپ کی یہ بظاہر معمولی اشیاء کسی مستحق کے لیے روزگار کا ذریعہ بن سکتی ہیں، جس سے وہ باعزت طریقے سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔ آئیے اس نیکی کے کام میں شامل ہوں اور کسی کی زندگی سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Donations Details (Umar Welfare Foundation):
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
EasyPaisa / JazzCash Number: 0312 9741347
Account Title: Umar Abdul Majid

اگر کمانے کا راستہ مل جائے تو کوئی بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہیں ہوتا۔ عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحق افراد کو کاروبار لگا ...
14/04/2026

اگر کمانے کا راستہ مل جائے تو کوئی بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہیں ہوتا۔ عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحق افراد کو کاروبار لگا کر دے رہا ہے تا کہ اپنے لیے باعزت طریقے سے حلال روزی کما سکے، آپ تمام مخیر حضرات سے اس نیک کام میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں آیئے عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل غریبوں کو کاروبار فراہم کریں اور انہیں باعزت روزگار کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیں۔

Donations Details (Umar Welfare Foundation):
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
EasyPaisa / JazzCash Number: 0312 9741347
Account Title: Umar Abdul Majid

🌿 خدمت کا نیا انداز – عمر ویلفیئر فاؤنڈیشنگھر میں موجود استعمال شدہ یا فالتو اشیاء جیسے سوکھی روٹی، گتہ، پلاسٹک کی بوتلی...
08/04/2026

🌿 خدمت کا نیا انداز – عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن

گھر میں موجود استعمال شدہ یا فالتو اشیاء جیسے سوکھی روٹی، گتہ، پلاسٹک کی بوتلیں، کاغذ اور دیگر قابلِ فروخت سامان ضائع کرنے کے بجائے عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کریں۔

یہی “کباڑ” ہمارے لیے ذریعہ بنتا ہے کہ ہم اسے استعمال کر کے مستحق اور محنت کش افراد کے لیے چھوٹے کاروبار قائم کریں، تاکہ وہ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

🤲 آئیے! اس نیکی کے کام میں شامل ہوں
✨ آپ کی یہ معمولی چیزیں بھی کسی کی زندگی بدل سکتی ہیں اور آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن سکتی ہیں۔

Donations Details (Umar Welfare Foundation):
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
EasyPaisa / JazzCash Number: 0312 9741347
Account Title: Umar Abdul Majid

30/03/2026

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ کے صدر برائے خیبر پختونخوا جناب حاجی اکرام خان صاحب نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ ان کے صاحبزادے عمر خان، جو کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جدوجہد کے بعد اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے، انہی کی یاد میں اس فاؤنڈیشن کا آغاز کیا گیا۔

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ علاقے کے یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن نہ صرف غریب خاندانوں کو راشن فراہم کرتی ہے بلکہ نقد مالی امداد، علاج معالجے کی سہولیات، چھوٹے کاروبار قائم کرنے میں مدد، اور ضرورت مند افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم، روزگار اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک باعزت اور بہتر زندگی ممکن بنائی جا سکے۔

باجوڑ میں سخت حالات اور پسماندگی کی وجہ سے غربت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ دور دراز علاقوں میں کچے مکانات ہیں جہاں تک سڑکیں بھی نہیں جاتیں، اور وہاں کے رہائشی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آگے بڑھیں اور اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد بھی کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔ چاہے آپ کا تعاون چندے، زکوٰۃ، صدقات یا کسی بھی صورت میں ہو، عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ کا ساتھ دے کر آپ باجوڑ کے غریب اور مستحق طبقے کی مدد میں شامل ہو سکتے ہیں۔

جناب حاجی اکرام خان صاحب
Contact: 0300-0900014
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – مین آفس (اسلام آباد)
جناب عمر عبد الماجد صاحب
Contact: 0312-9741347
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ
خدمتِ انسانیت ہمارا عزم

27/03/2026

🌙 اہلِ خیر حضرات سے اپیل – خدمتِ انسانیت

ایک بھائی کی والدہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

📊 صورتحال کچھ یوں ہے:
▪️ ماہانہ علاج کا خرچ: تقریباً 1,50,000 روپے
▪️ گھر کی آمدن: صرف 20,000 روپے

ایسی حالت میں اس خاندان کے لیے علاج جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

🤲 ہم تمام مخیر حضرات سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ
اس مریضہ کی مدد کے لیے آگے آئیں اور اپنا زکوٰۃ، صدقہ اور خیرات عطیہ کریں،
تاکہ بروقت علاج ممکن بنایا جا سکے۔

✨ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی کسی کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مریضہ کو مکمل شفا عطا فرمائے اور آپ سب کے عطیات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

جناب حاجی اکرام خان صاحب
Contact: 0300-0900014
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – مین آفس (اسلام آباد)
جناب عمر عبد الماجد صاحب
Contact: 0312-9741347
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ
خدمتِ انسانیت ہمارا عزم




26/03/2026

🌙 خدمتِ انسانیت – عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ

چند دن پہلے ایک بے بس بھائی کی کال
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ کو موصول ہوئی، جس میں اس نے بتایا کہ
وہ خود بھی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے چھوٹے بھائی اور چھوٹی بہن دونوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

فاؤنڈیشن کی ٹیم نے فوری طور پر اس سے ملاقات کی اور اپنی استطاعت کے مطابق ابتدائی مدد فراہم کی۔

الحمدللہ! ہم نے اس خاندان سے وعدہ کیا ہے کہ
ان شاء اللہ انہیں لاہور کے ہسپتال لے جا کر ان کے علاج کا بندوبست بھی کریں گے۔

🤲 یہ ایک نہایت حساس اور مشکل صورتحال ہے،
اس لیے ہم تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ
اس خاندان کی مدد کے لیے آگے آئیں اور عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔

اللہ تعالیٰ ان مریض بچوں کو مکمل شفا عطا فرمائے اور ہم سب کو خدمتِ خلق کی توفیق دے۔ آمین۔

نوٹ: پہلی ویڈیو میں کچھ کمی رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اسے درست کر کے دوبارہ اپلوڈ کیا گیا ہے۔

حاجی اکرام خان صاحب
Contact: 0300-0900014
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – مین آفس (اسلام آباد)
عمر عبد الماجد صاحب
Contact: 0312-9741347

Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ
خدمتِ انسانیت ہمارا عزم




20/03/2026

🌙 خدمتِ انسانیت – عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ

تحصیل لوئی ماموند کے گاؤں ملنگی (ملک شاہ جہان) سے ایک بزرگ بابا جی
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ کے آفس آئے اور اپنے مشکل حالات بیان کیے۔

فاؤنڈیشن کی ٹیم نے فوری طور پر ان کے حالات کی ویریفیکیشن کی،
جس سے معلوم ہوا کہ وہ واقعی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

الحمدللہ! ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے
ان کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی راشن ان کے گھر تک پہنچا دیا،
تاکہ انہیں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

🤲 اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں مستحق لوگوں کی بروقت مدد کی توفیق دی۔
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے تعاون کو قبول فرمائے۔ آمین۔

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – باجوڑ (برانچ آفس)
حاجی اکرام خان صاحب
Contact: 0300-0900014
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – مین آفس (اسلام آباد)
عمر عبد الماجد صاحب
Contact: 0312-9741347
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ
خدمتِ انسانیت ہمارا عزم




19/03/2026

خدمتِ انسانیت – عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن (باجوڑ)

آج گاؤں نختر میں ایک بیوہ بہن کے گھر راشن پہنچانے کا موقع ملا۔ وہاں کے حالات دیکھ کر دل انتہائی رنجیدہ ہو گیا۔ زندگی کی ایسی مشکلات جن کا بیان کرنا بھی آسان نہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ بہت سے گھرانے اسی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔

الحمدللہ! عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس بہن کی مدد کی گئی، لیکن ایسے کئی اور مستحق خاندان بھی ہیں جو ہماری توجہ اور تعاون کے منتظر ہیں۔

🤲 آپ سب سے دلی اپیل ہے کہ ان بے سہارا اور مجبور افراد کی مدد کے لیے عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔
✨ آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون بھی کسی کی زندگی میں بڑی آسانی اور امید کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – باجوڑ (برانچ آفس)
حاجی اکرام خان صاحب
Contact: 0300-0900014
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن – مین آفس (اسلام آباد)
عمر عبد الماجد صاحب
Contact: 0312-9741347
Bank Account Title: Umar Welfare Foundation
Meezan Bank Account Number: 0334 0108 6511 14

Address

Office #24, First Floor, Pehchan Mall (Mall-9), G-9 Markaz, Near Meraj Hotel
Islamabad
44090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Umar Welfare Foundation:

Share