Pakistan Navy Veterans Association

Pakistan Navy Veterans Association Community Organisation - Non Profit Organisation

16/07/2024

#سلام بہ دربار امام عالی مقام حضرت امام #حسین علیہ السلام****

بڑھے جو کرکے وہ سوئے شہ انام #سلام
صدائیں آتی تھیں ہر سمت سے سلام' #سلام
بڑا ہجوم تھا #طیبہ کی پہلی منزل میں
کھڑے تھے راہ میں کرنے کو خاص و عام سلام
چلے #حسین جو #طیبہ سے #کربلا کی طرف
جہاں پہنچتے تھے کرتا تھا وہ مقام #سلام
جو عزم کرکے چلے تھے وہ #کربلا پہنچے
اگرچہ راہ میں آتے رہے پیام ، #سلام
زمین منزل مقصود نے قدم چومے
فلک نے دور سے جھک کر کہا #امام 'سلام
انہیں کسی کی سلامی کی کیا ضرورت تھی
کہ جن کو کرتے تھے #جن و #ملک تمام، #سلام
وہ آب ہستئ فانی پہ کیا نظر کرتے
انہیں تو کرتے تھے آب بقا کے جام، #سلام
#سلام ان پہ ' ہمیشہ کہ جن کو کرتے ہیں
یہ فرش و عرش' مہ و مہر' صبح و شام' #سلام
یہ #شاہ، وہ جنہیں سب #شاہ #شاہ کہتے ہیں
#امام وہ جنہیں کرتے ہیں سب #امام' #سلام
یہ آفتاب دینہ ہیں ان کو کیا کہیے
انہی کے اوج کو کرتا ہے بخت شام' سلام
غضب غضب کہ، یہ خود صبح شام کے مالک
انہیں سے چاہتے ہیں ساکنان شام' سلام
چلے جو خیمے سے #عباس جانب دریا
ادب سے کرتا تھا ایک ایک تشنہ کام' #سلام
تمام رات انہیں بھیجتی رہیں #حوریں
کسی کے نام #درود اور کسی کے نام #سلام
سلام بندہ عاصی قبول ہو شاہا
تمہاری آل پر اولاد پر مدام سلام

****** انہیں سلام ' #منور یہ چاہتا ہے جی۔ *******
****** تمام عمر لکھوں اور نہ ہو تمام سلام۔ *******

(شاعر منور بدایونی)
(بحوالہ منور نعتیں "مرکز نعت")
(انتخاب کلام نذیراحمدطاہرقادری)
(رحیم یارخاں)

Address

Islamabad
T

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Navy Veterans Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share