22/06/2026
طلبہ یونین کی بحالی اور فعال کردار کے حوالے سے آج وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا، مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبے کی مختلف طلبہ تنظیموں کے صوبائی صدور نے شرکت کی۔ جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا کی نمائندگی صوبائی صدرحافظ طاہر شاہ صاحب نے کی۔
اجلاس میں طلبہ یونین کے مستقبل، تنظیمی ڈھانچے اور طلبہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ یونین سے متعلق جامع سفارشات اور مسودہ جلد تیار کرکے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے حوالے کیا جائے گا۔
#خیبرپختونخوا