14/07/2023
اسلام آباد(بی بی سی رپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کی کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات محترمہ مریم اورنگزیب، مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ ، سید خورشیر احمد شاہ،آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ،فیصل کریم کنڈی، پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان، مہتاب خان اور تاجر راہنماء خالد چودری سمیت نامور سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں وکلا تاجر رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے افضل بٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا رشتہ اتنا خوبصورت اور لازوال ہے کہ اس رشتے کا کوئی بھی رشتہ مقابلہ نہیں کر سکتا ،افضل بٹ اور خلیق کیانی کے لیے یہ دکھ بھری گھڑی ہے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری محمدیاسین کا کہنا تھا کہ ماں ایسا عظیم رشتہ ہے کہ جس کا کوئی نعل البدل نہیں، افضل بٹ کی والدہ محترمہ کی بخشش کے لیے دعا گو ہیں، اوصاف میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹرمہتاب خان نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اس کی کمر خالی ہو گئی ہے، ایصال ثواب کی محفل میں ملک کے ممتاز نعت خوانوں نے سرور کونین کے بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے،تقریب میں دوسروں کے علاوہ این پی سی کے صدر انور رضا ،سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نئیر علی، سابق صدور این پی سی شکیل انجم، طارق چوہدری، شہر یار خان جوائنٹ سیکرٹری این پی سی شکیلہ جلیل ،طلعت فاروق،آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی، سیکرٹری جنرل طارق علی ورک، سابق صدرآر آئی یو جے مبارک زیب خان، عامر سجاد سید ،ممبر گورننگ باڈی این پی سی حامد حبیب، ذوالفقار بیگ، راجہ وسیم عباسی، جعفر علی بلتی، راجہ کامران عباسی، منظور احمد سلہریا، عامر بٹ، نعیم محبوب،راجہ ابرار ،اسلام آباد کورٹ اینڈکرائم رپورٹر زایسوسی ایشن کے صدر مظہر شیخ ،سیکرٹری جنرل خرم ملک، رپجا کے صدر سہیل ملک، سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کچیر تعداد میں شرکت کی۔