Ham Waseela Hay - HWH

Ham Waseela Hay - HWH The Mission of "HW FOUNDATION" is to be the reason of someone's smile . Join us.

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰مُلک بھی نعمت ہے اور آزادی بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت۔ اگر نظام میں خرابیاں، کرپشن اور ناانصافی...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

مُلک بھی نعمت ہے اور آزادی بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت۔ اگر نظام میں خرابیاں، کرپشن اور ناانصافیاں ہیں تو ہماری نفرت پاکستان سے نہیں، اُس کرپٹ نظام سے ہونی چاہیے جو اس وطن کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

آئیں عہد کریں کہ پاکستان کو برا کہنے کے بجائے پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ وطن ہمارا ہے، اس کی عزت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے۔ ❤️🇵🇰

"وطن کی مٹی گواہ ہے، ہم اسے سنواریں گے
جو خواب ادھورے ہیں، مل کر انہیں نکھاریں گے"

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران کرنٹ لگنے...
20/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران کرنٹ لگنے سے منظور حسین صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ سانحہ نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ہم وسیلہ سوشل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ تمام لائن مین اور فیلڈ ورکرز کی حفاظت فرمائے، اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔ آمین۔ 🤲

18/06/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الحمدللہ!
ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں آج چیئرمین ہم وسیلہ فاؤنڈیشن، شعیب محمد اور شہنواز نے ٹیم کے ہمراہ خپلو میں معزز ایڈووکیٹ حسن حسرت صاحب کے آفس کا دورہ کیا، جہاں فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کے لیے ضروری فارم پُر کیے گئے اور قانونی کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
ان شاء اللہ، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہم وسیلہ فاؤنڈیشن مزید منظم انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دے گی۔
ہم اپنے تمام ساتھیوں، مخیر حضرات اور خیر خواہوں سے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک مقصد میں آسانیاں پیدا فرمائے، اسے جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
ہم وسیلہ فاؤنڈیشن
"انسانیت کی خدمت، ہماری پہچان

یومِ مزدور ہمیں یہ سوچنے🤔 پر بھی مجبور کرتا ہے کہ کیا واقعی ہم مزدوروں کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟ ایک طرف اے سی میں بیٹھ ...
01/05/2026

یومِ مزدور ہمیں یہ سوچنے🤔 پر بھی مجبور کرتا ہے کہ کیا واقعی ہم مزدوروں کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟ ایک طرف اے سی میں بیٹھ کر کام کرنے والوں کو چھٹی ملتی ہے، جبکہ اصل مزدور آج بھی سڑکوں پر سخت محنت کر رہے ہوتے💔 ہیں۔ کیا یہ انصاف ہے؟ آئیے ان کی محنت کا احترام کریں اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

Address

Near Balti Colony Alipur
Islamabad
45600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ham Waseela Hay - HWH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ham Waseela Hay - HWH:

Shortcuts

Share