Jammu Kashmir Students Organization - IIUI

Jammu Kashmir Students Organization - IIUI To create awareness among students regarding Kashmir issue and to preserve Kashmiri identity.

✨ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درخشندہ ستارے ✨جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وہ باصلاحیت اور محنتی رفقاء جنہ...
27/10/2025

✨ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درخشندہ ستارے ✨

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وہ باصلاحیت اور محنتی رفقاء جنہوں نے ہمیشہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے مثبت کردار ادا کیا، آج اپنی علمی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں سے تنظیم کا نام مزید روشن کر دیا ہے۔

سابق وائس پریذیڈنٹ حنظلہ رفاقت نے پورے ضلع پونچھ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے لیکچرر اردو ایڈہاک پی ایس سی کے طور پر کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح سابق چیئرمین اسٹڈی سرکل عبداللہ آزاد صاحب لیکچرر اسلامیات کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔
جبکہ جے کے ایس او کے سپورٹس سیکرٹری عامر یعقوب اور فعال ممبر ایاز یوسف نے لیکچرر اکنامکس کی پوسٹ کے لیے کامیابی حاصل کر کے تنظیم کا سر فخر سے بلند کیا۔

جے کے ایس او ان تمام رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے 🎉
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کامیاب رفقاء کو مزید علم، عزت اور خدمتِ قوم کے لیے استقامت عطا فرمائے۔

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام "آزادحکومت ریاست جموں کشمیر" کے اَٹھ...
24/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام "آزادحکومت ریاست جموں کشمیر" کے اَٹھہترویں اور “جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن” کے اکیسویں یوم تاسیس پر شاندار پروگرام و تقریب حلف برداری کا انعقاد ۔ طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت۔
پروگرام دن گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا جس کے بعد مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر ، حق خودرادیت اور یوم تاسیس کے حوالے سے موضوعات پر روشنی ڈالی ۔ پروگرام میں جامعہ کی دیگر طلباء تنظیمیں ، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اور بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
پروگرام سے صدر جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن محترم ہشام مظفر نے خصوصی طور پر گفتگو کی اور اپنے خطاب کے دوران طلباء کو جیکسو اور آزادحکومت کے قیام کے دن پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن مقاصد کیلئے آزادحکومت اور جیکسو کے قیام کو عمل میں لایا گیا تھا ان کو ہر صورت حاصل کریں گے اوراس کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور تیز کر رہے ہیں۔ آج کا کشمیری نوجوان وہ چاہے ریاست کے کسی بھی خطے میں بستا ہو آزادی ، جمہوریت اور حق خودرادیت پر پہلے سے کہیں زیادہ پختہ یقین رکھتا ہے اور وہ اب مکمل طور پر باشعور اور سیاسی جدوجہد کو سمجھتا ہے۔ جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ میں طلباء کو شعوری طور پر منظم کرنے ،مسئلہ کشمیر اور حق خوداریت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی غیر معمولی خدمات سرانجام دیتے چلی آرہی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران طلباء کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حصہ بنیں اور جدوجہد کے اس سفر میں شامل ہو کر ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھیں۔
پروگرا م کے آخر میں صدر نے نومنتخب کابینہ اراکین سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو علمی اور شعوری میدان میں صرف کریں اور خود کو ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما رہنے کیلئے تیار رہیں۔ تقریب حلف برداری کے بعد طلباء کی شاندار نعرہ
بازی ، جامعہ آزادی اور جیکسو کے نعروں سے گونج اُٹھی۔
.
-e-tasees

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی  کے زیر اہتمام  " آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر" کے  78 ویں اور...
22/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام " آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر" کے 78 ویں اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نیز نو منتحب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
جامعہ میں موجود تمام طلباء کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
تاریخ : 24 اکتوبر 2025
دن : جمعہ
وقت : 00 11 صبح
مقام : سی بلاک گراؤنڈ (کرکٹ گراؤنڈ)
شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دوسری نیم ماہانہ کشمیر بیٹھک ہفتہ شب ساڑھے آٹھ بجے زیر عنوان "مسئلہ کشمیر و ت...
20/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دوسری نیم ماہانہ کشمیر بیٹھک ہفتہ شب ساڑھے آٹھ بجے زیر عنوان "مسئلہ کشمیر و تاریخی حقائق" اناج کیفے نیو کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں نائب صدر جناب عبداللہ گیلانی اور چئیرمین ایڈوائزری کونسل محترم ساجد اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ بیٹھک میں طلباء نے موضوع پر تعمیری و بامقصد گفتگو کی اور سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کشمیر بیٹھک کے نام سے نیم ماہانہ بنیادوں پر بیٹھک کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد طلباء میں بحث و مباحثے، تعمیری مکالمہ، مسائل کا فہم اور ان کے حل پر انفرادی و اجتماعی نقطہ نظر کو فروغ دینے ہے۔اس کے علاوہ یہ سلسلہ طلباء میں سیاسی شعور، فکری آگہی کو پروان چڑھانے اور مسئلہ کشمیر سے جڑے حقائق اور تبدیلیوں سے طلباء کو آگاہ رکھنے کی ایک سنجیدہ کاوش ہے۔ نائب صدر نے اپنی گفتگو میں کشمیر بیٹھک کے سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طلباء سے کہا کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھاریں جس سے نہ صرف ان کی شخصیت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی بلکہ وہ اگے چل کر مسئلہ کشمیر و حق خودرادیت کے حصول کی جدوجہد میں مؤثر کردار ادا کرسکیں گے اور قیادت کے قابل ہوں گے۔

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تنازعہ کشمیر اور تاریخی حقائق پر کشمیر بیٹھک...
17/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تنازعہ کشمیر اور تاریخی حقائق پر کشمیر بیٹھک کا انعقاد کیا جا رہا۔ جس میں ہم جامعہ کے تمام طلباء کو شرکت کی بھرپور دعوت دیتے ہیں ۔
وقت: رات ۸:۳۰
دن: ہفتہ
تاریخ: ۱۸کتوبر ۲۰۲۵
مقام: اناج کیفے

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں "کشمیر کا حق خودرادیت: عالمی عہد اور قانونی بنیادیں"...
16/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں "کشمیر کا حق خودرادیت: عالمی عہد اور قانونی بنیادیں" کے عنوان پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سٹڈی سرکل میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن محترم جناب شجاعت بلتستانی ایڈووکیٹ اور بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب زون کے صدر ڈاکٹر عون محمد نے شرکت کی اور طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔ سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سٹڈی سرکل بلال اقبال میر نےطلباء کو موضوع پر تفصیلاً آگاہ کیا۔ پروگرام میں اوپن ڈسکشن کے دوران مختلف طلباء نے سیر حاصل گفتگو کی۔ جنرل سیکرٹری معاذ خان نے اپنی گفتگو کے دوران طلباء کو تنظیمی پروگرامات میں تیاری اور مطالعے کے ساتھ بھرپور شرکت کرنے اور سٹڈی سرکل کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آگے بھی ایسے ہی جاری رکھا جائے گا۔ طلباء پروگرامات میں شرکت کر کے مواقعوں سے فائدے اُٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں اور سیاسی و ملی تربیت کو مزید نکھاریں۔ سٹڈی سرکل سے مہمان مقرر محترم شجاعت ایڈووکیٹ نے خصوصی گفتگو کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر اور حق خودرادیت سمیت گلگت بلتستان میں جاری عوامی حقوق کی جدوجہد اور لازوال رشتوں پر تاریخی حقیقتوں کو بیان کیا اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے درمیان روابط کی اہمیت اور اسکے مسئلہ کشمیر پر اثرات کو اجاگر کیا۔ بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب زون کے صدر ڈاکٹر عون محمد نے طلباء سے گفتگو کے دوران دونوں خطوں میں روابط کو بڑھانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے طلباء کے کردار پر گفتگو کی اور ریاست بھر کے طلباء کو کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ پروگرام کے آخر پر صدر جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن محترم جناب ہشام مظفر نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے طلباء کا پروگرامات میں بھرپور شرکت کرنے اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دونوں خطوں کے درمیان روابط بڑھانے پر شدید زور دیتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران جامعہ میں موجود گلگت بلتستان کے طلباء کو خصوصی دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حصہ بنیں اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تاریخی حقیقتوں سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے اپنی کاوشیں کریں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان سے طلباء کی بڑی تعداد جیکسو کا حصہ رہی ہے اور آئندہ بھی جیکسو کے دروازے طلباء کیلئے کھلے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے گلگت اور سکردو کے عوام کا بھی اتنا ہی کردار اور اہمیت ہے جتنی مظفرآباد، سرینگر یا پھر جموں کے شہریوں کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور اختلافات کا شکار ہونے کے بجائے مجموعی مسائل کے حل کیلئے مل جل کر آگے بڑھیں تاکہ مجموعی طور پر بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔ سٹڈی سرکل سے چئیرمین ایڈوائزری کونسل محترم جناب ساجد اعوان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور آخر پر شرکاء کیلئے ریفرشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکل بعنوان“کشمیر کا حقِ خودرادیت: عالم...
14/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکل بعنوان
“کشمیر کا حقِ خودرادیت: عالمی عہد اور قانونی بنیادیں”

منعقد کیا جارہا ہے۔ تمام طلباء کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

وقت: دن ۱۲:۴۵
دن: جمعرات
تاریخ:۱۴ اکتوبر ۲۰۲۵
مقام: سی بلاک کیفے

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام شہداء زلزلہ  8 اکتوبر 2005   کی یاداشت میں  دعائ...
08/10/2025

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام شہداء زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کی یاداشت میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کابینہ ممبران نے آزاد کشمیر میں ہونے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین کے ساتھ کی جانی والی نا انصافیوں اور کرپشن پر گفتگو کی۔ پروگرام میں صدر جامعہ ہشام مظفر نے خصوصی شرکت کی۔اور متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
پروگرام کے آخر میں برادر احسان نے شہداء زلزلہ و شہداء فلسطین کے حق میں دعا فرمائی۔

آج پھر جاگ اٹھے ہیں بچھڑے ہوؤں کے غم آج پھر اکتوبر جو آیا ہے یاد رفتہ کی یاد دلانے2005 کے کشمیر زلزلے کو یاد کرتے ہوئے8 ...
07/10/2025

آج پھر جاگ اٹھے ہیں بچھڑے ہوؤں کے غم
آج پھر اکتوبر جو آیا ہے یاد رفتہ کی یاد دلانے
2005 کے کشمیر زلزلے کو یاد کرتے ہوئے
8 اکتوبر 2005 کو آزاد جموں کشمیر اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے تباہ کن 7.6 شدت کے زلزلے کو یاد کرتے ہیں۔

اس منحوس دن، 70,000 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، اور 38,000 سے زیادہ عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس سے بے شمار خاندان بکھر گئے۔

ہم متاثرہ خاندانوں اور پیاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، جن کی زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا گیا۔

اللہ ان کی یادوں کو عزت عطا فرمائے، اور ان کی میراث ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے۔

جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی“کشمیر بیٹھک” نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔اس فکری و ...
05/10/2025

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی“کشمیر بیٹھک” نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس فکری و ادبی نشست میں طلباء نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، ریاستِ جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجز، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی فکری و تحریکی نشستوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ کشمیری طلباء کے اندر قومی شعور، فکری استحکام اور جدوجہدِ آزادی سے وابستگی مزید مضبوط ہو۔

یہ بیٹھک اس حقیقت کی آئینہ دار ہے کہ کشمیری نوجوان آج بھی اپنی سرزمین کے حقِ خودارادیت کے لیے فکری، نظری اور تحریکی سطح پر سرگرمِ عمل ہیں۔

Address

International Islamic University Islamabad H-10
Islamabad

Telephone

+923481491714

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammu Kashmir Students Organization - IIUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jammu Kashmir Students Organization - IIUI:

Share