01/08/2026
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چینی دفاعی اتاشی، سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پی ایل اے کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تذویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے حقیقی شراکت دار ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔