06/11/2025
اسلاماباد ریسنگ پیجن ایسوسی ایشن نے آنے والے سیزن کی ریسز کے لیے اسلام آباد ریسنگ پیجن کلب کی مکمل حمایت اور تعاون کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ریسنگ پیجن کلب نے ہمیشہ شفاف، منظم اور معیاری ریسز کا انعقاد کیا ہے، جس سے ملک میں پیجن ریسنگ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ، اسلاماباد ریسنگ پیجن ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ نہ صرف آنے والے سیزن میں کلب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی بلکہ تمام ممبران کو بھی شرکت اور سپورٹ کی ترغیب دے گی، تاکہ کھیل میں مثبت مقابلے اور بھائی چارے کا ماحول مزید مضبوط ہو۔
یہ اشتراک پاکستان میں پیجن ریسنگ کے فروغ، نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی معیار کی ریسز کے انعقاد کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ شکریہ
تمام ممبران کے لیے اطلاع!
رانا شہزاد صاحب کو اسلام آباد ریسنگ پیجن کلب (IRPC) کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
رانا شہزاد صاحب ایک سینئر اور تجربہ کار فینسر ہیں جن کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کے شاندار کیریئر کا ثبوت ہیں۔
ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت کلب کے لیے ایک مثبت اور مضبوط قدم ثابت ہوگی۔
خوش آمدید رانا شہزاد صاحب! 🕊️
fans The Following