10/06/2026
تنظیمی دورہ | حلقہ راجو نظامانی ضلع ٹنڈو محمد خان
معتمد اسلامی جمعیت طلبہ سندھ، برادر رافع احسن قاضی نے حلقہ راجو نظامانی ضلع ٹنڈو محمد خان کا تنظیمی دورہ کیا۔
دورے کے دوران تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور کام کو مزید مؤثر، فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران کو سیشن کے اہداف اور ترجیحات کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ناظمِ حیدرآباد ڈویژن برادر معوذ قریشی اور ناظمِ ضلع برادر شاہد قمبرانی بھی موجود تھے۔