APCA ملازم اتحاد Sindh

APCA ملازم اتحاد Sindh ملک بھر کے ملازمین کی نماٸندہ ساتھی ایپکا شہید ساقی می?

کالیج ایجوکیشن سندھ کے کلرکس اپنی اپنی    و دیگر کاغذات سینیئر کلرکس سے بطور اسسٹنٹس کے پروموشن کیلئے جمع کرائیںدیر آید ...
07/08/2026

کالیج ایجوکیشن سندھ کے کلرکس اپنی اپنی و دیگر کاغذات سینیئر کلرکس سے بطور اسسٹنٹس کے پروموشن کیلئے جمع کرائیں
دیر آید درست آید
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
ویب www.apcapk.com

بخدمت:مرکزی چیئرمینمرکزی صدر اور مرکزی سیکریٹری جنرل بشمول تمام مرکزی عہدیدارانتمام صوبائی صدوراور تمام صوبائی جنرل سیکر...
03/08/2026

بخدمت:
مرکزی چیئرمین
مرکزی صدر اور مرکزی سیکریٹری جنرل بشمول تمام مرکزی عہدیداران
تمام صوبائی صدوراور تمام صوبائی جنرل سیکریٹریز
تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل/تعلقہ اور ادارہ جاتی نمائندگان
ایپکا پاکستان (شہید ساقی) https://www.apcapk.com ویب پر پوسٹ کرنے کیلئے

عنوان: ایپکا پاکستان (شہید ساقی) دستور 2026
تنظیم کے نام، قومی شناخت، رکنیت اور نمائندگی سے متعلق مشاورتی مسودہ برائے تجاویز، رائے دہی اور اتفاقِ رائے-________________________________________
تمہیدی کلمات
ایپکا کی تاریخ پاکستان کے سرکاری ملازمین کی عزت، وقار، آئینی حقوق، معاشی تحفظ، سروس کے بہتر حالات اور قومی یکجہتی کے لیے مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے۔ کئی دہائیوں پر محیط اس سفر میں ایپکا نے وفاقی اور صوبائی سطح پر لاکھوں سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس تاریخی سفر میں دستور/منشور 2011 ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے تنظیم کو ایک مضبوط آئینی، جمہوری اور تنظیمی بنیاد فراہم کی۔ اس منشور نے تنظیمی ڈھانچے، انتخابات، مالیاتی نظم، اراکین کے حقوق و فرائض اور جمہوری روایات کو منظم انداز میں متعین کیا، جس کی بدولت ایپکا ایک مضبوط اور مؤثر قومی ملازمین تنظیم کے طور پر مزید مستحکم ہوئی۔
منشور 2011 کی منظوری اور تنظیمی استحکام میں سابق مرکزی چیئرمین جناب سید محمودالحسن آرزو کی قیادت اور خدمات ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔ انہوں نے مرکزی چیئرمین کی حیثیت سے سرکاری ملازمین کے آئینی، قانونی، معاشی اور سروس حقوق کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں رہ کر جدوجہد کی، مختلف سرکاری ملازمین کی تنظیموں کو قریب لانے کی کوشش کی اور ایپکا کے جمہوری تشخص کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات اور قیادت کو تنظیم ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔
اسی تاریخی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال 2021 میں ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کی نظریاتی اور تنظیمی بنیاد رکھی گئی، تاکہ شہید محمد اسحاق ساقی کی لازوال قربانی، جدوجہد، اصولوں اور ملازمین دوست فکر کو ہمیشہ کے لیے تنظیمی شناخت کا حصہ بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ایپکا کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ایک زیادہ جامع، مؤثر، جمہوری اور قومی سطح کی نمائندہ تنظیم کی شکل دینا تھا۔
________________________________________
دستور 2026 کی ضرورت
موجودہ دور میں سرکاری ملازمین کے مسائل، سروس اسٹرکچر، پنشن اصلاحات، مالیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل گورننس، ادارہ جاتی اصلاحات اور آئینی تقاضوں میں نمایاں تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ ان حالات کے پیشِ نظر ایک ایسے جدید دستور کی ضرورت محسوس کی گئی ہے جو:
منشور 2011 کے بنیادی نظریات اور جمہوری روایات کو برقرار رکھے؛
شہید محمد اسحاق ساقی کے مشن کو آگے بڑھائے؛
وفاقی، صوبائی، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کے تمام سول ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کی نمائندگی کو آئینی حیثیت دے؛
تنظیمی شفافیت، احتساب، مالی خودمختاری، ڈیجیٹل گورننس اور ادارہ جاتی استحکام کو مزید مضبوط بنائے؛
آئینِ پاکستان اور نافذالعمل قوانین کے مطابق ایک جدید، جامع اور قابلِ عمل تنظیمی دستور فراہم کرے۔
________________________________________
مجوزہ تنظیمی نام
تنظیم کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے تجویز کیا جاتا ہے کہ دستور 2026 میں تنظیم کا نام درج ذیل رکھا جائے:
آل پاکستان سول ملازمین و پنشنرز اتحاد (ایپکا پاکستان "شہید ساقی")
انگریزی نام:
All Pakistan Civil Employees and Pensioners Alliance (APCA Pakistan – Shaheed Saqi)۔
مختصر نام: ایپکا پاکستان (شہید ساقی) اور سندھی میں ''آپڪا'' جس طرح منشور 2011 میں موجود ہے
________________________________________
تجویز کے بنیادی مقاصد
ایپکا کی تاریخی شناخت اور جدوجہد کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیم کو جدید قومی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا۔
وفاقی، صوبائی، خودمختار، نیم خودمختار، آئینی، کارپوریشنز، اتھارٹیز، جامعات، بلدیاتی اداروں اور دیگر سرکاری شعبوں کے تمام سول ملازمین کو تنظیم کی رکنیت دینا۔
ہر سطح کے ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کو تنظیم کا مستقل حصہ بناتے ہوئے انہیں دستور کے مطابق مؤثر نمائندگی فراہم کرنا۔
مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور ادارہ جاتی سطح پر تمام طبقات کی متناسب نمائندگی کو یقینی بنانا۔
منشور 2011 کی بنیادی روح، جمہوری اصولوں اور تنظیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جدید دستور مرتب کرنا۔
سابق مرکزی چیئرمین سید محمودالحسن آرزو کی تنظیمی خدمات اور شہید محمد اسحاق ساقی کے مشن کو تنظیم کے تاریخی تسلسل کا حصہ تسلیم کرنا۔
ایک ایسی قومی، غیر سیاسی، جمہوری اور آئینی تنظیم کو مزید مضبوط بنانا جو تمام سول ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے مشترکہ حقوق، فلاح و بہبود، مساوات، پنشن کے تحفظ اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
رائے، تجاویز اور سفارشات کی درخواست
تمام مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، تعلقہ، ادارہ جاتی نمائندگان، حاضر سروس ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مشاورتی مسودے کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی تحریری آراء، تجاویز، ترامیم اور سفارشات مقررہ مدت ۱۵ آگسٹ ۲۰۲۶ کے اندر ارسال فرمائیں تاکہ وسیع تر اتفاقِ رائے سے دستور 2026 – ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کو حتمی شکل دی جا سکے۔
یہ دستور ہماری تاریخی جدوجہد، منشور 2011 کی مضبوط بنیاد، شہید محمد اسحاق ساقی کے مشن، آئینِ پاکستان کے اصولوں اور مستقبل کے قومی تقاضوں کا جامع آئینی و تنظیمی دستاویز ہوگا۔
اتحاد • مشاورت • جمہوریت
"شہید ساقی کا مشن — تمام سول ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کا اتحاد، حقوق کا تحفظ، اداروں کا استحکام اور آئینی جدوجہد"
پیش کنندہ:

ایم۔ اے۔ بھرگڑی
مرکزی وائیس چیئرمین
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
ویب سائٹ: https://www.apcapk.com

With Ashok Kumar Lohana – I just got recognized as one of their top fans! 🎉بخدمت:مرکزی چیئرمینمرکزی صدر اور مرکزی سیکریٹ...
03/08/2026

With Ashok Kumar Lohana – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

بخدمت:
مرکزی چیئرمین
مرکزی صدر اور مرکزی سیکریٹری جنرل بشمول تمام مرکزی عہدیداران
تمام صوبائی صدوراور تمام صوبائی جنرل سیکریٹریز
تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل/تعلقہ اور ادارہ جاتی نمائندگان
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
https://www.apcapk.com ویب پر پوسٹ کرنے کیلئے

19/07/2026

افسوس صد افسوس
کوٹری شھر میں کل 18/7/2026 دوپہر سے بجلی بند ہے کنڈہ چوروں کی سزا صارفین کو دی جارہی یے .
ہر شکایت کا جواب SDO/TAC نے تصدیق کیا یے مسئلا حل ہو ہوگیا بجلی بحال کردی گئی مگر علائقہ میں بجلی بند ہے ٹرانسفارمر سے لنک اتاری ہوئی ہیں
ڈنل شاھ محلہ جمن شاھ روڈ کوٹڑی فیڈر بابا صلاح الدین کوٹری
شکایت نمبر
26071837000267,
26071837000357;
26071937000013;
26071937000080;
صارف کا نمبر
12372210031491

سندھ کا محکمہ تعلیم کالجز جونیئر کے حوالے سینیئر بیچاری پوسٹنگ کے لیئے در بدر جونیئر کے مزے سرکاری اساتذہ تنظیمیں اپنے ا...
07/07/2026

سندھ کا محکمہ تعلیم کالجز جونیئر کے حوالے سینیئر بیچاری پوسٹنگ کے لیئے در بدر جونیئر کے مزے سرکاری اساتذہ تنظیمیں اپنے الو سیدھے کرنے کے چکروں میں سندھ کے وزیر تعلیم کے ضلع کے گلاب رائے 2005 سے اس ڈائریکٹر آفس پر قابض ہیں کیا محکمہ کے پاس اس کے علاوہ بندے نہیں یا حلیم سومرو کا خاص بندہ ہے۔۔۔۔۔!!!
زاہد راجپر 15 سالوں سے ڈی جی آفس قابض۔۔۔۔۔!!!
سائیں سردار شاھ آنکھیں کھولو تھوڑی۔۔۔!!!
چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلی سندھ چیئرمین اینٹی کرپشن ڈی جی ایف آء اے، نیب، اور اعلی اداروں سے اپیل ہے ان کرپٹ سسٹم کو ختم کیا جائے۔

https://www.apcapk.com/add_member.phpکلک لنک اور اپیکا پاکستان میں اپنا ممبر شپ فارم بھریں ٬ دوبارہ فارم بہرنے سے گریز ک...
03/07/2026

https://www.apcapk.com/add_member.php
کلک لنک اور اپیکا پاکستان میں اپنا ممبر شپ فارم بھریں ٬ دوبارہ فارم بہرنے سے گریز کیا جائے
نئے ممبرس کو یونٹ تحصیل ٬ اصلاع اور ڈویزن سطح پر نمائندگی دی جائے گی

بسم اللہ الرحمٰن الرحیممحترم و مکرم جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب ، چیئرمین   آپکی توسط سے ---------جناب سید مراد علی شاہ ...
27/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
محترم و مکرم جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب ، چیئرمین آپکی توسط سے
---------
جناب سید مراد علی شاہ صاحب
وزیراعلیٰ سندھ کراچی

موضوع: سندھ کے سرکاری ملازمین کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ اور 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری بابت

محترم جناب وزیراعلیٰ سندھ!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم، ایپکا پاکستان (شہید ساقی گروپ) اور ملازم اتحاد سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کے چھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں یہ گزارش پیش کرتے ہیں کہ موجودہ شدید مہنگائی، بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور وفاقی و صوبائی ملازمین کے درمیان بڑھتی ہوئی مراعاتی تفریق نے سندھ کے سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

ہم احتجاج اور محاذ آرائی کے قائل نہیں، لیکن جب جائز آئینی حقوق مسلسل نظر انداز ہوں تو خاموشی بھی ناانصافی کے مترادف بن جاتی ہے۔

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو مساوات اور یکساں سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ جب ملک ایک ہے، قانون ایک ہے اور سرکاری ملازمین ایک ہی ریاست کی خدمت انجام دے رہے ہیں تو مراعات اور تنخواہوں میں امتیازی فرق کسی صورت انصاف کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مطالبہ نمبر 1
وفاقی طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) اور 52 تا 55 فیصد ریلیف
وفاقی حکومت اپنے ملازمین کو درج ذیل ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) دے چکی ہے:
- یکم جولائی 2021ء : 25 فیصد
- یکم مارچ 2022ء : 15 فیصد
- یکم جولائی 2025ء : 30 فیصد
- مجوزہ مالی سال 2026-27 : 15 فیصد
کل وفاقی ریلیف = 85 فیصد

جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے Differential Allowance کی مد میں:
- گریڈ 1 تا 15 = 34.35 فیصد
- گریڈ 16 تا 22 = 31.70 فیصد

اس طرح:
- گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کو وفاق کے مقابلے میں 50.65 فیصد کم ریلیف ملا۔
- گریڈ 16 تا 22 کے ملازمین کو وفاق کے مقابلے میں 53.30 فیصد کم ریلیف ملا۔
لہٰذا سندھ حکومت وفاقی طرز پر DRA 2025 (30 فیصد) اور DRA 2026 (15 فیصد) منظور کرتے ہوئے سندھ کے تمام ملازمین کو کم از کم 52 تا 55 فیصد مجموعی ریلیف فراہم کرے تاکہ صوبائی اور وفاقی ملازمین کے درمیان موجود معاشی تفریق کا خاتمہ ہو سکے۔

مطالبہ نمبر 2
ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم بلوچستان طرز پر یکمشت ادا کی جائے اور "مرنے کی شرط" کا خاتمہ کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 3
تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرکے ریوائزڈ پے اسکیل 2026 نافذ کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 4
جولائی 2024 کے بعد نافذ کردہ پنشن قوانین واپس لے کر پرانا پنشن فارمولا بحال کیا جائے اور پنشن کنٹری بیوشن کی کٹوتی ختم کی جائے۔

مطالبہ نمبر 5
تنخواہوں میں 55 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت

مالی سال 2026-27 میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 55 فیصد اضافہ کیا جائے اور کم از کم اجرت 50,000 روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔

مطالبہ نمبر 6
صوبہ سندھ کے تعلیمی، صحت اور دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری فوری طور پر بند کی جائے۔

مطالبہ نمبر 7
گریڈ 1 تا 4 کے کلاس فور ملازمین کو سیکریٹریٹ طرز پر ٹائم اسکیل دیا جائے اور 15 فروری 2019 کی منظور شدہ سمری پر عملدرآمد کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 8
گریڈ 1 تا 17 کے تمام دفتری، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین کو وفاقی طرز پر ٹائم اسکیل دیا جائے۔

مطالبہ نمبر 9
ہاؤس ہائرنگ، ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں مکمل مساوات قائم کی جائے اور سیکریٹریٹ و لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے درمیان تفریق ختم کی جائے۔

مطالبہ نمبر 10
میڈیکل، کنوینس اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس و پروفیشنل ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔

مطالبہ نمبر 11
سندھ کے پرائمری اساتذہ کے لیے واضح سروس اسٹرکچر منظور کیا جائے اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔

گزارش

محترم وزیراعلیٰ سندھ!
سندھ کے سرکاری ملازمین صوبے کی انتظامی، تعلیمی، طبی اور ترقیاتی مشینری کا بنیادی ستون ہیں۔ ان کے مسائل کا حل دراصل عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سندھ کابینہ کے ذریعے ان جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کی منظوری دے کر لاکھوں ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں گے۔
یہ حق ہے، خیرات نہیں
ایک ملک، ایک قانون، ایک گریڈ، ایک مساوی ریلیف

والسلام

ایم۔ اے۔ بھرگڑی
مرکزی وائس چیئرمین
ایپکا پاکستان (شہید ساقی
ملازم اتحاد سندھ
موبائل: 03003049882
ویب سائٹ: www.apcapk.com

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA ملازم اتحاد Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to APCA ملازم اتحاد Sindh:

Shortcuts

Share