Railway worker union media cell kyc

Railway worker union media cell kyc Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Railway worker union media cell kyc, Community Organization, block no 2 house no 8 railway colony kotri, Hyderabad.

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیفٹی اینڈ ھیلتھ پر حیدرآباد Crown...
26/06/2025

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیفٹی اینڈ ھیلتھ پر حیدرآباد Crown ھوٹل میں سیمینار آج بزریعہ ٹرین عوام ایکسپریس صبح 7 بجے iLO کے کنٹری ڈائریکٹر گیرٹی ٹسٹال سینئر پروگرام مینجر iLO صغیر بخاری پاکستان مزدور محاز کے شوکت چودھری اور مرکزی سیکرٹری جنرل ریلوے ورکر یونین ظفر اعجاز ملک آج کراچی کینٹ پہنچے تو انکا ڈھول شھنائ سے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہوئ اور جنگ شاھی پہنچی تو ریلوے ورکر یونین کے حافظ صادق و دیگر نے شاندار استقبال کیا سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک پہنائ ٹرین جب کوٹری پہنچی تو عباس لغاری کہ قیادت میں ریحان شاہ ساجد اعوان نے مہمانوں کا ڈھول شھنائ سے استقبال کیا مہمانوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک پھولوں کے ہار پہنائے حیدرآباد پہنچنے پر مولا بخش بچو وحید لغاری وکیو خاصخیلی اللہ بچایو سرور چدھڑ اقبال سومرو حسن راہمو ودیگر نے شاندار استقبال کیا ڈھول شہنائ سندھی ٹوپی اجرک پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئ ILO کے مہمانوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر بگھی پر سوار کیا گیا اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے سینکڑوں کی تعداد میں ریلوے ورکر یونین کے قائدین و کارکنان حیدرآباد اسٹیشن سے لطیف آباد crown ہوٹل پہنچے کراچی سے عارف مشوانی خورشید اعوان باز محمد مشتاق جدون نورمحمد شیخ انوارالحق وحیدالدین زیشان اعوان و دیگر نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ سے مرکزی چیف آرگنائزر غلام نبی بروہی سکھر سے امتیاز کٹپر راولپنڈی سے مبارک حسین لاہور سے قیصر سلیم و دیگر نے خصوصی شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پروگرام شروع کرنے سے قبل سیکریٹری جنرل ریلوے ورکر یونین ملک ظفر کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئ
تقریب سے خطاب میں قائد ریلوے ورکر یونین محمد جنید اعوان نے ریلوے ملازمین اور انکو درپیش مسائل اور انکو فوری حل کرنے کا ILO نمائندگان سے مطالبہ کیا ریلوے میں سیفٹی پر کوئ عملی کام نہیں کیا جارہا کیرج ٹرین لائٹنگ الیکٹرک پاور ٹریفک انجنئرنگ برج لوکو شیڈ و دیگر کیٹیگریز کو فوری سیفٹ آلات دیئے جائیں ملازمین کو نا تو میٹریل فراہم کیا جارہا نا ہی صحت کیلئے کوئ اقدامات کئے جارہیں ہیں ریلوے ہسپتال میں دیگر دوائیں تو دور کی بات سر درد کی گولی بھی نہیں ملازمین کو دوران ڈیوٹی کوئ چوٹ یا حادثہ پیش آجائے تو اسکے لئے نہ تو ایمبولینس ہے نہ ہی دیگر سہولیات ملازمین سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے فوری طور پر ریلوے ہسپتال میں اعلی معیار کی ادویات فراہم کی جائیں ماھر ڈاکٹر کی تعیناتی سمیت ہسپتالوں میں اسٹاف کی شارٹیج کو پورا کیا جائے ریلوے کا ملازمین زہنی ازیت کا شکار ہے 15 سالوں سے گینگ میں کیرج ودیگر کیٹگریز پر ملازمیں ابھی تک TLA پر کام کر رہے ہیں انہیں فوری کنفرم کیا جائے PM پیکج کوٹہ بحال کیا جائے اسٹاف کی شدید شارٹیج ہے اسے فوری پورا کیا جائے iLo نمائندگان نے ریلوے ورکر یونین کا مزدوروں کجانب سے دی جانی والی محبت عزت دینے کا شکریہ ادا کیا اور ریلوے ورکر یونین اوپن لائن سے وعدہ کیا آپکے تمام مسائل جائز ہیں انہیں فوری حل کروانے کیِے حکومت پاکستان اور وزارت ریلوے پر زور دیں گے ریلوے ورکر یونین کے قائدین جنید اعوان ظفر ملک ودیگر نے iLO نمائندگان کا مزدوروں کے جائز مسائل اور انکو حل کرنے کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا iLO نمائندگان اور ریلوے ورکر یونین کے قائدین نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر SP ریلوے پولیس کراچی جاوید خان ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمن لاکھو اور ڈسٹرکٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا
ساجد اعوان میڈیا سیل ریلوے ورکر یونین ۔ اوپن لائن International Labour Organization - Pakistan Abdullah Dayo Zafar Malik Sajid Awan Sadar Abbas Laghari Junaid Awan Asad Ur Rehman Aasi Friedrich-Ebert-Stiftung, Pakistan Sindh Human Rights Commission

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن تارا نشان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز ملک کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اللہ پاک جنت ا...
22/06/2025

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن تارا نشان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز ملک کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین

آج ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کی قائد ریلوے ورکر یونین محمد جنید اعوان کی قیادت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچ...
05/05/2025

آج ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کی قائد ریلوے ورکر یونین محمد جنید اعوان کی قیادت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمودالرحمن لاکھو سے کانفرنس روم میں تفصیلی ملاقات جس میں کھوکرا پار حیدرآباد کوٹری دادو جنگ شاہی لانڈہی کراچی کینٹ کراچی سٹی کیماڑی سے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کی ٹیم کی ملاقات جس میں عباس لغاری باز محمد عمران خان نورمحمد شیخ زیشان اعوان خورشید اعوان سھیل احمد مھتاب شاہ اکرم راہی ساجد اعوان ریحان شاہ منصف شاہ قائم شاہ اظہر بخاری ریحان شاہ اقبال سومرو حافظ صادق رحیم داد محمد ناصر وحیدالدین و دیگر نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمودالرحمن لاکھو کو ڈی ایس کراچی کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک پھولوں کے تحائف پیش کئے جس پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمن لاکھو نے ریلوے ورکر یونین کے قائد محمد جنید اعوان اور اسکی پوری ٹیم کا عزت بخشنے پر شکریہ ادا کیا ملاقات سے قبل پاکستان ریلوے کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس جاوید خان سے بھی ملاقات SSP ریلوے کراچی جاوید خان ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے قائد محمد جنید اعوان اور اسکی پوری ٹیم کو SSP آفس میں ملاقات کی دعوت دی جسے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے قائد محمد جنید اعوان نے قبول کیا
ریلوے ورکر یونین اوپن لائن نے کراچی ڈویژن میں مزدوروں کو درپیش مسائل اور انکو فوری حل کرنے DS کراچی سے مطالبہ کیا ریلوے کالونی کراچی کینٹ اور سٹی میں پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ریلوے کالونی کوٹری کو کراچی نہر KB فیڈر سے پانی فراہم کیا جائے TLA کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت کیجائے اسٹاف کی شارٹیج کو پورا کیا جائے ڈیزل شیڈ کراچی کینٹ میں مٹیریل فراہم کیا جائے ڈیزل شیڈ کراچی کینٹ میں لائٹ کا مسئلہ حل کیا جائے کراچی ڈویژن میں تمام کیٹیگری میں پروموشن کیجائے RTL الیکٹرک برانچ میں دو ماہ سے الیکٹریشن کیلئے سینارٹی لسٹ جاری کی گئ لیکن افسوس کیساتھ ٹریڈ ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہوئے فوری طور پر ٙریڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے ریلوے کالونیوں میں صفائ کا نظام بہتر کیا جائے ریلوے کوارٹروں کی فوری مرمت کیجائے کوٹری اسٹیشن پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی مشین لگائ جائے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمودالرحمن لاکھو نے تمام مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا جس پر ریلوے ورکر یونین کے قائد جنید اعوان اور اسکی ٹیم نے انکا شکریہ ادا کیا

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان اور آل پاکستان ایفکٹڈ ایمپلائ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی کینٹ اسٹیشن پر ی...
01/05/2025

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان اور آل پاکستان ایفکٹڈ ایمپلائ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی کینٹ اسٹیشن پر یوم مئ مزدور ڈے کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے مہمان خاص سابقہ MNA و مرکزی سرپرست اعلیٰ قادرخان مندوخیل پاکستان مزدور محاز کے کامران عباس آل پاکستان ایفکٹد ایمپالئ ایکشن کمیٹی کے یاسین عالمانی عادل خان میڈم سنبل عارف تھی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ صادق نے کی پروگرام میں شرکت کیلئے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے ھزاروں ملازمین کھوکراپار گل حسن راہمو بچل مسافر کی قیادت میں میرپورخاص سے اقبال سومرو وقار علی کی قیادت میں ٹنڈو آدم میر حسن بھٹی رحمت اللہ دل گل شیر بھٹی کی قیادت میں ٹنڈوجام دادو حسن نظیر شاھانی اللہ بخش چھچر بڈھا پور سے شاھنواز کھو سو وکیو خاصخیلی کوٹری عباس لغاری ریحان شاہ چودھری ندیم ساجد اعوان کی قیادت میں حیدرآباد سے مولا بخش بچو گلزار آرائیں کی قیادت میں میٹنگ پٹان خاصخیلی عبدالطیف بچو کی قیادت میں جھمپیر واحد بخش بٹ کی قیادت میں جنگ شاھی شکور پالاری غلام حسین شاہ کی قیادت میں مارشلنگ یارڈ لانڈھی علی محمد جوکھیو علی حسن جوکھیو کیماڑی کراچی سٹی خورشید اعوان باز محمد محمد عمران اکرم راہی مھتاب شاہ کی قیادت میں کراچی کینٹ سے ذیشان اعوان انوارلحق اعوان محمد سھیل رحیم داد محمد ناصر وحیدالدین کی قیادت میں ھزاروں مزدو بزریعہ ٹرین ریلیوں کی شکل میں لال جھنڈے اٹھائے مزدور اتحاد زندہ باد جنید اعوان زندہ باد عباس لغاری زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کراچی کینٹ پہنچے کراچی کینٹ اسٹیشن مزدور انقلاب کے نعروں سے گونج اٹھا یوم مئ 1886 شکاگو کے جانثاروں نے اپنے حقوق ظلم و زیادتی کی خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے انقلاب لائے پاکستان میں آج بھی مزدوروں کا استحصال جاری ہے سابقہ چئرمین مزدور بحالی کمیٹی قادرخان مندوخیل نے تمام وفاقی محکموں کے TLA ڈیلی ویجز کنٹرکٹ تھرڈ پارٹی ملازمین کو فوری کنفرم کرنے کے احکمات دئے لیکن بدقسمتی سے آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا قومی اسمبلی کے اسپیکر نے رولنگ بھی دی کے متاثرہ ملازمین کمیٹی کے احکمات پر فوری عمل درآمد کیا جائے لیکن مزدور دشمن مافیا نے ابھی تک اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ملازمین آج بھی اپنے جائز حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں ملازمین نے حکومت وقت اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر ریلوے کے TLA کو کنفرم کیا جائے ریلوے میں چند کیٹیگریز کو نوازہ جارہا ہے لیکن افسوس کیساتھ گینگ مین RTL کیرج لوکو برج و دیگر کیٹگریز اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں ان کیٹگیرز کو بھی دیگر کیٹیگریز کیطرح انکے جائز حقوق دئے جائیں PM پیکج انویلڈ ملازمین کو بھی کنفرم کیا جائے ریلوے مکانوں پر %5 کٹوتی ختم کیجائے
ریلوے ملازمین اور انکے بچوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت اور بہترین اور معیاری تعیلم دیجائے DG فنڈ ٹیچرز کی تنخواہ حکومتی اعلان کردہ 37000 اور انکو کنفرم کیا جائے ریلوے ملازمین کو عرصہ دراز سے واجبات کی ادائیگی بند ہے میرج گرانٹ ودیگر گرانٹ کی ادائیگی فوری کیجائے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا نوٹس لیاتھا لیکن افسوس کیساتھ تنخواہیں اب بھی تاخیر کا شکار ہیں تنخواہوں کی ادائہگی بروقت کیجائے
کراچی کینٹ ریلوے کالونی میں کئ ماہ سے پانی کا مسئلہ چل رہا ہے اسے فوری حل کیا جائے
ریلوے کالونی کوٹری میں ایک کروڑ کی لاگت سے کراچی نہر سے پانی کی اسکیم 2 سال ہوگئے ابھی تک شروع نہیں ہوئ ملازمین اقر مسافروں کو دریائے سندھ سے گندے اور بدبو دار پانی کی فراہمی جاری ہے جسکی وجہ سے ملازمین اور انکے بچوں سمیت مسافر پیٹ ودیگر بیماریوں کا تیزی سے شکار ہورہے ہیں فوری طور پر ریلوے کالونی کوٹری کو کراچی نہر سے پانی فراہم کیا جائے
ریلوے اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا کا راج ہے ریلوے ملازمین کو فوری طور پر سستے پلاٹ دئے جائیں ملازمین دن رات محنت کرکے ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں جسکا ثبوت اخبارات اور ٹیوی چینلز پرمنافع کا بتانا ہے
ریلوے میں اسٹاف کی شدید شارٹیج ہے فوری طور پر ریلوے میں بھرتی کیجائے

ریلوے ورکر یونین ورکشاپ CBA ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کیجانب سے آج ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں شاندار احت...
19/02/2025

ریلوے ورکر یونین ورکشاپ CBA ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کیجانب سے آج ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں شاندار احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے چودھری انور گجر ظفر ملک مبارحسین خواجہ غواص ملک طلال عارف شیخ ریلوے ورکر یونین ورکشاپ CBA کے میاں خالد سخی خان رانا معصوم ورکر کنفیڈریشن کی روبینہ جمیل و دیگر کا سینکڑوں مزدوروں کی موجودگی میں حکومت وقت سے فوری طور پر پینشن میں کٹ کا خاتمہ پی ایم پیکج انویلڈ ٹی ایل اے کو فوری کنفرم کرنے سمیت فوری واجبات کی ادائیگی کیجاِئے نجکاری لی پالیسی فوری طور پر ختم کیجائے اسٹاف کی شدید شارٹیج کو فوری پورا کیا جائے اگیگا کے سربراہ رحمان علی باجوہ کا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر منظور کیا جائے
منجانب ریلوے ورکر یونین اوپن لاین رجسٹرڈ پاکستان 15/78

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کراچی ڈیزل شیڈ یونٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم داد اور شفیق تنولی کو کامیاب سروس مک...
16/02/2025

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن رجسٹرڈ پاکستان کراچی ڈیزل شیڈ یونٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم داد اور شفیق تنولی کو کامیاب سروس مکمل کرنے پر الوداعی تقریب ڈیزل شیڈ شاپ کراچی کینٹ کینٹین میں منعقد کی گئ جس کے تمام تر انتظامات شیڈ شاپ یونٹ کے محمد ناصر وحدالدین شاھد اعوان محمد سعید اقبال بھوپالی عاشق حسین سمیت دیگر نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ریلوے ورکر یونین کے قائد محمد جنید اعوان عارف مشوانی محمد نیاز انوار الحق اعوان تھے قائدین نے اپنے خطاب میں رحیم دادا اور شفیق تنولی کا کامیاب سروس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے تحائف پیش کئے قائد محمد جنید اعوان نے دوران خطاب حکومت وقت سے فوری طور ہر TLA انویلڈ کنٹرکٹ ڈیلی ویجز ملازمین کی کنفرمیشن اور ملازمین کی واجبات کی ادائیگی اسٹاف کی شدید شارٹیج کو فوری پورا کرنا سمیت نجکاری پالیسی کو فوری ختم کیا جائے پینشن میں کٹ کو فوری ختم کیا جائے جبکہ سابقہ چئرمین مزدور بحالی کمیٹی قادرخان مندوخیل کہ ڈائریکشن پر فوری عمل درآمد کیا جائے قادرخان مندوخیل مزدور کے حقوق کی جنگ اسلام آباد ھائ کورٹ میں پہلے ہی لڑ رہے ہیں اگیگا کے سربراہ رحمان علی باجوہ کے ساتھ ہر محاز پر کھڑے ہیں حکومت وقت فوری جائزمطالبات مانے وگرنہ ملک بھر سے ریلوے ملازمین سمیت تمام ملازمین 20 فروری کو اسلام کا رخ کریں گے رحیم داد اور شفیق تنولی نے تمام قائدین اور شیڈ شاپ یونٹ کا عزت اور حوصلہ افزائی اور شاندار پروگرام کے انعقاد اور شرکت پر شکریہ ادا کیا

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اعجاز ملک اور کراچی ڈویژن سے ائے ہوئے عہدے داران اور پنڈی ڈویژن کے ...
10/02/2025

ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اعجاز ملک اور کراچی ڈویژن سے ائے ہوئے عہدے داران اور پنڈی ڈویژن کے عہدے داران کی ڈی ایس راولپنڈی نور الدین داوڑ سے ملاقات ہوئی اور ریلوے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا .

Address

Block No 2 House No 8 Railway Colony Kotri
Hyderabad

Telephone

03452526770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railway worker union media cell kyc posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share